وحدت نیوز (مشہد مقدس) شیعہ نسل کشی ہر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورانصاف کے حصول کے لئے تینتیس روز سے اسلام آباد میں جاری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ والجماعت مشہد مقدس آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو کہ درج ذیل ہے ۔

انا الله و انا الیه راجعون

پاکستانی مظلوم شیعہ  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے مظلوم آئمہ اطہار کی سیرت پر چلتے ہوئے ایک نمایاں تحریک کی صورت میں تاریخ رقم کرہے ہیں.پچھلے کئی برسوں سے پاکستانی عزیز قوم کا ظالمانہ قتل عام حکومت کی طرف سے نظر انداز کیا جارہا ہے. یہ حکومت کا انداز اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پاکستان اور عالمی دھشت گردی کے مقاصد ایک ہیں.حال ہی میں ولادت با سعادت امام حسین ع کے موقع پر پاراچنار میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے حادثے نے اس حقیقت سے  مزید پردے ہٹائے کہ امریکیوں اور سعودیوں کے دہشت گرد ایجنٹ کس انداز سے پاکستانی سیکیورٹی اور عسکری اداروں میں سرایت کر چکے ہیں.حجت الاسلام والمسلمین جعفری (راجہ ناصر عباس جعفری) کی انصاف حاصل کرنے کے لئے دلیرانہ مقاومت اور استقامت قابل تعریف ہے، میں ان کے لیے اور ان کی قیمتی ثابت قدمی کے لیے اس پاک مقام حرم امام رضا ع میں دعا گو ہوں۔

وحدت نیوز (لاہور) شاہ پور کانجراں لاہور میں صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی نظام کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ہے، عید کے بعد ناکام اور نااہل حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہو گا، شیعہ سنی تصادم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پنجاب بجٹ مایوس کن اور غریب دشمن ہے، واشنگٹن اور دہلی پاکستان دشمنی میں متحد ہو چکے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکہ کیخلاف دو ٹوک مؤقف اپنائے، افغان باڈر پر اپنی حدود میں گیٹ لگانا پاکستان کا قانونی حق ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے وزارت خارجہ کو 2 بابوں کے حوالے کر رکھا ہے جو ہر وقت آپس میں لڑتے رہتے ہیں، مستقل وزیر خارجہ کی عدم تقرر سے حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر ہو رہی ہے، امریکہ میں فائرنگ کے واقعہ سے یورپ اور امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ شام اور عراق میں اہل بیت اور صحابہ کے مزارات کی بیحرمتی کرنے والے خوارج ہیں، نواسی رسول سیدہ زینبؑ کے مزار کی بیحرمتی نا قابل برداشت ہے، ہمارے حکمران دولت کے پجاری اور اقتدار کے بھوکے ہیں، حکمران اشرافیہ کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ قومی مفاد کے تابع نئی خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، نظام زر و ظلم آخری سانسیں لے رہا ہے، غریب اور محروم طبقات اپنے حق کیلئے عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے، حکومت نے 3 سالوں میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، انتخابی وعدے پورے نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی نے علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور لانگ مارچ تحریک کے فیصلے کی متفقہ طور پر توثیق کر دی ہے اور مرکزی کابینہ کو لانگ مارچ کی جزیات طے کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔ علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیرصدارت ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کا اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا جس میں علامہ ناصر عباس جعفری کی مظلوموں کے حق میں کی جانے والی بھوک ہڑتال اور حکومت کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کیلئے لانگ مارچ کے اقدام کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ ناصر عباس جعفری، ناصر عباس شیرازی، علامہ ہاشم موسوی، علامہ جواد ہادی، نثار عابدی، آغا رضا، علی رضا بھٹی، مرکزی صدر آئی ایس او سمیت دیگر شوریٰ عالی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شوریٰ عالی نے علامہ ناصر عباس کی گرتی ہوئی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ علامہ ناصر عباس کی صحت کے حوالے سے کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہوگی۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مظلوموں کے آئینی و قانونی مطالباب کو تسلیم کرے۔ شوریٰ عالی نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے حکومت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے اور مطالبات پر عملدرآمد شروع ہو۔ یہ تحریک مظلوموں کی تحریک ہے جسے کامیابی سے ہمکنار کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں ہونے والے شوری عالی کے اہم اجلاس میں مولانا حسن ظفر نقوی اور برادر ناصر عباس شیرازی کو مجلس وحدت مسلمین کا مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نامزد کردیا ہے جبکہ مولانا احمد اقبال رضوی کا نام پہلے ہی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے لیے اعلان کیا جا چکا تھا جو کہ سیکریٹری جنرل کی عدم موجودگی میں قائمقام سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریاں بھی انجام دینگے ۔ واضح رہے کہ شوری عالی نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام نامزد اراکین مرکزی کابینہ کے ناموں کی توثیق کردی ہے ۔

وحدت نیوز(گلگت ) دہشت گردی کے ناسور کا علاج کم قیمت پر ممکن ہے لیکن نااہل حکمرانوں کی جانبداری نے اس کاعلاج ناممکن بنادیاہے ۔دہشت گردی کے خلاف سالہا سال سے قربانیاں دینے کے باوجود ملک میں امن کا قائم نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ، اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ روکنا شاید حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اور مٹھی بھر دہشت گردوں کو لگام دینے میں حکومت کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی ہے۔وہ آج یوم سیاہ کے موقع پر خواتین ونگ کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ مظلوموں کے حامی و ناصر علامہ راجہ ناصر عباس حکمرانوں کی دوغلی پالیسی کے خلاف ایک مہینے سے بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں اور حکومت روایتی بے حسی کا مظاہر کررہی ہے جو اس ملک کے ہزاروں شہداء کے خون کی تضحیک ہے ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی بھوک ہڑتال سیاست چمکانے کیلئے نہیں بلکہ بے حس حکمرانوں کو جھنجوڑنے اور دہشت گردوں سے اس ملک کو پاک کرنے کی غرض سے ہے۔ہمیں اس ملک کے اسی ہزاربے گناہ شہیدوں کی حمایت حاصل ہے ،ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے پیغام کو قریہ قریہ پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اس مادروطن کے عوام بیدار ہونگے اور ملک کو بد امن بنانے والوں اور قومی خزانے سے ہاتھ صاف کرنے والوں کا احتساب کرینگے اور ایک فلاحی ریاست کی تعمیر کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن کو کمزوری سمجھنے والے احمق ہیں عید کے بعد پرامن لانگ مارچ سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائینگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت میں شیعیان علی پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ہماری زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں ہمارے جوانوں پر بلاجواز مقدمات قائم کرکے جیل کی سلاخوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔دوسری طرف سانحہ مئی 1988 سے تاایندم شیعیان علی کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں ترقیاں اور انعامات سے نوازا گیا ہے۔اگر زیادتیوں کے یہ سلسلے جاری رہے تو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اور حکمرانوں کی نابودی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) انصاف کے حصول کے لئے گذشہ ایک ماہ سے جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کا لاہور پریس کلب پر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ،گرمی کی شدت اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت،لانگ مارچ کے لئے رابطہ مہم شروع ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی کا شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد مستحکم اور دہشت گردی سے پاک پاکستان کے لئے ہیں،ملت جعفریہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس قوم نے سیاچن اور کے ٹو کے سے لے کر گوادر تک مادر وطن کی حفاظت کے خاطر جانی و مالی قربانیاں دی ،لیکن بدقسمتی سے اس ملک کے حکمرانوں اور اشرافیہ نے اس غیور ملت کے ساتھ ہمیشہ سے غداری کی،ملک بھر میں ہماری نسل کشی دراصل ہمیں حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے،ہماری قوم نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم سمجھا کسی ملک دشمن ایجنسی کے ایجنٹ نہیں بنے،ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام اور شدت پسندی اور فرقہ واریت کیخلاف عَلم بغاوت بلند کی،پاکستان کے ریاستی اداروں اور حکمرانوں نے جس گروہ کی تربیت کرکے کے اس قوم پر مسلط کیا آج اس کا خمیازہ حکومت ریاستی ادارے سمیت پوری قوم بھگت رہی ہے،علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پاکستان کی معیشت اور ترقی کی شہ رگ ہے ،ہم اس میں رکاوٹ بننے والی قوتوں کو ملک کا دشمن سمجھتے ہیں،اقتصادی راہ داری میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گرد گروہ کیساتھ ساتھ سیاسی اشرافیہ بھی ہے،جو اس ملک کی تعمیرو ترقی سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے،جنوبی پنجاب دوسرا وزیرستان بن گیا ہے،لیکن پنجاب کے بدمست حکمران لوٹ کھسوٹ اور انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں،بھوک ہڑتالی کیمپ میں دعائے کمیل کی محفل سے قاری افضل ایمانی اور علامہ حسن ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔

Page 9 of 33

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree