وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون آغا رضا نے کہاہے کہ کوئٹہ میں پانی کی سطح روز بروز نیچے جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے جلد کوئٹہ کے اطراف میں ڈیم نہیں بنوائیں توآئندہ چند سالوں میں کوئٹہ سے عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ انسان کے زندہ رہنے کے لیے پانی اہم جز ہے۔ ناسا مختلف سیاروں میں پانی کی تلاش میں نکلے ہیں۔ لیکن ہم یہاں کرہ ارض زمین پر پانی کی فراہمی میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مغربی ممالک میں زمین سے پانی کو نہیں نکالا جاتا بلکہ بارش کے پانی کو ری سائیکل کرکے عوام تک پہنچایا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنی آئندہ نسل کے لیے زمین میں پانی کو ذخیرہ کر رہے ہیں اور ہم اس کے برعکس اپنے آئندہ نسل کے لیے کچھ نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ یہاں صرف حکومت مجرم نہیں بلکہ عوام پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ پینے کے پانی کو بے جا استعمال نہ کریں۔ پانی اللہ کی نعمت ہے اسے اس طرح ضائع کرنا شریعت خداوندی میں جائز نہیں۔ہمیں لوگوں کو پانی جیسے نعمت کے اصراف سے بچنے کے لئے لوگوں کو ااگاہی فراہم کریں تاکہ آئندہ آنے والے وقتوں میں عوام کو مشکلات اور کمی آب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں ،عوام کی خدمت ہمار انصب العین ہے اور ہم اس کو عملی طور پر حل کر رہے ہیں۔ ہم بلا رنگ ونسل و مذہب آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام ایام فاطمیہؑ کی مجالس عزا کی آخری مجلس گاؤں مانک لغاری میں منعقد کی گئی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد بخش غدیری کا کہنا تھا کہ ٹنڈو محمد خان میں مختلف مقامات پر انیس سے زائد مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علماء نے خطاب کیا دؤران ایام فاطمیہؑ مومنین نوحہ خوان انجمنوں کے ساتھ ساتھ مقامی علماء نے بھی بھرپور تعاون کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے ان تمام عوام وخواص کے مشکور وممنون ہیں جنہوں نے ایام فاطمیہؑ کی مجالس عزا کے انعقاد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ایام فاطمیہؑ کو عاشور کی طرح منانے میں ہمارے قدم بقدم ساتھ رہے مولانا محمد بخش غدیری کامزید کہنا تھا ملجس وحدت مسلمین ملک وقوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے ہم عزاداری آئمہ اطھارینؑ میں کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے عزاداران کی تمام تر مشکلاتیں ہماری مشکلاتیں ہیں عزاداری میں درپیش مسائل کے حل کے لئے بانیان مجالس وعزاداران کے جائز مسائل کے حل کے لئے بھرپور ساتھ دینگے۔

وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ساہیوال کی ضلعی شوری کا اجلاس قصبہ نورشاہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل غلام اصغر عابدی نے کی اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین اور یونٹس نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں خصوصی شرکت ڈپٹی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ صوبائی مسئول آفس سینٹرل پنجاب زاہد حسین مہدوی نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جھنگ کے نامزد آرگنائزر ملک محمد صفدر نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا ہے ,جس کے مطابق ضلعی کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فضل عباس ، کاشف علی اور مولانا علی رضا ،سیکرٹری تحفظ عزاداری سید حماد رضا نقوی،سیکرٹری تنظیم سازی ملک محسن، سیکرٹری تعلیم تصور بھٹی ،سیکرٹری فلاح وبہبود نذر حسین ،،سیکرٹری اطلاعات سجاد بھٹی سیکرٹری نشرواشاعت مبشر عباس،سیکرٹری مالیات ناصر کینڈی جبکہ تحصیل جھنگ کےآرگنائزر حسن مقدادنامزد کابینہ کے عہدیداروں سے ملک محمد صفدر نے حلف وفاداری لیا اس موقعہ پر ضلع بھر میں انقلابی بنیادوں پر تنظیم سازی کرنے کا عزم کیا گیا آرگنائزر محمد صفدر نے نامزد کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی امیدوں کی ترجمان جماعت ہے جو ہر میدان میں ملت کی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تمام مسالک مذاہب کے برابری کی بنیاد پر حقوق کے حصول کے لیئے کوشاں ہے جہاں ہر کوئی مذہبی آزادی سے اپنے مذہب کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو سکے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین  کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کیا ،آپ نے جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا سلام الله علیھا اپنے بابا کی صرف بیٹی نہیں تھیں بلکہ کار رسالت کی انجام دہی میں ان کی ناصرہ و مدد گار تھیں ، اور اسی طرح جناب امیرالمومنین ع کے لیے فقط زوجہ نہیں تھیں بلکہ ان کے حقِ امامت و ولایت کو پہچانتے ہوئے ان کا دفاع کرنے والی اور معاون رہیں،بعد از مجلس محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ یونٹ ممبران کو حریم ولایت رسالہ پر مباحثے اور ہفتہ واردعا کی محافل منعقد کرنے کی تاکید کی۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی طرف سے ہفتہ وار نشستوں کے سلسلے کی تیسری سیاسی نشست مسجد اہل بیت علیہم السلام میں منعقد کی گئی ۔ جس میں مشہور سیاسی تجزیہ نگار فواد ایزدی نے امریکہ اور ایران کے روابط اور دنیا پر اس کے اثرات کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے مقدمے میں کہا:"سب سے پہلے میں سامعین کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کراتا ہوں کہ یہ بات روشن ہے کہ شیعہ طاقت تیس چالیس سال پہلے کی نسبت آج رو بہ افزائش ہے ۔لبنان،عراق، شام وغیرہ اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ایک اہم نکتہ کی طرف استاد فواد نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایک دوسرے کی جیسے پہچان ہونا چاہئے تھی نہیں ہے جس کا فایدہ دشمن اٹھا رہا ہے۔"معروف تجزیہ نگار استاد فؤاد ایزدی نے امام خمینی رہ کے منشور روحانیت سے ایک جملہِ نقل کیا کہ "آس دور کے مسلمان جوانان اس بات کو اچھا نہیں سمجھتے کہ ان کے مراجع عظام ،علم سیاسی سے آشنا نہ ہوں۔عالم دین کو نہ صرف اسلامی معاشرے بلکہ ایک غیر اسلامی معاشرے کی مدیریت کرنے کی صلاحیت بھی ہونا چاہئے۔"استاد کے مطابق:"بس جب شیعہ ترقی کریں گے اور ان کی طاقت میں اضافہ ہو گا تو دنیائے کفر اور کچھ نام کے مسلمان یقینی طور پر دشمن بنیں گے۔ان سے مقابلے اور دفاع کے لئے ہمیں علم روز، دانش روز سے مسلح ہونا ضروری ہے۔"

استاد نے سیاست خارجی سے متعلق ایک انگلش کتابU.S. Foreign Policy in Perspective: Clients, enemies and empire۔David Sylvan& Stephen Majeski.کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں سے کچھ جملات کو منتخب کیا ہے  اس سے پہلے ایک سوال ہے کہ :"امریکہ کے مخالف ممالک جو اس کیلئے مشکل ساز ہو سکتے ہیں ،کس وقت اس کی لسٹ سے خارج ہو سکتے ہیں؟" استاد یزدی نے کہا اس کتاب میں لکھا ہے کہ:"... ... the most part, policies of routine hostility are maintained toward enemies regardless of what the enemies do.اگر آپ دشمن کی لسٹ میں ہیں زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ نرم رویہ بھی رکھیں،آپ دشمن کی لسٹ میں رہیں گے۔ امریکہ کی دشمن پالیسی کے متعلق آقا فواد کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے آپ اس کی مانتے جائیں گے وہ سر پر سوار ہوتا جائے گا۔۔جن حکومتوں اور حکمرانوں نے اس کی مانی ان کا حشر دیکھ لیں۔۔۔ قذافی،صدام،یاسر عرفات سب کے ساتھ کیا ہوا۔رھبر معظم کی گفتگو میں بہت تکرار کے ساتھ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کی مخالفت اس وقت تک ہے جب تک ایران جمہوری اسلامی ہے۔یعنی امریکہ اسلام کے درپے ہے۔اور اسلامی ممالک سے بھی اس کی دشمنی اس وقت تک رہے گی جب تک کہ وہ اسلامی ہیں۔۔۔۔گفتگو کے آخر میں استاد فواد یزدی سے شرکاء نے کچھ سوالات پوچھے جن کے جوابات تفصیل سے بیان کیے گئے۔

Page 6 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree