وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں انڈین فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،بھارتی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے کھونموہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی ہلاکت پر سری نگر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، لیکن فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر مذمت کی گئی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ سے سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین) و رُکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) لاھور کے تمام یونٹس کا نمائندہ اجلاس وحدت ہاؤس لاھور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سای محترمہ سیدہ معصومہ نقوی بھی موجود تھیں۔ اس تنظیمی نشست سے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے لاھور کے تمام یونٹس کو بھرپور فعالیت کیساتھ تنظیمی و تربیتی اور فلاحی امور انجام دینے اور ہر شعبے کو منظم اور مربوط بنانے کی ھدایات کیں۔ علاوہ ازیں ایام فاطمیه  س کے حوالے سے مجالس کا انعقاد اور مجالس سے خطاب میں جناب سیدہ سلام الله علیھا کے سیاسی پہلو کو اجاگر کرنے اور اسوہ فاطمی س پر روشنی ڈالنے کی تاکید کی گئ۔ نشست میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت جناب سیدہ (س) پر لاھور شھر کی سطح پر ایک بھرپور اور پروقار جشن سعید کا انعقاد بھی زیر غور رہا۔ جسکے حوالے سے مختلف انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس بی بی پاک دامن یونٹ، سمن آبادیونٹ، علی رضا آبادیونٹ ،اقبال ٹاؤن یونٹ، بھلہ سٹاپ یونٹ، بھاٹی گیٹ یونٹ، نشتر کالونی یونٹ اورگرین ٹاؤن یونٹ کی عہدیداران نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) اٹک یونٹ کی جانب سے مکتبِ قرآن و اھلبیت میں ہفتہ وار “درسِ مفاھیم قرآن” منعقد ہوا ،جس میں ادارہ التنزیل کے صدر عالم دین ، محترم ڈاکٹر علی عباس نے خواتین اور مکتب کی طالبات سے قرآن شناسی کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا  “آپ نے امام خمینی رح کے قول کو نقل کرتے ہوۓ بیان کیا کہ امام خمینی نے فرمایا:  مجھے افسوس ہے کہ میری تمام زندگی گزر گئی اور میں قرآن کے ساتھ وقت نہیں گزار سکا۔قرآن کی تلاوت کیساتھ اسکے مفاھیم کو سمجھنا اور ان پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات کا سامان پوشیدہ ہے ،درس کہ اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر علی عباس نے مکتبِ قرآن و اھلبیت کا دورہ کیا اور طالبات کے نظم و ضبط کو سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری کے گھر آمد، ان کے والدمحترم کی وفات پراظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرتحریک انصاف سندھ کےجنرل سیکریٹری اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ،مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی،مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات محسن شہریار،صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسن رضاکاظمی اور راناماجدبھی موجود تھے،رہنمائوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی، پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ اداکیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ساہیوال واقعہ کے متاثر ین کے ساتھ ہیں، حکومت سی ٹی ڈی کے طریقہ کار کو تبدیل کرے، یہ واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سےجاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے جو کچھ ساہیوال میں کیا اور اس کے بعد جو وضاحتیں دی جا رہی ہیں وہ نہایت شرم نا ک ہیں ،اس ادار ے کی ماورائے عدالت کاروائیوں کی داستانیں زبان زد عام ہیں ۔ساہیوال واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اس سے پہلے بھی سی ٹی ڈی نے بے شمار لوگوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنایاہے اور بے گناہوں پر ایف آئی آرز کاٹیں ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ سی ٹی ڈی کا ادارہ حکومت کے ماتحت نہیں بلکہ شتر بے مہار آزاد ہے اور اسکا جو جی میں آئے کر گزرتا ہے ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ساہیوال واقعے کی شفاف انکوئری کروائی جائے ، مجرمان کو قرارواقعی سزا دی جائے اور حکومت واقعے میں متاثرہ بچوں کی مکمل کفالت کرے ۔

وحدت نیوز(لاہور)علمائے کرام معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،دشمن ہمیں داخلی اختلافات میں الجھانے کی سازشیں کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے اراکین صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ محراب و ممبر اپنے اپنے فرائض ادا کریں دشمن کی کوشش ہے کہ عوام کو علما اور مذہبی قیادت سے دور کریں ۔معاشرہ سازی کا عمل علما کی ذمہ داری ہے ۔ علما اپنے علم وعمل کے زریعے قوم کی تربیت کریں ۔ہمیں ملکی ترقی و سلامتی کے لئے جدو جہد جاری رکھنا ہے اور ہماری جدوجہد کے مراکز مساجد ہونی چاہیے ان مراکز سے انتہا پسندی تکفیریت کو پرموٹ کرنے کے بجائے باہمی وحدت اخوت اور محبت کا پیغام عام ہو نے چاہیں۔

Page 8 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree