وحدت نیوز(سکردو) شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ زہرا جبین نے سکردو بلتستان میں گمبہ سکردو شہید جعفر کالونی کا دورہ کیا خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے عوام میں اپنے آئینی حقوق اور صوبے کی تشکیل کے لیے جدوجہد کا شعور پیدا کیا۔

 ان کاکہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی قیادت میں خطے کے تمام تر مسائل کے حل کے لیے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔انہوں نے مرد مجاہد آقا سید علی رضوی کی دلیرانہ کاوشوں کو سراہا اور ان کے دست راست مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم کے انتخاب کو بہترین قرار دیا ۔

خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملت کے دردمند افراد کا ساتھ دے کر اپنے خطے کو مثالی بنائیں 15 نومبر کو خیمے پر نشان لگا کر مخلص اور صالح امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ گلگت بلتستان کے حقوق کی اس جدوجہد میں کامیابی حاصل ہوسکے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سکردو محمد کاظم میثم کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے ،حلقے کے مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے محمد کاظم میثم کی مسلسل حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کاظم میثم غازی آباد پہنچے جہاں علاقہ عوام اور عمائدین کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر علاقہ عوام وعمائدین نے کاظم میثم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔

عمائدین غازی آباد کی جانب سے اعتماد کے اظہار اور حمایت کے اعلان پر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار کاظم میثم نے شکریہ کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کامیاب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاؤں گا۔

 

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے  والی شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کانفرنس سےبحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ راجہ ناصرعباس نے ہمیشہ اتحاد امت وتقریب امت کیلئے کوششیں وکاوشیں کی ہیں اور آج کا یہ اجتماع بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی طرف سے اور حکومت پاکستان کی جانب علامہ راجہ ناصرعباس کی وحدت وتقریب امت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔  

وفاقی وزیرنے کہا کہ متشدد رویوں اورمذہبی منافرت کی فضا کوختم کرنے کے لے ملی یکجہتی کونسل اور علماء کاکردار ہمیشہ جاندار رہا ۔شیعہ سنی اورصوفی و سلفی کے نام پر دنیا میں جو آگ لگائی جارہی ہے اس کے لیے ہمیں پیش بندی کی ضرورت ہے۔شیعہ سنی اختلافات صدیوں سے موجود ہیں جن کوچھیڑنے کی بجائے مشترکات پر یک جا ہونا ہوگا۔ مذہبی نفاق کی راہ روکنے کی ذمہ داری ریاست کے ساتھ ساتھ علماء کی بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کافرکافرکے جواب میںبھائی بھائی کے موثربیانیے کی ترویج ہونی چاہیے۔اسلامو فوبیا کے حوالے سے عالمی فورمز پروزیر اعظم عمران خان کاموقف امت مسلمہ کی ترجمانی کرتی ہے۔فرانس کے واقعہ پرپوری دنیا میںسے صرف تین اسلامی ممالک ترکی،ایران اورپاکستان نے آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وحدت و اخوت کے لیے منعقدہ یہ کانفرنس ایک بہترین پیغام ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہاکہ نبی اکرم حضرت محمد مصطفی ؐ کی آمد سب سے بڑی عید ہے، حضور اکرم ص کی ذات تمام کائنات پر تصرف رکھتی ہے اسی لئے آپ رحمت للعالمین ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ہمیں ایسے نبی کی امت بنایا جو سیرت اور اخلاق میں سب سے برتر ہیں،ملی یکجہتی کونسل واحد پلیٹ فارم ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فورم سے سیرت النبی پر تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

 فرانس کے حوالے سے مقررین کے موقف کی تائید اور ملی یکجہتی کونسل کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے اتحاد امت کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ ہمارا خطہ اس وقت بہت حساس مرحلے سے گزر رہا ہے۔دنیا پرلبرل ورلڈ آرڈرکا نظام نافذہے،جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کی منتقلی روکنے کے لئے یورپ اور امریکہ سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔یہ دور امریکہ کی شکست کا دور ہے ،افغانستان سمیت دوسرے حصوں میں امریکہ کو ناکامی اٹھانا پڑی،مشرق وسطی میں امریکہ کے اربوں ڈالر خاک میں مل گے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کاکہنا تھاکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کا غیر مستحکم  ہونا پورے خطے کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس وقت جو حالات ہیں اگر ان حالات میں کوئی بھی حکمران ہوتا ہم بحران پیدا کرنے میں ہرگز کردار ادا نہیں کرتے۔ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے یہ وقت بصیرت اور اتحاد کا تقاضہ کرتا ہے،ارض پاک کوفرقہ وارانہ مسائل میں الجھا کرکمزورکرنے کی سازش مل کر ناکام بنائیں گے۔ہمیں تکفیر و توہین کی راہ روکنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری افواج اس ملک کا مضبوط دفاع ہیں۔ان پرالزام تراشی دشمنوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔وہ سیاسی قوتیں ملک کادفاع نہیں کر سکتی جن کے اثاثے اور اولادیں بیرون ممالک میں پروان چڑھ رہی ہیں۔وطن عزیز سیاسی بحران کاقطعی متحمل نہیں۔دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت ہماری جان ہیں دکھ سکھ کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اسدعباس نقوی اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کے درمیان قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن صاف شفاف اور پرامن ماحول میں کروانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اسد عباس نقوی کو بتایاکہ شفاف اور پرامن الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور جو لوگ دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سندھ کے بزرگ عالم دین ،جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کےسابق صدر، مدرسہ خاتم النبیین بھٹ شاہ کےمؤسس وپرنسپل عالم با عمل حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی انتہائی شفیق اور باعمل عالم دین تھے ، سرزمین اولیاءسندھ میں دینی علوم کی ترویج اور مکتب آل محمد ؐ کےپرچارکیلئے انہوں اپنی حیات صرف کردی ۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ان کے انتقال کو مکتب تشیع کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہ کہ مرحوم کی دینی وعلمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے مرحوم علامہ غلام قمبر کریمی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Page 1 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree