وحدت نیوز(گلگت) مساجد کی سیاست ختم کرنے کی دعویدار جماعتیں مذہبی کارڈ کا سہارا لینے لگے ہیں اور رات کے اندھیروں کا فائدہ اٹھاکر علماء سے خفیہ ملاقاتیں کرکے حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مجلس وحدت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنما ؤں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے چھلت نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے امیدواروں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے اور ہماری جماعت نے امیدواروں کے چناؤ کا مشکل ترین مرحلہ نہایت خوش اسلوبی سے طے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ علاقے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں جنہوں نے ماضی میں علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دوغلی سیاست پر سے پردہ اٹھادیا ہے ،یہ لوگ خود کو لبرل سیاست دان سمجھتے ہیں اور دوسروں پر فرقہ پرستی کی چھاپ لگانے کی مذموم کوشش کرتے رہے ہیں حالانکہ یہی جماعتیں سب سے زیادہ فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہیں۔مسلم لیگ ن نے جارح سعودی عرب کی حمایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہ جماعت ظالموں کی حامی جماعت ہے مظلوموں کی حامی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت اقتدار میںآکرگر گڈ گورننس کا نظام متعارف کرواکر ماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔اس انتخابی جلسے سے مجلس وحدت کے نامزد امیدوار برئے حلقہ 4 ہنزہ نگر II ڈاکٹر علی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی مفاداتی سیاست کررہے ہیں جن کی دوغلی پالیسیوں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔کرپشن اقربا پروری اور میرٹ کی پائمالی میں ان دونوں جماعتوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔گلگت بلتستان میں برسوں سے ان دونوں جماعتوں نے صرف زبانی وعدے کئے ہیں عملی طور پر عوام کو پسماندہ رکھا گیا ہے لیکن اب علاقے کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرینگے اور ایسے نمائندوں کو بااختیار بنائیں گے جو عوامی امنگوں پر پورا اترسکیں۔

وحدت نیوز(گلگت) نواز حکومت کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بلند بانگ دعوے صرف دکھاوے کے ہیں عملی طور پر دہشت گردوں کے خلاف وفاقی حکومت موثر کاروائی سے گھبراہٹ کا شکار ہے۔سول حکومتیں عوام کو دہشت گردوں کے حملوں سے تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کو ٹیک اور کرنا چاہئے۔اس ملک کے عوام آرمی پبلک سکول کے واقعے کے غم میں ڈوبی ہوئی تھی کہ اچانک سانحہ شکار پور اور پھر آج حیات آباد کا دلسوز سانحہ کسی مصیبت سے کم نہیں۔ حکمران صرف مذمتی بیان تک ہی محدود رہتے ہیں ان نام نہاد حکمرانوں سے دہشت گردوں کے خلاف کسی کاروائی کی توقع رکھنا عبث اور فضول ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عاشق حسین ناصری نے شہید کیپٹن ضمیر حسین چوک گلگت پر سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام مذمت کرنا نہیں بلکہ دہشت گردوں کی مرمت کرنا ہوتا ہے، ہمارے حکمران ایک عام آدمی کی طرح کسی بھی واقعے کے فوراً بعد ایک مذمتی بیان دیکر خاموش ہوجاتے ہیں حالانکہ حکومت کا اصل کام عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے جس سے یہ حکمران دانستہ چشم پوشی کرتے آئے ہیں اور اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر درپردہ دہشت گردوں سے مراسم بناکے رکھے ہیں۔نواز حکومت کی ملک دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں اس کے باوجود آنکھیں بند کرکے ان کے اقتدار کو مزید طول دینا ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج از خود نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے پورے ملک میں موجود دہشت گردوں اور ان کے سیاسی و مذہبی ہمدردوں جن کی رسائی ایوانوں تک ہے کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرے نیز لال مسجد کے خطیب جیسے بہت سے ملک دشمن ملا پورے ملک میں کھلے عام دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا کہ پاک فوج اپنا کردار ادا کرے اور ایسی سول حکومتوں سے جو عوام کو جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلوائے تو قوم پر بہت بڑا احسان ہوگا۔

وحدت نیوز (کراچی) بیوروکریسی کی جانب سے کورنگی اور لانڈھی کو کراچی ڈویژن کا چھٹا ضلع قرار دیئے جانے کے بعدمجلس وحدت مسلمین کے دستوری سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے تنظیمی اجلاس عزاخانہ صغریٰ کورنگی میں منعقد ہوا، جس میں تمام یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی اور کثرت رائے سے تحسین زیدی کو ایم ڈبلیوایم ضلع کورنگی لانڈھی کا پہلا دستوری سیکریٹری جنرل منتخب کر لیاہے، ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل تحسین زیدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل مبشر حسن، ڈویژنل سیکریٹری تنظیم سازی سجاد اکبر اور ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات اصغر عباس زیدی بھی اجلاس میں خصوصی طورپر شریک ہوئے، اجلاس کے اختتام پر نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل تحسین زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نے مجھے جس عظیم ذمہ داری کے لئے چنا ہے میں اپنی ذمہ  داریوں سے با حسن و خوبی عہدہ براں ہونے کی کوشش کروں گا، انشاء اللہ ضلع لانڈھی کورنگی کے ہر فرد تک وحدت کا پیغام پہنچانے کی کوشش کریں گے، فعال اور مستعد اراکین کابینہ کے انتخاب کے بعد تنظیم سازی اور تربیت کی جانب بھر پور توجہ دیں گے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree