وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پر امت مسلمہ کی خاموشی اس آگ کے بڑھاوے کا باعث بن سکتی ہے۔ لاہور میں آئی ایس او کے زیراہتمام متحدہ طلبا محاذ کے رہنماؤں اور صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکی سرپرستی اور یہودیت کی آشیرباد سے جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے لیکن وہ عرب حکمرانوں کی بے حسی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے جوانوں نے عبرت ناک شکست سے دو چار کیا اور حزب کو کمزور کرنے کے لئے ہی امریکہ اور اسرائیل نے داعش جیسی تنظیمیں  بنا کر ان کو مسلح کر کے مسلمانوں کے قتل عام اور شیعہ سنی تصادم کا ٹھیکہ دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے عرب سنیوں نے بھی اعلان لاتعلقی کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت جلد داعش کی بربریت کا سورج بھی غروب ہونے والا ہے۔

 

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ داعش کی حالیہ اسرائیلی بربریت کے دوران حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے، اگر داعش مسلمان تنظیم ہوتی یا یہ مجاہدین اسلام ہوتے تو اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے فلسطین پہنچتے اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے اسرائیلی نمک خوار ایجنٹ ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ سید ناصر شیرازی نے مزید کہا اس صورت حال میں نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،وہ خود بھی بیدار رہیں اور ملت اسلامیہ کو بھی بیدار کریں۔ انہوں نے طلبا رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحاد امت کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایسی فضا بنائی جا رہی تھی لیکن مجلس وحدت مسلمین نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کا پرچم بلند کر کے دشمن کی ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے متحدہ طلبا محاذ کے پلیٹ فارم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جہاں طلبا کے تعلیمی اداروں میں بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں وہاں اس پلیٹ فارم سے اتحاد ویکجہتی کا پیغام بھی جاتا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بیالیسویں کنونشن بعنوان امید مستضعفین جہان سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہا آئی ایس او شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے خون کا صدقہ ہے ، جس نے ہر مشکل گھڑی میں ملت کو مسائل کی گرداب سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ، آج پاکستان میں میں امریکہ مخالف جذبات کی موجد آئی ایس او ہی ہے۔

دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حالیہ اے پی سے وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں،مذاکرات اپوزیشن اور سیاسی قوتوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں دہشت گردوں اور قاتلوں کیساتھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ اے پی سی بزدل اورڈرے ہوئے لیڈروں کا اجتماع تھا، جس میں ان سے مذاکرات کی باتیں کرکے قوم کو بھی خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین بھی دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا ،دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات دراصل ریاست کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کنفیوژ لیڈر ہیں، جب وہ بیان دیتے ہیں توان کی پارٹی کے رہنما پریشان ہوجاتے ہیں اوروضاحتیں کرنا شروع دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان میں طالبان کے دفتر کے قیام کی بات کرکے اپنے ووٹرز اور پارٹی رہنماؤں کو مایوس کیا ہے۔عمران خان کو ووٹ دینے والے ملک میں امن چاہتے ہیں اوراسی بنیاد پرانہوں نے عمران خا ن کو ووٹ دیئے لیکن عمران خان نے ان کی امیدیں پرپانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں عمران خان کو اس بیان کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ہم اپنی ہم خیال جماعتوں کیساتھ مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں دوسری جانب سے وہ انہیں لاشیں بھیج رہے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف آپریشن کیا جائے ہم ملک میں دہشت گردی کے سب سے بڑے متاثرین ہیں، ہم کبھی سرندر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپریشن نہ کیا گیا توہم حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔مذاکرات کے ڈول سے پانی نہیں نکلے گا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے۔

وحدت نیوز ( لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین کنونشن ابوذر مہدی نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے 42ویں سالانہ مرکزی ’’اُمیدمستضعفین جہاں کنونشن‘‘ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، امامیہ طلباء کل سے اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انتظامی اُمور کے سربراہان کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ اجلاس میں انتظامی اُمور کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبے کی رپورٹ پیش کی۔

انتظامی اُمور کے سربراہان نے چیئرمین کنونشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر سے شروع ہونیوالے کنونشن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سے ہزاروں سٹوڈنٹس کنونشن میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی کنونشن کی تشہیری مہم لاہورمیں عروج پر ہے، اس حوالے سے لاہور شہر کے مختلف علاقوں وال چاکنگ اور کنونشن کی آگاہی کے لیے کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما سید تجمل حسین نقوی نے وحدت روڈ پر لگائے گئے آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر تجمل نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے کارکنان دوران تعلیم تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے پاسبان جبکہ معاشرے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف استعماری قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں اورانہیں بے راہ روی کا شکار کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں لیکن آئی ایس او جیسی الٰہی تنظیمیں استعمار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

وحدت نیوز (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد الحسین (ع) نیوملتان سے مدنی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے جھنڈے، پلے کارڈز، اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اسرائیل اور اسلام ومسلمان دشمن عرب ممالک کے خلاف نعرے درج تھے۔
 
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ امریکہ اور اُس کے حواری ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر شام پر کسی بھی طرح کی جارحیت کی گئی اسرائیل کا وجود دنیا سے ختم کردیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے چہرے مسئلہ شام کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ایسی طاقتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو یہ کہتی ہیں کہ مصر میں امریکہ کی مداخلت ٹھیک نہیں جب کہ شام میں امریکہ مداخلت کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مصر اور شام دونوں میں امریکی مداخلت کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور تہورحیدری نے کہا کہ امریکہ ایک ناپاک سازش کے تحت مصر، شام اور پھر پاکستان میں رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور اُس کے حواری کہ جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے دراصل اسلام کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز ( لاہور ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے پنجاب یونیورسٹی سے حساس ادارے کی جانب سے سر سید ہاسٹل کے کمرہ نمبر 237 سے ایک غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتار کیے جانے کے بعد یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تعلیم انیس الحسن، مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری اور ڈویژنل صدر لاہور عابد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی یونٹ کے رہنمائوں نے مرکزی صدر اطہر عمران کو بتایا کہ گذشتہ روز حساس ادارے کی ایک ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کے سر سید ہاسٹل کے کمرہ نمبر 237 سے ایک غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جو کالعدم تنظیم القاعدہ کا اہم کمانڈر بتایا جا رہا ہے۔ پکڑے جانیوالے دہشت گرد کو ایک مذہبی جماعت کی ذیلی طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے پناہ دے رکھی تھی۔

مرکزی صدر کو بتایا گیا کہ یہ غیر ملکی دہشت گرد گذشتہ کئی روز سے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم تھا، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اس غیر ملکی کی ہٹ لسٹ پر اہم شخصیات تھیں، ملزم کو پنجاب میں تخریب کاری کی کارروائیوں کی قیادت کرنی تھی، وہ پہلے بھی قبائلی علاقوں سے ملک میں تخریبی کارروائیوں کی کمانڈ کر چکا تھا۔ کمانڈر کی گرفتاری کے سلسلے میں ہوسٹل انتظامیہ نے قانون نافذ کرنیوالے ادارے سے تعاون نہیں کیا جبکہ ایک طالب علم نے اپنا تنظیمی عہدہ بتا کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے مطالبہ کیا کہ اس مادر علمی کو دہشت گردوں کی جائے پناہ بنانے سے روکا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے لگتا ہے شرپسند عناصر اور غیر ملکی ایجنسیاں ایک بار پنجاب یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کیلئے سازش کر رہی ہیں۔ اطہر عمران نے مزید کہا کہ ایسے واقعات مادر علمی کی بدنامی کا باعث ہیں، حکومت کو اس حوالے سے راست اقدام کرتے ہوئے یونیورسٹی میں دہشت گردوں اور غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن کرنا چاہئے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کارکنوں کو یونیورسٹی بدر کیا جانا چاہئے۔

اُنہوں نے آئی ایس او کے نوجوانو ں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ جب بھی کوئی مشکوک شخص یونیورسٹی کی حدود میں دیکھیں تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع کریں، تاکہ یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد آئی ایس او پاکستان کا ایک وفد وائس چانسلر سے ملاقات کرے گا اور پنجاب یونیورسٹی میں قابض ایک مذہبی تنظیم کے کردار اور ان کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

وحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر گزشتہ روز ہونیوالے سانحہ بھکر اور بعد ازاں بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف چوک نواں شہر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل وممبر امن کمیٹی علامہ سید اقتدارحسین نقوی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او رتہورحیدری نے کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر سانحہ بھکر کے مومنین کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدارنقوی نے کہا کہ سانحہ بھکر میں ڈی پی او ملوث ہے جب تک اُسے وہاں سے معطل نہیں کیا جائے حالات قابو میں نہیں آ سکتے۔ پنجاب حکومت کی آشیر باد سے جنوبی پنجاب میں تکفیری ٹولے کو مراعات ملی ہوئی ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ ٹولہ کالعدم ہے لیکن پھر بھی اُن کو پولیس کی حفاظت حاصل ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے ڈی پی او، پنجاب حکومت اور دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقے بھکر میں جان بوجھ حالات خراب کیے جارہے ہیں تا کہ شیعوں پر دبائوڈال کر وہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں محفوظ کیا جائے۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree