وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے پاراچنار میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جذبہ حسینی سے سرشار قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی۔ اس قوم کے بزرگ، جوان، بچے اور خواتین کے رگوں میں کربلا والوں کا خون دوڑ رہا ہے جو یزیدی لشکریوں کے ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں۔ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی ہے اور اپنی شہادت سے پوری قوم کو پیغام دیا ہے کہ ہم حسینی راہ پر ہیں اور ظلم کے آگے سرجھکانے سے سرکٹانے کو ہم نے ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور دہشت گردوں کی حمایت میں کمربستہ افراد آج بلوں میں چھپ گئے ہیں۔ اسلام کے نام پر بیگناہ افراد کو خاک و خون میں نہلا دینے والوں کے خود ساختہ اسلام کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔ شیخ نیئر عباس نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے، تاکہ دہشت گردی کی جڑیں ہی ختم ہو جائیں۔ دہشت گردی کی خاموش حمایت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر آپریشن ضرب عضب کے مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی سانحہ پاراچنار کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جاری بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ دلخراش واقع کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمارے سیکیورٹی ادارے جب تک کالعدم جماعتوں پر صحیح طریقے سے ہاتھ نہیں ڈالتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، خیبر ون اور ٹو میں کامیابی تب ہی ممکن ہے جب شہری علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا۔ سانحہ پارا چنار علاقہ میں موجود سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں المنار ٹی وی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک مذمتی اجلاس بلایا گیا، اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے المنار ٹی وی پر لگائی جانے والی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ المنار ٹی وی، المیادین ٹی وی، پریس ٹی وی اور دیگر مقاومتی میڈیا کو فلسطینی کاز کی حمایت کرنے اور حق و سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، عرب سیٹلائٹ پر المنار ٹی وی نہ دکھانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب اسرائیلی مفادات کا دفاع کرنے کی بجائے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے۔ مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو دبانے کی اس عالمی سازش کا سدباب صرف اور صرف اتحاد و وحدت میں مضمر ہے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ سعودی عرب کا المنار ٹی پر پابندی عائد کرنا فلسطینیوں کے خون کے ساتھ غداری ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی کے زیر صدارت صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس گلگت میں منعقد ہوا جس میں بلتستان ڈویژن سے علامہ احمد نوری کی قیادت تمام حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اراکین اسمبلی حاجی رضوان علی،کاچو امتیاز حسین ،بی بی سلیمہ اورایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،پاک چائنااکنامک کوریڈور کی تمام تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں اور گلگت بلتستان کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔تمام محکموں میں گریڈ 14 تک NTS اوراپر سکیل کے ملازمتیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کی جائیں اور میرٹ کی پائمالی ناقابل برداشت ہوگی۔گلگت بلتستان کے عوام بد ترین لوڈ شیڈنگ کے اذیت میں مبتلا ہیں خاص کر سکردو پر اندھیروں کا راج ہے۔ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیرسے بلتستان کے عوام سخت تکالیف میں مبتلا ہیں ،حکومت کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طور پر اقدامات کرے ۔ اعلامیئے میں کہا گیا کہ چور دروازوں سے بھرتیوں کا سابقہ حکومت کے فارمولے پر عمل کیا جارہا ہے جو کہ علاقے کے پڑھے لکھے بیروز گاروں سے زیادتی ہے۔دیامر سے مغوی انجینئرز کی بازیابی میں پاک آرمی کا کردار لائق تحسین ہے لیکن ان اغوا کاروں اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے ۔علاقے کو پرامن بنانے کیلئے بے رحم آپریشن کا فوری آغاز کیا جائے۔جامعہ قراقرم میں یوم حسین کے انعقاد پر پابندی محسن انسانیت کی شان میں گستاخی تصور کی جائیگی۔ اجلاس میں شہید ضیاء الدین کے قاتلوں کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ شہید ضیاء الدین رضوی کیس کو ری اوپن کرکے مجرموں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کا ضلعی شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ، گاوں خان سر بر مقام شاہِ نجف امام بارگاہ و مسجد میں منعقد ہوا جس میں برادر مسرت کاظمی ،برادر آصف رضا اور محترم استاد ذوالفقار اسدی صاحب نے شرکت کی اس کے علاوہ تمام ضلعی کا بینہ کے عہداداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع بھکر سے کوٹلہ جام ،رضائی شاہ،پیر اصحاب ، بھان چٹا ، سیال ،پنجگرائیں ، بھکر سٹی ، دریا خان ، میاں پنجہ سمیت 30 یونٹس نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ مقامی اہم شخصیات میں سے علامہ عرفان حیدر شاہ نقوی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اجلاس میں یونٹس اور ضلعی کابینہ نے کارگردگی رپورٹس پیش کیں۔

برادر مسرت کاکاظمی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں مزید محنت کرنے کی۔ضرورت ہے اور یونٹ سطح پر فعالیت کی اشد ضرورت ہے اس کے علاوہ ذوالفقار اسدی صاحب نے تنظیم سازی اور لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی.

وحدت نیوز (اسلام آباد) امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ویگانت پہلے سے زیادہ ضروری امر قرار پایا ہے، دور حاضر میں شرق وغرب جہاد کے نام پر فساد کی لپیٹ میں ہیں ، استکباری قوتوں کی جانب سے دوہرا معیارمسلسل دہشت گردی کا باعث بن رہا ہے، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،رکن  ملی یکجہتی کونسل و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نےمقامی ہوٹل میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، ڈاکٹر ثاقب اکبر،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی ودیگر بھی موجودتھے۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ پیرس میں بے گناہوں کے قتل عام کی اسی طرح مذمت کرتی ہے، جیسے شام ، عراق وافغانستان میں شہید ہونے والے بے گناہ مسلمانوں کی، داعش جیسے سنگین فتنے کی تشکیل میں جہاں عالمی استعماری قوت امریکہ، اسرائیل، برطانیہ ملوث ہیں وہیں بعض نام نہاد عرب اسلامی ریاستیں بھی اس سنگین میں گناہ میں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے داعش کی بربریت کو پیرس میں ہم قابل مذمت جانیں اور شام ، عراق اور افغانستان میں عین اسلام ، اقوام عالم کو انسانیت کی بقاءاور سلامتی کیلئے منافقانہ طرز سیاست سے نجات حاصل کرنا ہو گی ورنہ دنیا مذید تباہی کے دھانے پر پہنچے گی اور کسی کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree