وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے مسؤلِ آفس زاہد حسین مہدوی نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں 10مئی کو مظفر گڑھ ، سیالکوٹ ،منڈی بہاوالدین 17مئی کو لودھراں ،پاکپتن ،22مئی کو وہاڑی ،31مئی کو قصور کے اجلاس منعقد ہوں گے اور اضلاع کی ضلعی شوریٰ کے اجلاسوں میں ہر یونٹ کے دو نمائندگان اور 10%نامزد اراکینِ ضلعی کابینہ شوریٰ شرکت کریں گے ۔ یہ عمل صوبائی شوریٰ کے اجلاس منعقدہ 7-6جون سے قبل مکمل کر لئے جائیں گے ۔

وحدت نیوز (رانی پور/حیدرآباد) وحدت یوتھ پاکستان صوبہ سندھ کے سکھر اور حیدر آباد ڈویژن کے زیر اہتمام علیحدہ علیحدہ یوتھ کونسل کے اجلاس سکھر اور حیدر آبا د میں منعقد ہوئے، سکھر میں منعقد ہونے والے ڈویژنل یوتھ کونسل کا اجلاس رانی پور میں وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ثاقب علی اور ڈویژنل انچارج فدا حسین سولنگی نے کی جبکہ وحدت اسکاؤٹس کی صوبائی کابینہ کے ممبر برادر اعتزاز احسن نے بھی خصوصی شرکت کی، اجلا س میں سکھر ڈویژن کے ضلعی ذمہ داروں میں ضلع سکھر سے برادرعبد اللہ ، ضلع خیر پور سے برادر وسیم رضا، نوشہرو فیروز سے برادر عبد الغفور سمیت وحدت اسکاؤٹس کے صوبائی انچارج برادر آصف نے بھی شرکت کی۔
وحدت یوتھ حیدر آباد ڈویژن کی یوتھ کونسل کا اجلاس حیدرآبا دمیں صوبائی رابطہ آفس میں وحدت یوتھ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری برادر ندیم جعفری ، فیاض علی اور دیباج حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلا س میں ضلع بدین سے ارشاد کیری سمیت ضلع ٹنڈو محمد خان سے برادر اسد عباس اور بدین کے اسکاؤٹ انچارج برادر حسن نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز (لاہور) امت مسلمہ اغیار کی سازشوں کا ادراک کرے اور مسلم امہ میں خونریزی بند کروائے،یمن کے مسلمانوں کے لئے حرمین شریفین کی حرمت اتنی عزیز ہے جتنی دیگر مسلم ممالک کو ہے،اقتدار اور بادشاہت کی جنگ کو حرمین شریفین کے ساتھ جوڑ کر مسلمانوں کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیئے،پاکستان اس پراکسی وار سے دور رہ کر ثالثی کا کردار ادا کرے،پاکستان میں کالعدم جماعتوں کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کا عمل بند ہونا چاہئے،مشرقی وسطیٰ کی اس پراکسی وار سے ہمیں دور رہنا ہوگا،میڈیا یمن کی سیاسی جنگ کو مذہبی رنگ دینے سے گریز کرے، حرمین شریفین کو خطرہ سعودی حکمرانوں سے ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن کے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سلامتی و استحکام کو سامنے رکھنا چاہیئے،تاریخ گواہ ہے کہ عرب ممالک نے اپنے مفادات کے لئے طالبان سمیت ہر انتہا پسند گروہ کی سرپرستی کی،وکی لیکس اور ہمارے انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹس ہمارے سامنے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں پاکستان کے لئے سوچنا ہو گا،پاکستان امت مسلمہ میں واحد ایٹمی ملک ہے،امریکہ اسرائیل،بھارت کی یہی خواہش ہے کہ پاکستان کو اس دلدل میں دھکیلے،حکمرانوں اور ریاستی اداروں نے دانشمندی کا ثبوت نہ دیا توملک کوایک نہ ختم ہونے والے بحران سے دوچار ہو نے سے کوئی بچا نہیں سکتاٍ،علامہ اسدی کا کہنا تھاپاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا امتحان ہے کہ وہ اس بحران سے ملک کو بچانے اور امت مسلمہ کے درمیاں ہم آہنگی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی،علامہ ابو زر مہدوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،عمران علی شیخ،سید اسد عباس نقوی،رانا ماجد علی،سید حسین زیدی،اور زاہد حسین مہدوی نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہاہے کہ ہمیں ہر آزمائش میں صبر سے کام لینا ہوگا۔پاکستان اس وقت چاروں طرف سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے ہمیں ایک ملت بن کر ان مشکلات سے نکلنا ہوگا،حکومت افواہوں پر کان دہرکر یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام میں شریک نہ ہو، اجتماعی ترقی اور خوشحالی کیلئے جن معاشرتی خوبیوں کی ضرورت ہوتی ہے ان میں ایک بنیادی بات یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر اور اپنے اداروں پر بھروسہ کر سکیں ہم اس دولت کی بات تو بہت کرتے ہیں جس کی ایک مادی حیثیت ہے لیکن ایک دولت وہ بھی ہوتی ہے جس کا رشتہ ہماری اجتماعی اور انفرادی زندگی سے ہوتا ہے جہاں تک اعتماد کا معاملہ ہے تو اس کا اطلاق صرف سیاست پر نہیں ہوتا ہماری اجتماعی زندگی میں بھروسے اور اعتماد کی کمی اتنی پھیل گئی ہے کہ ایماندار اور نیک لوگ اپنے اپنے شعبوں میں خود کو اس کیلئے موزوں نہیں سمجھتے ۔ پاکستان سے اگر کرپشن، بد عنوانی کے کلچر کو ختم کرنا ہے تو ہمیں مل کر اسکے خلاف کام کرنا ہوگا ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی گندگی موجود ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں صرف بھروسے اور اعتماد کی ہی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرومیوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ،پورا معاشرہ غیظ و غضب کا شکار ہو جاتا ہے جس کیلئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے ۔

وحدت نیوز(شکارپور) وزیراعلیٰ سندہ کی اعلان کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس شکارپور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی، چیئرمین مین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چئیرمین علامہ عبدالمجید بہشتی،کمشنر لاڑکانہ سعید منگنیجو، ڈی آئی جی سائیں رکھیو میرانی ، ڈی سی اور ایس ایس پی و اراکین شہداء کمیٹی مولانا سکندر علی دل، ریاض حسین ، قمر دین شیخ ، فدا عباس شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندہ حکومت اور شہداء کمیٹی کے درمیان طے پانے والے ۲۲ نکاتی معاہدے پر پیش رفت اور عمل در آمد کا شق وار جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس کے آغاز پر شہداء کمیٹی نے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا شکوہ کرتے ہوئے کمیٹی کے اجلاس میں غیر معمولی تاخیر پر احتجاج کیا۔جس پر حکومتی اراکین نے کہا کہ سندہ حکومت معاہدے پر عمل در آمد میں سنجیدہ ہے تاخیر کا سبب بعض مصروفیات تھیں جس پر معذرت چاہتے ہیں۔

 

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان اور سندہ حکومت کے معاہدے کی روشنی میں فرقہ پرست شرپسند ٹولے کے جھنڈے، اشتہار اتار کر ان کی شر انگیز کاروائیوں کو روکا جائے۔ اس سلسلے میں کاروائی سست رفتار سے جاری ہے۔ انہوں نے سانحہ شکارپور میں ملوث دو دہشت گردوں کی گرفتاری اور انکشافات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شکارپور میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے اسلحہ لائیسنس کی لسٹ اور خانوادہ شہداء کے جوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں کی درخواستیں حکومتی کمیٹی کے حوالے کیں۔

 

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ شہداء کمیٹی کے تحفظات دور کریں گے جبکہ شہداء چوک کے مقام پر جلد ہی ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندہ کے تمام اضلاع میں لائسنس دیں گے اور اہم مقامات کی سیکورٹی کے لئے پولیس تعینات کریں گے۔

 

اس موقعہ پر ڈی آئی جی پولیس سائیں رکھیو میرانی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اس حولے سے شرانگیز تقاریر، خطبے، وال چاکنگ اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) نئے دفترمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف میں اراکین کا بینہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ناصر عباس النجفی صاحب نے کی،اس میٹنگ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی،سیکرٹری نشر و اشاعت الشیخ عبد الحفیظ الواعظی،سیکرٹری مالیات الشیخ صابر علی موزنی ،سیکرٹری مشاورتی کونسل السید محمد حسین الحسنی،ڈپٹی سیکرٹری الشیخ محمد سجاول النجفی،سیکرٹری تبلیغات الشیخ حق نواز الکربلائی،سیکرٹری امور طلبہ السید باقر حسین النجفی نے شرکت کی،اس میٹنگ میں مؤسسہ شہید السید عارف حسین الحسینی اور دفتر مجلس وحدت مسلمین کے اہم امور پر مشاورت کی گئی،ایام شہادت سیدہ نسا ء العالمین سلام اللہ علیھا کے حوالے سے ایک مجلس عزا کے انعقاد کا پروگرام بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ طلبہ کرام کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا ہے،میٹنگ میں سیکریٹری جنرل صاحب نےموسسہ اور اہم دفتری امور میں کابینہ کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد ان کی منظوری دی،دفتر کی بلڈنگ کی تبدیلی کے بعد دوبارہ اپنی فعالیت کو منظم کرنے کا عزم کیا گیا ہےاور آخر پر سیکریٹری امور طلبہ السید باقر حسین النجفی نے دعا کرائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree