وحدت نیوز(لاہور)علمائے کرام معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،دشمن ہمیں داخلی اختلافات میں الجھانے کی سازشیں کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے اراکین صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ محراب و ممبر اپنے اپنے فرائض ادا کریں دشمن کی کوشش ہے کہ عوام کو علما اور مذہبی قیادت سے دور کریں ۔معاشرہ سازی کا عمل علما کی ذمہ داری ہے ۔ علما اپنے علم وعمل کے زریعے قوم کی تربیت کریں ۔ہمیں ملکی ترقی و سلامتی کے لئے جدو جہد جاری رکھنا ہے اور ہماری جدوجہد کے مراکز مساجد ہونی چاہیے ان مراکز سے انتہا پسندی تکفیریت کو پرموٹ کرنے کے بجائے باہمی وحدت اخوت اور محبت کا پیغام عام ہو نے چاہیں۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد شعبہ خواتین کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام اراکین کابینہ اور ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب صاحبہ نے تنظیم کی اہمیت اور ضرورت پرگفتگو کی اور پھر قرآن سنٹر کا دورہ بھی کیا گیا،دوران اجلاس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین میں شامل ہونے والی نئی ممبران کا تعرف بھی کروایا گیا، اجلاس کا باقائدہ اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمد بلال سمائری,ممبر جی بی اسمبلی رضوان علی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم عارف قنبری, سیکرٹری سیاسیات غلام عباس ,سیکرٹری یوتھ عمران حسین,شیخ مجتبی حسین سیکرٹری تبلیغات نے وحدت ہاؤس گلگت میں دیامر ڈیم کمیٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی.اس موقع پر باہمی اتفاق ویکجہتی کے ساتھ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا،مجلس کے رہنماؤں نے دیامر ڈیم کمیٹی کے رہنماؤں کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور دیامر کے متاثرین کے جملہ مسائل ومشکلات کے حل کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرنے کا وعدہ کیا،اس موقع پر دیامر کے معززین کے مجلس وحدت مسلمین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتحاد وحدت کے ساتھ جی بی کے مسائل پر مشترکہ موقف اپنانے کا بھی یقین دلایا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ صوبائی سیکرٹری جنرل و رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور مرکزی کورآڈینیٹرتنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر صوبہ کی مجموعی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی فعالیت کو بڑھانے کیلئے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس لیاقت بلوچ کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریارنے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال بنانے اور دستوری ترامیم کےحوالےسےاہم گفتگو ہوئی، اجلاس میں لیاقت بلوچ، ثاقب اکبرنقوی ، علامہ عارف واحدی ودیگرشریک تھے۔

وحدت نیوز (جہلم)  مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کی کابینہ کا اجلاس دینہ میں منعقد ہوا، مرکزی سیکرٹری روابط برادر ملک اقرار، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ ضلعی سیکرٹری جنرل آغا وسیم حیدر اور ان کی کابینہ نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلع کی تنظیمی صورتحال، عزاداری کے مسائل اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی، شعبہ تنظیم سازی نے ضلعی کابینہ کا ضلع بھرمیں تنظیم سازی کیلئے بھرپور کوششوں کی تاکید کی ،اجلاس میں طے ھوا کہ اگلے 4 سے 6 ہفتوں میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے دورہ جات کیئےجائیں گے اور نئے 12 یونٹس بنائے جائیں گے جو کہ ھر تحصیل کے سیٹ اپ پر مشتمل ہونگے اور اس کےبعد ضلعی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

Page 6 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree