وحدت نیوز (مظفرآباد) کوئٹہ فائرنگ واقعہ ، پانچ افراد شہید، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا تین روزہ سوگ کا اعلان، شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، کالعدم تنظیموں کے کارندے ملک خداداد میں آگ و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں ، آرمی چیف امن عامہ کی بحالی میں کردار اداکرے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت آزاد کشمیر کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنی دوکانیں بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ، مخصوص مکتب کی ٹارگٹ کلنگ منظم انداز میں کی جارہی ہے، حکومت ناکام ہو چکی ، آرمی چیف کردار ادا کرتے ہوئے وزیرستان کی طرح کوئٹہ و نواحی علاقوں میں بھی آپریشن کریں ، نہتے شہریوں و تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ نا قابل برداشت عمل ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، بلوچستان میں را کی سرگرمیوں کے لیئے کون لوگ استعمال ہو رہے ہیں دیکھا جائے، بھارت کن کے ذریعے اپنے عزائم کو کامیاب بنانا چاہتا ہے، ان لوگوں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ایک ہفتہ میں 12شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیوں ہوئی ، حکومت جواب دے ، اگر امن عامہ قائم نہیں ہو سکتا تو اقتدار چھوڑ دیں ، یوں نہتے عوام کی جان مال کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں اس فائرنگ کے واقعے کے ملزمان کو پکڑتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ عرب ممالک نے فلسطین کی طرح برما میں بھی مسلمانوں کے قتل عام پر چپ سادھ لی ہے۔ ہزاروں لوگوں کی زندگیاں کھلے سمندر میں ڈوب رہی ہیں، سرحدی حدود میں موجود مسلمان ملکوں نے بھی ان کی مدد سے انکار کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے  رہنما علامہ علی انور جعفری، جمیعت علماء پاکستان کے صوبائی صدر علامہ قاضی احمد نورانی، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی سمیت دیگر نے برما میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ برما دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کی حکومت نے مسلمانوں کو جبراََ بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، برما کے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ برما کے بے گناہ افراد پر زمین تنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں اور اس قتل عام کے سبب سمندری کشتوں میں بے یاروں مددگار پڑے ہیں، ہزاروں بچے یتیم کھلے سمندر میں زندہ لاشیں ہیں جن کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں اور ان کیلئے مسلم ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر لی ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کسی پر اقوام متحدہ، عرب لیگ، او آئی سی جیسی طاقتور تنظیمیں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، میانمار میں انسانی نسل کشی کے ساتھ جمہوریت کا بھی قتل ہوگیا ہے، جان بچانے کے خاطر سمندری راستے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں انڈونیشیاء، ملیشیاء، جیسے مسلم ممالک کی سرحدوں کے پاس بھٹک رہی ہیں جنہیں کوئی ممالک لینے کیلئے تیار نہیں، ایسے حالات میں عرب اسلامی ممالک جن کا انڈونیشاء، ملیشیاء، میں کافی اثر و رسوخ ہے سفارتی اور حکومتی سطح پر بھی کوئی اقدامات نہیں کر رہی کہ ان مسلمانوں کی زندگیاں بچ جائیں۔

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں نسل کشی پر فوری سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنا سفیر واپس بلائے۔ مسلم ممالک اپنی بے حسی توڑیں اور ان انسانیت سوز مظالم کے خلاف اپنا موثر کردار ادا کریں، دنیا بھر میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کو برما بھیجیں تاکہ اقوام عالم کو وہاں کی صورتحال اور حقائق سے آگاہی ہو۔ مقررین نے برما روہنگیا مسلمانوں کو واپس باحفاظت ان کے گھروں میں بھجوانے اور فسادات ختم کروانے کیلئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ پر زور دے اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں بدھسٹ حکمرانوں کی دہشتگردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ میانمار میں انسانی نسل کشی کے جرائم میں مرتکب بدھسٹ دہشتگردوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں اور اقوام متحدہ فوری طور پر اپنے امن فوجی دستہ برما کے فسادات رکوانے اور سمندر میں محصوران افراد کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھیجے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانو ں کا قتل عام، اجتماعی قبروں کی دریافت اور انکے ساتھ غیر انسانی سلوک ناصرف مسلم امہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور مہذب دنیا کے چہرے پر بد نما داغ ہے جو مسلمانوں پر جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔اقوم متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو برما کے مسلمانوں پر جاری مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے ۔ہزاروں برمی مسلمان پناہ کی تلاش میں سمندر میں بھٹک رہے ہیں مگر کوئی ملک انھیں قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔

برمی مسلمانوں کے قتل عام پر نام نہاد ،این جی اوزاور سول سوسائٹی کی خاموشی سوالیہ نشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور اوآئی سی برما کے مسلمانو ں کی حالت زار پر رحم کھائیں ۔اقوام متحدہ اور برما پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ مسلمانوں کو برما سے بے دخل نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش ،ملائیشیا اور انڈونیشیا کی بے حسی قابل افسوس ہے کہ وہ مصیبت زدہ مسلمانوں سے تعاون کرنے کی بجائے انہیں اپنی سرحدوں میں داخل ہونے روک رہے ہیں اور سمندور کی لہروں سے جانیں بچاکر خشکی پر پہنچنے والے مہاجرین کو دوبارہ سمند ر میں دھکیل دیا جاتا ہے ۔حکومت پاکستان برما کے مسلمانو ں کی تحفظ کیلئے پارلیمانی اور سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کریں اور ساتھ ہی ساتھ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور میڈیا برما کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند کریں علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک احتجاجی ریلی علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں نکالی گئی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی حکومت تکفیری دہشت گردوں کی سرپرست ہے، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن ضرب عضب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء سکردو میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے اصل ذمہ دار وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے طالبان سے مذاکرات کے نام پر ملک کو دہشت گردوں کے آگے ڈالنے کی کوشش کی گئی، لیکن ملت جعفریہ کی استقامت نے ان عناصرکی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام پارلیمانی جماعتیں طالبان سے مذاکرات کیلئے نواز لیگ کو مینڈیٹ دے کر آئیں تھیں تب واحد جماعت مجلس وحدت مسلمین تھی کہ جس نے طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا اور آج پورے پاکستان سمیت پاک افواج نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا ہے، لیکن اس آپریشن کو پورے ملک میں کرنے کی ضرورت ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم نے شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے تمام تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کردیا ہے اور انشاء اللہ وحدت کے اس سفر کے ذریعے پاکستان امن کی وادی بنانے کی تحریک جاریرکھیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت پاکستان میں آل سعود کی نمائندہ حکومت ہے، گلگت بلتستان کو رائیونڈ سمجھنے والوں کو 8 جون کو بھرپور جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب یادگار شہداء سکردو پر کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام یہ بات جان چکی ہے،کہ جن کے مفادات  وطن عزیز کے ازلی دشمن انڈیا کے ساتھ وابستہ ہوں وہ کبھی بھی اس خطے کی ترقی کے لئے کام نہیں کریں گے،ضلع کے نام پر ہنزہ،کھرمنگ اور شگر کے عوام کو بیووقف بنایا گیا،انشااللہ گندم سبسڈی کی طرح آئینی حقوق اور اضلاع عوام طاقت سے چھین کر لیں گے،ہم بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہے،ملت جعفریہ اور گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے،ملک دشمن دہشت گردوں کا نشانہ یا تو ملت جعفریہ ہے یا پاکستان کے افواج کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان دونوںکو نقصان پہنچائے بغیر ان کے مذموم عزائم کی کامیابی ممکن نہیں،آج سن لیں پاکستان کے دشمن ہم وطن عزیز پر کے لئے اپنی جانوں کی قربانی کو عین عبادت سمجھتے ہیں،لیکن ہم اس دہشت گردی کے ناسور کو اور ان کے سہولت کاروں کو بخوبی جانتے ہیں ان کو بے نقاب کرکے دم لیں گے تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی ، ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا، ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میکانگی روڈ متصل لیاقت بازار میں 3تین بے گناہ افراد کو دن دھاڑے فائرنگ کر کے 2 افراد کو شہید اور ایک کو زخمی کیا گیا۔ جن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے سے ٹارگٹ کلنگ تسلسل سے جاری ہے اور آج ایک با ر پھر دن دھاڑے با زار کے وسط میں ہزارہ شیعہ افراد کو سینکڑوں اہل کاروں کی موجو دگی میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیاجو حکومتی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ہے کالعدم اور دہشت گر د تنظیموں سے حکومت کاروائی کرنے کی بجائے مذا کر ات کرتی ہے جو سمجھ سے با لا تر ہے گزشتہ دنوں کے واقعات کی ذمے داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم مزید کا روائی کرینگے لیکن حکومت اور ریاستی ادارے کاروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ آج شیعہ ہزارہ قوم کے تا جر وں کو جامہ تلاشی کے بعد بازا ر میں جانے کی اجا زت دی گئی اس کے بر عکس دہشت گرد آزا دانہ جدید اسلحوں سے لیس بھرے با زار میں خو ن کی ہولی کھیلتے رہے اور اُن کو روکنے والا کوئی نہیں تھا جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین ایک پر امن اور جمہو ری اقدار پر کاربند رہنے والی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی با ت کی ہے اور اس کی عملی ثبو ت بھی دیتے رہے ہیں ہم دہشت گر دی کو کنٹر ول کرنے کیلئے عوامی جد وجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ہر طرح کی تشدد کی شدید مخا لفت کرتے ہیں۔ ہم کوئٹہ شہرمیں تمام اقوام کے درمیان روا دا ری اور بھائی چارگی کی فضا ء کو مستحکم دیکھنا چا ہتے ہیں ہم تمام سیاسی و مذہبی جما عتوں سماجی تنظیموں اور تاجر بر ادر ی سے با ہمی صلاح مشورے سے شہرمیں دوبا ر ہ امن و امان کے قیام اور با ہمی تعاون سے دہشت گر دی کی اس لہر کو روکنے کرنے کی کو شش کرینگے اور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔

آخر میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم شر وع دن سے یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ کوئٹہ شہر کے اطراف میں موجود دہشت گر دی کے ٹھکانوں کے خلاف ٹا رگٹڈ آپریشن کیا جائے لیکن ہر دفعہ ہمارے اس مطالبے کو نظر انداز کرکے دہشت گر دوں کو منظم ہونے کا مو قعہ دیا گیا ہم ایک دفعہ پھر مطا لبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضر ب عضب کا دائرہ کوئٹہ تک بڑھایا جائے ۔ بیان میں آج کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہا ر کیا گیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا گو ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree