وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے آج بعد از نماز جمعہ پنجاب بھر میں لاہور،کوئٹہ،پشاور میں دہشتگردوں کی بربریت اور آزادکشمیر میں ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے،لاہور میں اسلام پورہ جامع مسجد سے چوک نیلی بار تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ داعشی تکفیری دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ کاروائی کے بغیر ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں،پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والے لوگ دراصل عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،دہشتگردوں کے ہمدرد فوجی عدالتوں کو متنازعہ بنانے کی سازش کر رہے ہیں ،حکمران فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں کو سزائیں دینے میں کیوں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،مزید کتنے معصوم انسانوں کے ان درندوں کے ہاتھوںخون سے ہولی کھیلنے کے منتظر ہیں؟علامہ تصور جوادی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں آزاد کشمیر کی انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے،آزاد کشمیر کے پرامن وادی پر وار کرنے والے دہشتگردوں کی گرفتار تک ہم اپنا احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (ساہیوال) ڈاکٹر قاسم شہید اور ڈاکٹر خالد بٹ شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہم پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،پنجاب حکومت ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،ساہیوال میں دوماہ کے اندر تین شہادتیں مقامی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہیں،شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملے تو احتجاج کا سلسلہ پورے پنجاب کے اضلاع تک بڑھایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ساہیوال میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ٹارگٹ کلنک کیخلاف احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے،احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے جوگی چوک تک نکالی گئی،ریلی سے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم لاہور علامہ حسن ہمدانی نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہم دہشتگردوں اور متعصب انتظامیہ دونوں کے نشانے پر ہیں،ہمارے علماء اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو پنجاب میں غائب کر دیا گیا ہے،دوسری طرف دہشتگرد ہمیں چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہو چکا ہے،ساہیوال میں پے درپے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے،ہم ایسے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے،انصاف منلے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وحدت نیوز (ہری پور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ہری پور میں سانحہ پاراچنار اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ اقبال بہشتی نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت اور دہشتگردوں کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ سید وحید عباس کاظمی، علامہ ذوالفقار حیدری، نیئر عباس جعفری اور دیگر نے شرکت کی۔ علامہ اقبال بہشتی نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تلک ظلم ہو گا، ہم صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، پاراچنار میں ہونے والے وحشیانہ قتل عام کیخلاف آج ساتویں روز بھی خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کی کال پر عوام نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) وطن عزیز میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگز، ریاستی جبر، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف حسین سمیت ملت تشیع کے مقتدر افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی کال پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی میں لیاقت روڈ سے مری روڈ تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین، شیعہ ایکشن کمیٹی اور جے ڈی سی کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں کارکن، خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں ملت تشیع نے دیں، ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کو مقدم رکھا اور اپنے عمل و کردار سے یہ ثابت کیا کہ اہل تشیع پاکستان کے ذمہ دار اور محب وطن شہری ہیں۔ لیکن یہود و سعود کی ایما پر ملت تشیع کو حکومت کی طرف سے جس جارحانہ طرز عمل کا سامنا ہے، وہ نامناسب اور ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی طے شدہ سازش ہے۔ ہمارے مختلف شعبوں کے ماہرین، وکلاء، انجینئرز، ڈاکٹر اور اعلٰی تعلیم یافتہ افراد آئے روز دہشت گردی کی نذر ہو رہے ہیں۔ ہم گذشتہ تین دہائیوں سے لاشیں اٹھاتے آئے ہیں، لیکن ہمارے قاتل آج تک آزاد اور دندناتے پھر رہے ہیں، ان پر کوئی مضبوط ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، جبکہ اس کے برعکس ہمارے ان بے گناہ لوگوں کو اسیر بنایا جا رہا ہے، جو ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ قانون و انصاف کو آخر کب تک بیرونی ڈکٹیشن کا غلام رکھا جائے گا۔ کراچی میں ایک ہی دن میں دوران مجلس پانچ افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ سندھ حکومت کو بخوبی علم ہے کہ کونسی کالعدم جماعت اس طرح کے واقعات کی ذمہ دار ہے، تاہم کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ ہمارے نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔ دشمن طاقتیں ارض پاک کے استحکام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ پاکستان کی سالمیت و بقا کی دشمن قوتوں کو جب تک نکیل نہیں ڈالی جاتی، تب تک ملک میں امن و سکون کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپنے مطالبات دھراتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر فوری طور پر عمل درآمد کرایا جائے۔ کالعدم جماعتوں کی سیاسی و مذہبی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگا کر ان افراد کو گرفتار کیا جائے، جو نام بدل کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملت تشیع کے بےگناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ ان شہریوں کے نام شیڈول فور سے فوراً نکالے جائیں جو کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ بزرگ علماء اور شیعہ عمائدین کی معطل شدہ شہریت فوراً بحال کی جائے۔ جو عناصر ملت تشیع کے خلاف سنگین سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ان کو بلاتاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مقررین نے واضح کیا کہ اگر ملت تشیع کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھما تو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر پورے پاکستان کے جلوسوں کو عام شاہراؤں پر روکا جا سکتا ہے۔  احتجاجی جلسہ سے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ  سید علی اکبر کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا غلام محمد جعفری، مولانا اعوان علی شاہ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مسعود حیدر، سید فدا عباس، گلِ زہرا، راحیمہ رضوی، ندا اور فروا نقوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) گزشتہ دنوں کوئٹہ میں دہشتگردوں کی جانب سے لوکل بس میں شناخت کے بعد چار خواتین کو شہید کر دیا گیا تھا جو کہ قابل مذمت واقعہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور گزشتہ روز علمدار روڈ مائلو شہید چوک سے شہداء چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی عہدیداران نے کی۔ ریلی کا مقصد صوبائی حکومت کو حرکت میں لانا تھا تاکہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے تکفیری عناصر کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرے۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور اس افسوسناک واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی، کوئٹہ ڑویڑن کے سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری، سیکریٹری روابط اور کونسلر رجب علی، کونسلر عباس علی، کونسلر سید مہدی اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں ترجمان محمد ھادی جعفری نے کہا ہے کہ تکفیریت ایک ایسی عفریت ہے جس کی وجہ سے سفاک، درنرہ صفت دہشت گرد پیدا ہو رہے ہیں تکفیری عناصر کے ظلم و ستم سے کوئی طبقہ حتیٰ خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تکفیری سوچ کا خاتمہ ضروری ہے۔ گزشتہ دنوں رونماء شدہ واقعے نے تکفیری دہشتگردوں کے خوفناک چہرے سے پردہ اٹھا لیا ہے اور دنیا یہ جان چکی ہے کہ یہ وہ عناصر ہے جو محظ ظلم کر سکتے ہیں۔ ترجمان ھادی جعفری نے کہا کہ اسلام تو امن و محبت کا دین ہے، اس دین میں ہمیں بچوں سے شفقت کا درس ملتا ہے، یہاں جنگ کے دوران بھی عورتوں اور بچوں کیلئے الگ حکم ہوتا ہے انہیں قتل نہیں کیا جاتا، یہ تکفیری عناصر خود کو مسلمان کہہ کر اسلام کا نام بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تکفیری عناصر طاغوت کے آلہ کار ہے جو اپنے آقاؤں کے حکم پر عمل کرکے انہیں خوش کرنے کی کوشش رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو لگام دینے اور تکفیری تسلسل کو روکھنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تشکیل تو دے دی گئی مگر یہ پلان اپنے اہداف کو حاصل کرتا نظر نہیں آرہا ہے، حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ نیشنل ایکشن پلان کو بروئے کار لائے۔ صوبے میں جتنے بے گناہ افراد شہید ہوئے ہیں انکے قاتلوں کو سزا دلا کر، انہیں انصاف دلائے اور تکفیری عناصر کو انکے منتقی انجام تک پہنچائے۔

وحدت نیوز (کراچی) ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر جمعہ کے روز ملک گیر’’یوم احتجاج‘‘ یوم شہداء منایا گیا۔اس سلسلے میں صوبائی دارلحکومت کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات اورملت تشیع کو ملک بھر میں انتقام کو نشانہ بنانے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔جمعہ اجتماعات میں شہداء کے ایصال ثواب اور وطن عزیز کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے بعدنماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مصطفی عباس ٹاون کے باہر ہوا اور ابولحسن اصفہانی روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں رہنما مولانا باقر زیدی ،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،اور مولاناعلی انورسمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے لبیک یا حسین ،شیعہ و سنی اتحاد سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی اور خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ابولحسن اصفانی روڈپر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ،کرپشن ،لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد میں سربراہ وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا پاکستان کسی مخصوص مسلک کی جاگیر نہیں ملت جعفریہ کوگزشتہ تین دہائیوں سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا کیا جارہا ہے۔اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے ملک دشمن اسلام طالبان اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کی اور آج ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے طبقے کو دانستہ طور پر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں ملک کے مقتدر ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقعہ نہ مل سکے۔،مقررین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے رانا ثنا اللہ سمیت ریاستی اداروں میں موجود تکفیری سوچ رکھنے والے ہمار ے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری جانب ملک دشمن عناصر کیلئے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان کا میں غلط استعمال کیا جا رہا ہے بے گناہ افراد پرمقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔

 مقررین نے وفاقی حکومت چیف جسٹس آف پاکستان اور جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا وہ ڈیرہ اسماعیل خان،پاراچنار،پشاور،کوئٹہ ،اور کراچی میں خرم ذکی کے قتل کا از خود نوٹس لیں عدلیہ اپنا کردار ادا کرے ،ڈیرہ اسماعیل خان دو وکلاء کے قتل کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت جن علماء و ذاکرین پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اسلامی ریاست میں جو رویہ ہمارے ساتھ اپنایا جا رہا ہے یہ تو امریکہ ،برطانیہ جیسے غیر اسلامی ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔پنجاب میں قائم تمام مقدمات کا خاتمہ ، تکفیری گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن اور پارہ چنار میں پولٹیکل انتظامیہ کی بربریت کا شکار ہونے والے چار شہدا کی شفاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کا قائم ہیں۔ آٹھ روز گزرجانے کے بعد حکومت کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آئی اور یونہی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر ہم اپنے اس خاموش احتجاج کو ملک گیر عوامی احتجاج کی شکل میں تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہرتال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہرتالی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے خلاف علامتی بھوک ہرتالی کیمپ ساتھوے روز بھی جاری ہے۔

Page 7 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree