وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں میں جاری مسلسل دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات ’’ مثالی پولیس‘‘ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ڈی آئی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے وہاں کوئی محفوظ نہیں ہمارہ مطالبہ ہے کہ ڈی آئی خان کو فوج کے حوالے کیاجائے اور چیف جسٹس آف پاکستان ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمرکزی رہنما علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری ودیگر بھی موجودتھے۔


جب تک دہشت گردوں کے فکری رہنماؤں اور سہولت کاروں کو قانون کے شنکجے میں نہیں کسا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد کرنا ممکن نہیں۔محکمہ پولیس کی غفلت اورفرض نا شناسی کے باعث ڈی آئی خان مکتب تشیع کی قتل گاہ بنا ہوا ہے اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے دفاتر کھل چکے ہیں اب وہاں پر عام آدمی کو قتل کیا جا رہا ہے رکشہ ڈرئیور،مزدور اور دوکاندار جیسے افراد ان کے نشانہ پر ہیں،شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں ہے ۔گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہم نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہے بلکہ پولیس کے نارواسلوک سے بھی اذیت میں بھی مبتلا ہے۔دہشت گرد ہماری لاشیں گرا رہے ہیں اور سیکورٹی ادارے اورپولیس الٹا ہمارے ہی لوگوں کو ہراساں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ سے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی سے وضاحت طلب کی جائے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے پاس اتنا وقت بھی نہیں وہ عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے اقدامات کریں اور شہدا کے گھروں میں جا کر اہل خانہ کی داد رسی کر سکیں۔ ڈی آئی خان کی ہر شاہراہ پر پولیس کے ناکے اور مسلسل گشت کے باوجود اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا ہمارے لیے شکوک و شبہات کا باعث ہے۔حکومت ہمارے کے خون کو سستا سمجھ رہی ہے۔ حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی طے کرے۔ہمیں ضرب عضب اور ردالفساد ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت اور حب الوطنی کی سزا نہ دی جائے ۔ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہا پسندوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے موثر نتائج اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے جب تک کالعدم مذہبی جماعتوں سے دوستانہ تعلقات کا کھلم کھلا دعوی کرنے والے عناصر کو ملک دشمن قرار دے کر ان کے خلاف بھرپور کاروائی نہیں کی جاتی۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیے کہ وہ صوبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور وہاں کے مظلوم عوام کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں سے تحفظ فراہم کریں۔

انہوں نے دہشت گردی کی حالیہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعات کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ طرز حکومت ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی سرکوبی اور پاکستان کے تحفظ کے لیے حکومت کو اپنا آئینی کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہو گا۔دہشت گردی کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ان دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے جہاں ناپختہ ذہنوں کی ایسے خطوط پر فکری رہنمائی کی جا رہی جس پر چل کر وہ ملک و قوم کے خلاف کاروائیوں کو عین عبادت تصور کرتے ہیں۔ شہید وں کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت کی نااہلی کےخلاف اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے حق میں نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے کے شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی اور میر تقی ظفر نے کہا کہ کے پی کے حکومت بالخصوص ڈیرہ پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات نے صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اور مثالی پولیس کی تشکیل کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے،گذشتہ چند ہفتوں میں متعدد جوان بے دردی سے قتل کردیئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں قاتلوں کی واضح شناخت کے باوجود ایک بھی قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نا آنا باعث تشویش ہے۔

رہنمائوں نے مزید کہاکہ حکومتی بے حسی سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ڈیرہ اسماعیل میں مارے جانے والے نا ہی اس ملک کے شہری ہیں اور ناہی انسان،سپریم کورٹ ڈیرہ میں گرتی لاشوں پر سوموٹو ایکشن لے،ڈیرہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت 2008-9 والے حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے، چندتکفیری عناصر حالات خراب کر رہے ہیں،شہر میں لاشیں گر رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت شہر میں جشن اور رقص کی محفلیں سجا رہی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف فی الفور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور دشت گردوں کے خلاف شہر میں بلاتفرق آپریشن کرکے دشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں ۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور بالخصوص 18 سالہ نوجوان شہید سید حسن علی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ غضنفر عباس نقوی، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ رمضان توقیر ،  سرائیکی ا سٹوڈنٹس موومنٹ، سرائیکی یوتھ پارلیمنٹ و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایک پر امن شہر ہوا کرتا تھا، لیکن اب دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں، جب اور جسے چاہیں موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں ان کو روکنے والا کوئی نہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، ہم آرمی چیف اور بالخصوص آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی آئی خان میں مکمل آپریشن کیا جائے اور شہید سید حسن علی کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین نے توپانوالہ چوک پر شہید کی یاد میں شمعیں روشن کیں جس میں کافی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (کراچی/اسلام آباد/فیصل آباد/راولپنڈی/ہری پور/ حیدر آباد/ کوئٹہ) قصور میں سات سالہ معصوم بچی زینب کے عصمت دری کے بعد بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی کی ہدایت پر 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاگیا، اس حوالے سے کراچی، راولپنڈی، ہری پور ، فیصل آباد، حیدر آباد، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں  پریس کلب  پر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اورشرکاء اور مقررین کی جانب سے   زینب کے قاتل کی گرفتاری اور سخت سزاکا مطالبہ کیا گیا،کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی اور ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب کا سفاکانہ قتل بربریت اور انسانی وحشی پن کی بد ترین مثال ہے، اس سنگین ظلم پر مذمت، افسوس جیسے الفاظ بہت بے وقعت ہیں،اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہے، اسی قصور شہر میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے13واقعات رونما ہوئے لیکن ایک بھی مجرم گرفتار نہیں، ایک ہفتہ ہونے کو ہے اب تک زینب کے قاتل کا قانون کی گرفت میں نا آنا پنجاب حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفیٰ ہوجائیں، ریاست معصوم بچوں کے ساتھ عظمت دری اور قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت قانون سازی کرے۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کے تحت پریس کلب کے باہر قصور میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خواتین و معصوم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی سیکریٹری جنرل محترمہ قندیل کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے زیب کے قاتل کی فوری گرفتاری اور اسے نشان عبرت بنانے کامطالبہ کیا، آخر میں زینب سے اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں۔

 ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے تحت چوک دھوبی گھاٹ پر قصور میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خواتین و معصوم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے زیب کے قاتل کی فوری گرفتاری اور اسے نشان عبرت بنانے کامطالبہ کیا، آخر میں زینب سے اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں۔

قصور میں زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ہری پور صوبہ خیبرپختونخوا کے تحت پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ راضیہ جعفری ایڈوکیٹ اور محترمہ بینہ شاہ نے شرکاء سے خطاب کیا، بڑی تعداد میں خواتین کارکنان نے شرکت کی ، مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو نشان عبرت بنانے اور سفاک درندوں کے خلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن  ننھی زینب کی عصمت دری اور قتل کے لرزہ خیر سانحے کے خلاف احتجاج اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو اب تک سزانا دینے کی پرزور مذمت  کی  اور واقعہ کو حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت قرار دیا، اس موقع پر خواتین سمیت چھوٹے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ درج تھا۔

 مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام ننھی زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے خلاف سادات کالونی  میں دفتر جانثاران حسین علیہ السلام کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اور زینب کی یاد میں شمع روشن کی گئیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد محترمہ عظمیٰ تقوی نےشرکاء سے  خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کی وارداتیں عالمی سطح پر وطن عزیز کی بدنامی کا باعث ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ دو ہفتے گذرجانے کے باجود اب تک زینب اور اس سے قبل قتل کی گئی بچیوں کے قاتلوں کو اب تک سزانہیں دی گئی، اس موقع پر خواتین اورمرد کارکنان سمیت بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی کی ہدایت پر قصورمیں ننھی زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے خلاف سادات کالونی  میں دفتر جانثاران حسین علیہ السلام کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اور زینب کی یاد میں شمع روشن کی گئیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد محترمہ عظمیٰ تقوی نےشرکاء سے  خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کی وارداتیں عالمی سطح پر وطن عزیز کی بدنامی کا باعث ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ دو ہفتے گذرجانے کے باجود اب تک زینب اور اس سے قبل قتل کی گئی بچیوں کے قاتلوں کو اب تک سزانہیں دی گئی، اس موقع پر خواتین اورمرد کارکنان سمیت بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی کی ہدایت پرقصورمیں ننھی زینب کی عصمت دری اور قتل کے لرزہ خیر سانحے کے خلاف احتجاج اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو اب تک سزانا دینے کی پرزور مذمت  کی  اور واقعہ کو حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت قرار دیا، اس موقع پر خواتین سمیت چھوٹے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ درج تھا۔

Page 9 of 21

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree