وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری یوتھ ندیم جعفری ،مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے مسئولین چوہدری اظہر حسن، آفتاب میرانی،منتظر مھدی، ضلعی سیکریٹری جنرل ملیرکراچی احسن عباس کے ہمراہ لاڑکانہ میں سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی سے ان کی والدہ اور بھائی کے انتقال پر ان سے تعذیت کی. اس موقعہ پر لاڑکانہ کی ضلعی کابینہ کے اراکین طارق رسول انڑ، مشتاق علی میمن، حق نواز اعوان، اعجاز علی سولنگی، عبدالرزاق جمالی، ڈاکٹر نبی ڈنو اور توحید حیدر ابڑو بھی موجود تھے. فاتحہ خوانی کے بعد تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر جعفرطیاریونٹ کے تحت رہبر معظم امام خامنہ ای کے فرمان پر یوم پاکستان کے موقع پر ہفتہ شجر کاری کا آغازخطیب مرکزی مسجد علامہ نسیم حیدرزیدی نے مسجدکے باہر پودالگاکر کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سیدعلی احمر زیدی، ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل جعفرطیاریونٹ عارف رضا زیدی ،مرتضیٰ جوہر، حامد حسین، کاظم نقوی،عماریاسر، مختارامام، رضا علی، فیاض علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حجت اسلام و المسلمین مولانا نسیم حیدرزیدی نے وحدت مسلمین کی جانب سے ہفتہ شجر کاری مہم کو سہرایا ان کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم سنت رسول ﷺہے ماہ گرماسے قبل ما حولیاتی آلودگی اور گرمی کے سابقہ بحران کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کی شجرکاری مہم لائق تحسین ہے علامہ نسیم حیدر زیدی نے اس موقع پر اجتماعی دعاء خیر کروائی اور کہا کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے یہ کارخیر قابل ستائش ہے،عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیں، جبکہ مہم کے باقائدہ آغاز کے بعد جعفر طیار سوسائٹی کی مرکزی روڈ پر مختلف جگہوں پر وحدت مسلمین کے کارکنان اور شہدائے ملت جعفریہ کے لواحقین سمیت علاقے کے بزرگان نے شجر کاری مہم میں پودے لگائے جس پر اہلیان جعفر طیار سوسائٹی نے ایم ڈبلیو ایم کی اس کاوش کو نعمت قرار دیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

وحدت نیوز (کراچی) کے الیکٹرک انتظامیہ شہر کراچی کے باسیوں کو ذہنی مریض بنانے پر تلی ہوئی ہے،مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ،طویل اور بلاجواز بجلی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، موسم گرما کی آمد سے قبل ہی بجلی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے الیکٹرک انتظامیہ کی عوام دشمنی کا نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی حب کراچی کے الیکٹرک انتظامیہ کی نا اہلی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے، صنعتیں اور تجارتی مراکز تباہی کے دھانے پہنچ چکے ہیں، گھریلو صافین بوگس بلنگ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ کے باعث کرب میں مبتلا ہیں، مختلف علاقوں میں دس تا بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا کو ئی شیڈول ہی مکررنہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلا لاحق ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو موسم گرما کا ٹھیک سے آغاز بھی نہیں ہوااور کے الیکٹرک انتظامیہ نے عوام کواذیت میں مبتلا کردیا ہے،کنڈہ سسٹم اور بجلی چوری کو بنیاد بناکر لوڈشیڈنگ کا آغاز کرنے والے ادارے نے شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کا غیر منصفانہ نظام تشکیل دے رکھا ہے، دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض علاقوں میں رات بارہ بجے اور ایک بجے تک لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے اور بعض جگہ دو تین بجے رات کو بھی بجلی بند کردی جاتی ہے، حکمران طبقہ یو پی ایس ، جنریٹرز اور پاور جنریشن سسٹم کی بدولت شاہانہ زندگی گزار رہا ہے جبکہ غریب آدمی فقط کے لیکٹرک انتظامیہ کو کوسنے پر مجبورہے، اگر کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں کو بلاتعطل اور منصفانہ انداز میں بجلی فراہم کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی تو اپنی ذمہ داریاں حکومت کے حوالے کردے ۔

وحدت نیوز (کراچی) عالمی شہرت یافتہ دیوار مہربانی وال ا?ف کائنڈنس کی مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام کراچی آمد،ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے فلاحی شعبہ خیر العمل فاؤنڈیشن نے نادعلی اسکوائرجعفرطیارملیرپر مستحقین کو ضروری اشیائے زندگی کی فراہمی کیلئے دیوار مہربانی کا قیام عمل میں لایا ہے،جہاں شہری اپنا غیر ضروری سامان ضرورت مندوں تک پہنچانے کیلئے رکھ رہے ہیں۔

نادعلی ؑ اسکوائر پر بنائی گئی دیوار مہربانی پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویڑن کیرہنماعلی انور جعفری اور ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشارمجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے سندھ کی تاریخ میں پہلی دیوار مہربانی قائم کرکے مثال قائم کردی ہے، اس پرا?شوب دورمیں مستحقین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کار خیر کا ا?غاز قابل تقلید ہے، عوامی سطح پر اس اقدام کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے، مخیر حضرات اپنے گھروں سے فاضل اشیاء4 ، یعنی کپڑے، جوتے،کمبل ، لحاف اور دیگر اشیائے زندگی یہاں لا رہے ہیں جبکہ ضرورت مند افراد اسے اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

احسن عباس نے کہا کہ بردارپڑوسی اسلامی ملک ایران سے آغاز ہونے والی دیوار مہربانی ، چین سے ہوتی ہوئی، پشاور، لاہور ہوتی ہوئی الحمد اللہ کراچی پہنچ گئی ہے ، جس کابنیادی مقصد سفیدپوش خواتین وحضرات تک انکی ضرورت کی اشیاء بلا قیمت پہنچانا ہے، انسانی خدمت کا یہ کام معاشرے کے تمام طبقات یعنیٰ لینے اور دینے والے دونوں کی دلچسپی کا محتاج ہے،احسن عباس نے مزید کہا کہ معاشرے میں نیکی عام کرنا قرآن مجید کی رو سے حکم خدااورسنت رسول ﷺہے لہذاشہری بھر پور اندازمیں اس دیوار مہربانی کو شہر میں عام کریں۔

وحدت نیوز (کراچی) مساجد وامام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے اب اسکولوں کا رخ کرچکے ہیں ،تکفیریت سے پاک پاکستان ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، کراچی میں اسکولوں پر دہشت گردوں کے کریکرحملوں کا مقصددراصل پاکستان کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا ہے،ڈی جی ایف آئی اے سلطان آفتاب کے داعش اور مقامی کالعدم جماعتوں کے مابین اسٹرجیکٹ پارٹنر شپ کا انکشاف پاکستان کی سلامتی کے لئے تباہ کن ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور موجودہ حکومتکو قوم کے معماروں کے محفوظ مستقبل کیلئے اسکولوں یا دہشت گرد مدارس میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہارمیں مجلس وحدت مسلمین کراچی ، ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے وحدت ہاؤس میں منعقدہ ضلعی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے داعش کے سہولت کارکالعدم گروہوں کے سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری شہر میں قیام امن کیلئے قابل تحسین اقدام ہے،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک مخصوص مکتب فکرسے تعلق رکھنے والی کالعدم جماعتیں اور مدارس پاکستان کے تمام چھوٹی بڑی دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہیں،جن پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں مذہبی انتہاپسندٹولے کی سرگرمیوں اور داخلے پر پابندی خوش آئند اقدام ہے، تمام صوبوں کو عوام بالخصوص طلباء کے محفوظ مستقبل کیلئے پنجاب حکومت کی تقلید کرنی چاہئے،پاکستان کوقائد اعظم کے زریں اصولوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوامی اور ریاستی سطح پر بین مسالک ہم آہنگی پر مبنی سرگرمیوں کے آغاز کی ضرورت ہے تا کہ ملت پاکستان کے درمیان سے انتہاپسندسوچ اورتکفیری فکرکاخاتمہ کرکے پر امن اور انسان دوست معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین  کراچی،ضلع ملیرکے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015میں خدمات انجام دینے والے پولنگ ایجنٹس اور پولنگ ورکرزخواتین ومردکارکنان کے اعزازمیں عشائیےکا اہتمام کیاگیا،سادہ مگرپروقارتقریب عشائیہ امام بارگاہ حسینیہ اہل بیتؑ جعفرطیارسوسائٹی میں منعقدہوئی ، تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری فدا علی نے کیا، ترانہ شہادت برادر احسن مہدی نے پیش کیا،خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کیاجبکہ ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی سمیت تمام سابق بلدیاتی امیدواروں نے پولنگ ایجنٹس اور پولنگ ورکرزخواتین ومردکارکنان کی جانفشانی ،جذبے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا، ڈویژنل سیکریٹری امورتنظیم سازی شجاداکبر زیدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس نے کہا کہ جن برادران وخواہران کو دعوت نہیں دی جاسکی ان سے معذرت خواہ ہیں کہ وقت کی کمی کے باعث انہیں اطلاع نہ دی جاسکی ، امید ہے کہ ہماری معذرت قبول ہو گی۔

Page 4 of 10

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree