وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی،ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت پاراچنارمیں تکفیری خوارج کے خودکش بم دھماکے اور نائیجیریامیں اسرائیل نوازآرمی کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام سمیت قائد ملت اسلامیہ نائیجیریاآیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی حفظ اللہ کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیرکے باہر احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی اورضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے خطاب کیا، اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ،جنہوں نے ہاتھوں میں پرچم ، بینراور پلے کارڈاٹھارکھے تھے، جن پر مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے پاراچنارکے محب وطن پاکستانیوں پر تکفیری دہشت گردوں کے مظالم اور نائیجرین آرمی کے ہاتھوں سینکڑوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) قانون نافذ کرنے والے ادارے جعفرطیار سوسائٹی کے عوام کے دیرینہ پانی کی فراہمی کے مسئلے کے حل میں تعادن کریں،کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈکے بعض متعصب افسران ڈیمانڈنوٹ کی فیس اداکرنے کے باوجود جعفرطیارواٹرسپلائی اسکیم کی این اوسی جاری نہیں کررہے،پورا ملیر سیوریج کے گندے پانی میں گھرا ہواہے، کسی متعلقہ ادارے کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی،خونخوار کتوں نے ہزاروں کی تعداد میں ملیر کا رخ کیا ہواہے،جن سے نجات کیلئے فوری بڑے پیمانے پر کتا مار مہم کا آغازضروری ہے،رینجرز حکام اہلیان ملیربالخصوص جعفرطیار سوسائٹی کو پانی کی فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کریں،بصورت دیگر اہلیان جعفرطیاراپنا جائز حق حاصل کرنے کیلئے سڑکوں کا رخ کریں گے،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سالانہ جشن عیدغدیر ومباہلہ بعنوان وارثان ولایت کانفرنس 10اکتوبرکو مرکزی روڈ جعفرطیارسوسائٹی منعقد ہوگا،جس میں شہر بھر سے عوام شرکت کریں گے، بلدیاتی ادارے صفائی ستھرائی اورسیوریج کا نظام درست کریں ،جبکہ قانون نافذکرنے والے ادارے سکیورٹی انتظامات کے لئے موثراقدامات کریں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین ثمرزیدی،حسن عباس،اسدعلی،سعید رضا،مختارمنگی،عارف رضا،نقی زیدی،امیر عباس، نیاز کاچو،زاہد عاجزاور دیگر بھی موجود تھے۔

احسن عباس کا مزید کہنا تھاکہ گذشتہ چارماہ سے جعفرطیارواٹرسپلائی اسکیم کے واٹر کنکشن کی درخواست کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈکے افسران کی ٹیبلوں کا گشت کررہی ہے،ڈیمانڈ نوٹ کی فیس کی مدمیں 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کروادی گئی ہے،جبکہ تاحال افسران این اوسی جاری کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کررہے ہیں ،سابق ایم ڈی واٹر بورڈقطب الدین شیخ ، ہاشم رضا زیدی اور دیگر اعلیٰ حکام سے بارہا گذارش کی گئی کے جلد از جلد واٹر سپلائی پروجیکٹ کے کنکشن کی این او سی جاری کرنے میں تعاون کریں لیکن اب تک کسی افسر بالانے عوام کے بنیادی میٹھے پانی کی فراہمی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا،احسن عباس رضوی نے ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلدجعفرطیارسوسائٹی کے رہائشی 40ہزارسے زائدعوام کو اس مشکل سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ، بصورت دیگر علاقہ عوام اپنے جائز حق کی خاطرسراپا احتجاج ہو گی۔

وحدت نیوز (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس127-کے صدراورزکواۃ وعشرکمیٹی ضلع ملیر کے چیئرمین نعمان عبداللہ مرادکی مجلس وحدت مسلمین کی دعوت پر وحدت ہاوس جعفرطیار سوسائٹی آمد، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی مسائل، واٹرسپلائی پروجیکٹ اور بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے جعفرطیارواٹرسپلائی پروجیکٹ پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں محمد علی گلگتی ، حبیب شاکر، کیپٹن عارف اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ضلعی سیکریٹری امورسیاسیات حسن عباس، سیکریٹری روابط سعید رضا، رضاعلی، عارف رضا زیدی، حامد حسین اور کاظم نقوی موجود تھے۔

اس موقع پرپی پی پی رہنما نعمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ علاقہ میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کی صور ت حال انتہائی مخدوش ہے، عوام کو آمد ورفت میں سنگین دشواریاں لاحق ہیں ، اس صورت حال سے نپٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی اور ایم ڈبلیوایم پی ایس127-سمیت ضلع ملیر کے دیگر یونین کونسلز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشترکہ فارمولہ مرتب کریں ،اس حوالے سے یونین کونسل جعفرطیار ، یونین کونسل غریب آباد اور دیگر میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے، جعفرطیار سوسائٹی کیلئے واٹر سپلائی پروجیکٹ بھی اسی خدمت کا تسلسل ہے ہمارے والد شہید عبداللہ مراد کی خواہش تھی کے اہلیان جعفرطیار کو میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ تحفہ کریں ، لیکن عوام دشمن قوتوں نے انہیں ہم سے چھین لیا ،لیکن آج ہمیں خوشی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے ہم اپنے شہید بابا عبد اللہ مراد کا خواب مکمل کررہے ہیں ۔

سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر احسن عباس رضوی کا نعمان عبداللہ مراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے انتہائی سنگین حالات میں سیاسی میدان میں قدم رکھا، ہم نے پر آشوب ماحول میں عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا، الحمد اللہ اپنے محدود وسائل سے مسلسل عوامی مشکلات کے حل اور انکی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں، آئندہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتیں ایم ڈبلیوایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد کی خواہش مند ہیں، البتہ ابھی کسی بھی جماعت کے ساتھ بات چیت کو حتمی شکل نہیں دی گئی ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر پی ایس127-کے حلقے میں پی پی پی کے ساتھ مختلف یونین کونسلز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے آمادہ ہے، جس پر آئندہ میٹنگ میں حتمی فیصلہ جات کیئے جائیں گے، انہوں نے نعمان مراد سے کہا کہ جعفرطیار واٹر سپلائی پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اس منصوبے کی مشترکہ افتتاحی تقریب آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی جس میں ایم ڈبلیوایم اور پی پی پی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنما ؤں نے جعفرطیار واٹر سپلائی پروجیکٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن اورڈونر محترمہ بشریٰ مبین صاحبہ کے اشتراک عمل سےضلع ملیر کے مضافاتی علاقے بگٹی گوٹھ میں شیعہ سنی مساجد اور چوراہوں پر پانی کی فراہمی کےایک لاکھ روپے کی لاگت سے پانچ ہینڈ پمپ نصب کردیئے گئے، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری فلاح وبہبود اسدعلی زیدی نے وحدت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بگٹی گوٹھ کے رہائشی عوام پینے کے صاف پانی کی تلاش میں دور دور بھٹکنے پر مجبور تھے، چھوٹے چھوٹے بچے کودور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا تھا ،الحمد اللہ  خیر العمل فائونڈیشن کی نشاندہی اور اپیل پر محترمہ بشریٰ مبین صاحبہ نے بگٹی گوٹھ کے پانچ مقامات جن میں مسجدو امام بارگاہ  پنجتنی (ع)،مسجد حضرت عمرفاروق اور دیگر تین چوراہوں پر پینے کے صاف پانی کے ہینڈ پمپ لگاکر عوام کی مشکلات کو حل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا، امید ہے کہ محترمہ بشریٰ مبین آئندہ بھی فلاحی کاموں میں خیر العمل فائونڈیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گی۔

وحدت نیوز (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس127-کے صدراورزکواۃ وعشرکمیٹی ضلع ملیر کے چیئرمین نعمان عبداللہ مرادکی مجلس وحدت مسلمین کی دعوت پر وحدت ہاوس جعفرطیار سوسائٹی آمد، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی مسائل، واٹرسپلائی پروجیکٹ اور بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے جعفرطیارواٹرسپلائی پروجیکٹ پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں محمد علی گلگتی ، حبیب شاکر، کیپٹن عارف اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ضلعی سیکریٹری امورسیاسیات حسن عباس، سیکریٹری روابط سعید رضا، رضاعلی، عارف رضا زیدی، حامد حسین اور کاظم نقوی موجود تھے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کاپی پی پی کے رہنما نعمان عبداللہ مراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جعفرطیارواٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل سے اہلیان سوسائٹی کا دیرینہ مسئلہ حل پذیر ہوگا، پروجیکٹ آئندہ ماہ کے رواں ہفتے میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا، انشاء اللہ افتتاحی تقریب ایم ڈبلیوایم اور پیپلز پارٹی کی میزبانی میں آئندہ ماہ منعقد ہوگی، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما اور علاقہ معززین شرکت کریں گے، نعمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ پی پی پی عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے، جعفرطیار سوسائٹی کیلئے واٹر سپلائی پروجیکٹ بھی اسی خدمت کا تسلسل ہے ہمارے والد شہید عبداللہ مراد کی خواہش تھی کے اہلیان جعفرطیار کو میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ تحفہ کریں ، لیکن عوام دشمن قوتوں نے انہیں ہم سے چھین لیا ،لیکن آج ہمیں خوشی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے ہم اپنے شہید بابا عبد اللہ مراد کا خواب مکمل کررہے ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر  کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے وحدت ہاوس ملیر سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نواز حکومت کی انتقامی پالیسی کا نتیجہ ہے، علامہ امین شہیدی کا جرم فقط تکفیریت  کو چیلنج کرنا، اتحاد امت کی جدوجہد اور عزاداری سید الشہداء کے خلاف میڈیا ٹرائل کا مقابلہ کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علامہ امین شہیدی نا فقط اہل تشیع بلکہ ہزاروں اہل سنت عوام کی بھی دل کی آواز ہیں اور اگر اس آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہو نگے۔

Page 5 of 10

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree