وحدت نیوز(کراچی) ایشیاء کی سب سے بڑی کوآپریٹووسوسائٹی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 36انچ کا پانی کا نیاکنکشن منظور ہو نے کے بعد واٹر بورڈ کے چند متعصب افسران مسلسل رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ، چیئرمین واٹر بورڈ ان رکاوٹوں کا فوری نوٹس لیں ، اگر ایک ہفتے کے اندر واٹر بورڈ نے جعفر طیار واٹر سپلائی پروجیکٹ کی این او سی جاری نہ کی تو اہلیان جعفرطیار واٹر بورڈ افسران کے خلاف شدید احتجاج کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے وحدت ہاؤس ملیر میں جاری ضلع کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی، سیکریٹری سیاسیات حسن عباس، سیکریٹری مالیات شیراززیدی، سیکریٹری فلاح و بہبود اسد علی ،سیکریٹری اطلاعات محمد جعفر، سیکریٹری رابطہ سعید رضااور سیکریٹری تبلیغات محمد حسین مطہری بھی موجود تھے ۔

 

احسن عباس رضوی کا شرکائے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گذشتہ حکومتوں نے جس طرح جعفر طیار کو نظر انداز کیا آج پھر بعض ادارے اسی روش پر کار فرما ہیں ، ستائیس ہزار نفوز پر مشتمل آبادی میٹھے پانی ، پکی سڑکیں اور صفائی ستہرائی جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ، پچھلے ایک سال سے فائبر آپٹکس کی لائنیں جعفر طیار میں بچھانے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن بعض کرپٹ عناصر جو سیاسی چھتری کا سہارا لیئے ہوئے ہیں ، اس پروجیکٹ کی تکمیل میں مسلسل رکاوٹ بن رہے ہیں اور بزور طاقت اور اسلحہ مزدوروں کو ہراساں کر کے بھگادیتے ہیں ، گذشتہ پانچ ماہ سے مجلس وحدت مسلمین اور سندھ حکومت کے درمیان جعفر طیار میں میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، اب جب کے منصوبہ آغاز کے قریب پہنچ چکا ہے واٹر بورڈ میں موجود کالی بھیڑیں اس منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہی ہیں ، جن کی خواہش ہے کہ اہلیان جعفر طیار میٹھے پانی کو ترستے رہے اور گدھاگاڑی والوں سے گندا اور آلودہ پانی خرید کر پینے پر مجبور رہیں ۔

 

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، چیئر مین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن اوروائس چیئرمین واٹر بورڈ ساجد جوکھیو سے مطالبہ کیا کہ واٹر بورڈ کے متعصب افسران کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور جلد از جلد جعفر طیار واٹر سپلائی پروجیکٹ کی این او سی جاری کی جائے بصورت دیگر مجلس وحدت مسلمین اہلیان جعفرطیار کے ہمراہ پر زور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ کی نسل کشی کے اصل ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہیں ،کراچی بے گناہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشتگردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کی سر پرستی حاصل ہے ۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شیعہ علماء ،اکابرین، ڈاکٹرز،وکلاء تاجروں سمیت اہم افراد کو چن چن کرنشانہ بنایا گیا ،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماٗ مولانا منور علی نقوی،آصف صفوی، احسن عباس رضوی،شبیر حسین نے خوجہ  مسجد کھارادر میں بعد نماز جمعہ شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

 

مولانا منورعلی نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں بیٹھے بے حس حکمرانوں کو شہر قائد میں روزانہ شیعہ ڈاکٹرز ،وکلاء علما ء عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ نظر نہیں آتی شہرقائد جل رہا ہے اور سیاسی جماعتیں تماشائی بنی ہوئی ہیں کراچی میں روزانہ کتنے مظلوموں کا قتل عام کیا جاتا ہے مگر ان حکمرانو ں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، پیپلز پارٹی اگر اپنی جماعت کی بقاء چاہتی ہے اور فوری طور پر سندھ کے وزارت اعلیٰ کا منصب کسی قابل اور لائق فرد کے حوالے کردے نا اہل وزیر اعلیٰ صرف میں میڈیا پر آکر جھوٹے دعوئے کرتے ہیں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز بھی نا اہل ہو چکے ہیں قانون نا فذ کرنے والے اداروں میں موجود کالی بھڑیں صرف کالعد م جماعتوں کے رہنماؤں اور ان کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں دوسری جانب کراچی کا امن تباہ و برباد ہو چکا ہے عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں نا اہل وزیر اعلیٰ سندھ کے ایماں پر کالعدم دہشتگرد گرہوں کو مدارس کے نام پر دہشتگردی کے ٹھکا نے کھول کر دیئے گئے اور اب یہ دہشتگرد پورے صوبہ میں مستحکم ہو گئے ہیں ۔

 

 مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوںکا کہنا تھا کہ کراچی میں گذشتہ دو دن میں 6بے گناہ شیعہ وکلاء ،ڈاکٹرز ، تاجروں اور شہریو ں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی اپنے قائد بلاول بھٹو کے نعروں کی لاج رکھنے میں ناکام نظر آتی ہے، کراچی شہر خونین کا منظر پیش کر رہا ہے، پالیس اور رینجرز محض زبانی جمع خرچ پرہی گذارا کر رہی ہے، حکومت اگر دہشت گردی کے روک تھام کا فریضہ انجام نہیں دے سکتی ہو فوری مستعفی ہو جائے ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ایک منظم سازش کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شیعہ اکابرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، حکومت ، عدلیہ، قانون نافذ کر نے والے ادارے کسی قسم دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں یکسر ناکام نظر آتے ہیں ، بیرونی امداد آتے ہی کراچی سمیت پو رے ملک میں آگ و خون کا بازار گرم کیا جارہا ہے، شیعہ نسل کشی پر میڈیا کی بر اسرار خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے،شہر میں کوئی فرقہ راویت نہیں بلکہ یک طرفہ دہشت گردی ہے جس کو ریاستی اور بین الاقوامی سرپرستی حاصل ہے پچھلے دو دن میں دو ڈاکٹروں قاسم عباس، حیدر رضا ، ایک وکیل وقار شاہ اور جوان مظہر حسین اور علی بہار ،غلا حسین کشمیری کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کر تے ہیں ،کراچی میں چن چن کر شیعہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، صوبائی حکومت کراچی میں جاری قتل وغارت گری کے اس کھیل کو ختم کر نے میں سنجیدہ کردار ادا کرے ، کراچی میں روزانہ ایک درجن سے زائد بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے بعدپیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوکے دہشت گردوں کے خلاف بیانات ہاتھی کے دانت لگتے ہیں ، رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی موجودہ صورتحال پر فوری سومو ٹو نوٹس لے ،شیعہ نسل کشی پر اعلیٰ عدالتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ،شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں ،شہر میں دہشتگردی کرنے والے قاتلوں کو فوجی عدالتوں کی طرف پر جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے ،شہر میں موجود نا اہل وزیر اعلیٰ سندھ،گورنر سندھ کے خلاف نوٹس لیا جائے اور ان کی جگہ کسی اہل کو مقرر کا کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پایا جاسکے۔دریں اثناء ان مطالبات کے حق میں شرکاء نے نعرے باضی کرتے ہوئے دہشتگردی مردہ باد،یہ کس کا لہو یہ کون مرا بدماش حکومت بول زرا،نا اہل قانون نافذ کرنے والے ادارے مردہ باد ،شیعہ و سنی اتحاد ،امریکہ و طالبان مردہ با دکے نعرے لگائے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، صوبائی سیکریٹری مالیات حیدر زیدی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی کے ہمراہ وحدت ہائوس ملیر میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ اور یونٹس کے ممبران سے ملاقات کی ، علامہ مختار امامی نے سیرت جناب فاطمہ س کی روشنی میں مجلس وحدت کے کردار پر بھی گفتگو کی اور قومی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے معزز مہمانان گرامی کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمرعباس زیدی ، سیکریٹری سیاسیات حسن عباس ، سیکریٹری تعلیم پروفیسر آصف نقوی ، سیکریٹری روابط سعید رضااور پولیٹیکل کونسل کے رکن ڈاکٹر حسن جعفربھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک گیریوم عظمت ناموس صحابہؓ کے عنوان سے منایا گیا اس حوالے سے شہر قائد کے تمام نماز جمعہ اجتماعات میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شام میں اصحاب رسول اکرم صل اللہ علہ وآلہ وسلم حضرت اویس قرنیؓ اور حضرت عمار یاسرؓ کے مزارات کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ شفقت شیرازی، یعقوب حسینی ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،مولانا باقر زیدی ،علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی اور آئی ایس او کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد دربار حسینی برف خانہ ملیر کے باہر کیا گیا مظاہرے سے خطاب میں علامہ حسن صلاح الدین اور احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ناموس صحابہ کی حرمت کے دم بھرنے والوں کو شام میں اصحاب رسول اکرم صل اللہ علہ وآلہ وسلم کے مزارات کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی نظر نہیں آتی، عالمی استعماری قوتیں خلیجی و عرب ممالک کی سرپرستی میں شام میں بے گناہ شہریوں سمیت مقدس مقامات کی مسلسل توہین میں مصروف ہیں ، شام میں استعمار مخالف بشار حکومت کے خلاف برسر پیکار تکفیری دہشت گرد ان اصحاب کے مزارات کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جو محبِ محمد وآل محمدصل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، عرب حکمرانوں نے اسرائیلی و امریکی ایماء پر 80سے زائد ممالک سے شدت پسند تکفیری دہشت گردوں کو شام میں لا کر آباد کیا ہے، مقامات مقدسہ سمیت سینکڑوں بے گناہ مسلمان شہریوں کو ان تکفیری دہشت گردوں نے تہہ تیغ کیا ہے ، انسانی حقوق کے ادارے ، او آئی سی اور اقوام متحدہ شام میں عرب ممالک کی مداخلت کا نوٹس لیں ، رہنماؤں نے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ وہ ڈیڑھ ارب سعودی امداد کے بدلے فوج اور اسلحہ شام بھیجنے کی کوششوں سے باز رہے ، پاکستان کے عوام شام میں مسلمان بھائیوں کے قتل عام کے لئے اپنی فوج اور اسلحے کی فراہمی قطعاً برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف بحرین کے ڈکٹیٹر شاہ حماد بن عیسی ٰ کے ساتھ کیئے گئے تمام خفیہ معاہدوں کو جلد ازجلد منظر عام پر لائیں ، رہنماؤں نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت سے شام میں ہو نے والے مقامات مقدسہ کی توہین اور حملوں پر سفارتی سطح پر احتجاج کرے۔ طالبان سے مذاکراتی پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جائے ، شہداء کے ورثاء کی مرضی کے بر خلاف پچاس ہزارسے زائد شہداء کے قاتلوں کو معاف کردینا حکومت کا اختیار نہیں، طالبان کے ساتھ سودے بازی کو محب وطن عوام مسترد کر تے ہیں ، اگر طالبان دہشت گردوں کو رہا کیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

 

ملیر کے علاوہ جامع مسجد جعفریہ نارتھ کراچی ، عزاخانہ صغریٰ کورنگی، جامع مسجد امام موسی کاظمؑ کورنگی کراسنگ اور جامع مسجد بوتراب عزیز آباد میں بھی بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیئے گئے جن میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امیریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور، تکفیریت مردہ باد، طالبان مردہ باداور مذاکرات نامنظور کے نعرے درج تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) وطن عزیز کو عالمی استعماری سازش کے تحت عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے، ملک بھر خصوصاً کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی عوام کو خوف زدہ کرنے کی بین الاقوامی کوشش ہے، نواز حکومت دہشت گردوں کو شکنجے میں لانے کے بجائے انہیں مسلسل آسائشیں فراہم کر رہی ہے ، پاکستان میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری کسی کافر کی نہیں بلکہ نام نہاد مسلمان عرب مملکت اور اس کے پالتو ایجنڈوں کی کا رستانیاں ہیں ، عوامِ پاکستان دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے کے لئے تیار ہو جائے ، تکفیری ٹولا سندھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے لئے مقدساتِ اسلامی پر مسلسل حملے کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا ظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام حسینی جامع مسجد ملیر کے باہر بعد نماز جمعہ ٹارگٹ کلنگ اور طالبان سے حکومتی مذاکرات کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے علامہ ذوالفقار حسین جعفری اورایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے کیا ۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم پاکستان میں مسلمانوں کو کمزور کر نے کے لئے یہودیوں کو استعمال کر رہی ہے ، قبائلی علاقوں میں غیر ملکی اور غیر مسلم جنگجوں کی موجودگی عالمی استعماری ایجنڈے کی نشاندہی کر تی ہے ، طالبان کے نام پر خارجیوں کا لشکر تیار کیا گیا ہے ، انسانیت کے دشمن ، آئین کے منکروں اور وطن کی سالمیت کے مخالفین سے مذاکرات کا ڈرامہ عوام مسترد کر تے ہیں ، حکومت نے گذشتہ آٹھ ماہ میں کس قدر کمزوری کو مظاہرہ کیا اس کا خمیازہ آج اٹھارہ کروڑ عوام بھگت رہے ہیں ، سعودی حکومت پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر پاک فوج کو سعودیہ میں آمر حکومت مخالف شیعہ مسلمانوں اور شام میں منتخب جمہوری حکومت کے خلاف استعمال کر نا چاہتی ہے ، مقررین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ پاک فوج سعودی ایماء پر شام کی داخلی جنگ میں کودنے سے قبل پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کر ے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کی زیر قیادت ایک  وفد نے کراچی کے نجی ہسپتال میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہو نے والے زائرین کی عیادت کی ، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے اراکین نے کوئٹہ سے کراچی منتقل ہو نے والےآٹھ زخمی زائرین کی خدمت میں پھولوں کے گلدستے پیش کیئے ،وفدمیں ضلعی رہنما ڈاکٹر حسن جعفر، جعفر طیار یونٹ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف رضا، کاظم زیدی، کھوکراپار یونٹ کے سیکریٹری جنرل امیر عباس، کامران حیدراور ابن حسن شامل تھے ، ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے فرداً فرداً تمام زخمیوں کی خیرت دریافت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی ،احسن عباس رضوی نےزخمیوں کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کر وائی اور کہا کہ آپ خود کو قطعاً مسافر تصور نہ کریں ، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان آپ کے بھائیوں کے طرح اپ کی خدمت کے لئے ہر لمحہ حاضر ہیں ، احسن عباس رضوی نے سانحہ مستونگ مین زخمی ہونے والے کمسن زائر امام حسین ع ابتہاج حیدر کے حوصلے ، جرائت اور شجاعت کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا، خانوادہ مجروحین نے ایم ڈبلیو ایم کے اراکین کا عیادت کر نے پر شکریہ ادا کیا۔

Page 8 of 10

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree