وحدت نیوز (کراچی) کمشنرکراچی ڈویژن شعیب احمد صدیقی نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی دعوت پرجعفرطیار سوسائٹی کا ہنگامی دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل اور فوکل پرسن  احسن عباس رضوی ، ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنما ثمر عباس ،آصف نقوی، اسدزیدی، عارف زیدی ودیگر موجود تھے، رہنماوں نے کمشنر کراچی کو جعفرطیا رسوسائٹی کو درپیش صفائی ستہرائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا،احسن عباس کا کہنا تھاجعفرطیار سوسائٹی سمیت ملیر کی مختلف آبادیاں گٹرکے گندے بدبو دار پانی میں گھری ہوئی ہیں ، ماہ مبارک رمضان میں نمازی حضرات کو سیوریج کے گندے پانی کے سبب مساجد آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایام شہادت حضرت علی ؑنزدیک ہیں گلی گلی مجالس و جلوس کا انعقاد ہوگا لیکن صفائی ستہرائی کے انتظامات بلکل ناقص ہیں ،گلی گلی کوچہ کوچہ سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے، واٹر بورڈ انتظامیہ اہلیان جعفرطیار کو پاکستان کا شہری ہی تسلیم نہیں کرتی،پچاس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئےتین ماہ میں ایک بار واٹر بورڈ انتطامیہ سیکشن وراڈنگ مشین کا ایک پیئرپھیج کراحسان جتاتی ہے۔

احسن عباس کا مزید کہنا تھا کہ  شیش محل تا ملیر پندرہ کھڑےسیوریج کے گندے پانی کے باعث مقامی تاجر کاروبار بند کرکے جانے پر مجبور ہوگئے لیکن اہلیان جعفرطیار اپنے گھر بار چھوڑ کر نہیں جائیں بلکہ سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنا جائز حق چھین کر لیں گے،احسن عباس نے ملیر میں بجلی کی غیر منصافہ لوڈشیڈنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ سترفیصدبلنگ کے باوجودملیر اور جعفرطیار کے عوام پرساڑھے سات گھنٹے کی شیڈول اور دو گھنٹے کی بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ کی صورت میں  کے الیکٹرک کاظلم جاری ہے ، جس پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے متعلقہ حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ، ڈی ایم سی اور کےایم سی کے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کیں کے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کیلئے فوری وموثراقدامات کیئے جائیں اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مستقل حل تلاش کرکے کام کا آغا زکیا جائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور پاکستا ن پیپلز پارٹی کے اشتراک عمل سے پیتالیس برس سے میٹھے پانی سے محروم جعفرطیارسوسائٹی کے پچاس ہزارسے زائد رہائشیوں کوپانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے،تقریب سنگ بنیادسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی نے کہا کہ جعفرطیار سوسائٹی کےمکینوں کے دیرینہ فراہمی آب کے مسئلے کے مستقل حل پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ایم ڈبلیوایم اور پیپلز پارٹی کے اشتراک عمل سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ عوام کیلئےکسی بڑی نعمت سے کم نہیں.

 

ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر حسن جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل وکرم سے آج ہم عوام کی ایک بڑی مشکل آسان کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،ہم نے الیکشن سے قبل کیا گیا وعدہ الیکشن میں کامیاب ہوئے بغیر پورا کردیا ہے، سیوریج کے نظام کی بہتری ہمارا اگلا ہدف ہے،انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد حسین عابدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام دوست جماعت ہے، بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، عوام اپنی مشکلات بیان کریں ،حل کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، جعفرطیار واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام کا آغاز میں مجلس وحدت مسلمین نے اہم کردار ادا کیا، چھ انچ قطرکی یہ پائپ لائن نیشنل ہائی وے سے براستہ بکراپیڑی روڈہوتی ہوئی جعفرطیار پہنچے گی،فراہمی آب کا یہ منصوبہ تقریباًتین ماہ میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا.

 

تقریب سنگ بنیادکے موقع پر خطیب مرکزی مسجد مولانا نسیم عباس زیدی نے دعائے خیر اور مولانا محمدعباس مواحدی نے تلاوت کلام مجید سے ترقیاتی کام کا باقائدہ آغاز کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹرحسن جعفر، حسن عباس ،ثمررضا، مولانا محمد حسین مطہری، مولانا ذاکر حسین ،پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی ،جعفرطیار سوسائٹی کے صدراعجاز زیدی،پروجیکٹ انجینئرشہاب احمداور دیگررہنما اور معززین موجود تھے، فراہمی آ ب کے اس منصوبےپر کام کے آغاز پر اہلیان جعفرطیارمیں خوشی کی لہردوڑ گئی ہےاور مختلف سماجی اداروں اور معززین علاقہ نے اس عوا م کی اس دیرینہ  خواہش کی تکمیل پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ہے، جس کی شب وروز محنت اور لگن کے باعث ایک خواب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔

خیر العمل فائونڈیشن (شعبہ ویلفیئر) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور آئی ایم آئی پاکستان کے اشتراک عمل سے فری ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کیمپ امام بارگاہ در زہرا ؑشمائیل ہومز میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر جعفرطیار اور غازی ٹاون یونٹ کی جانب سے  لگایا گیا جس میں بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب و مسلک 800افراد کوہیپاٹائٹس سے بچاوکے ٹیکے مفت لگائے گئے،دوسری جانب ایک  فری ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کیمپ امام بارگاہ علی ابن ابی طالب ؑ آثار قدیمہ چوکنڈی بن قاسم میں بھی لگایا گیا جس میں بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب و مسلک 400افراد کوجن میں خواتین ، بزرگ، مرد، بچے اور جوان شامل تھے کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کے مفت ٹیکے لگائے گئے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی، سیکریٹری فلاح وبہبوداسد علی، سیکریٹری روابط سعید رضا اور ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات ڈاکٹر ملک ضمیر حسن نے کیمپ کا دورہ کیا۔ احسن عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماری سے بچاو کی یہ مہم جاری رہے گی، اب تک مجموعی 1850افراد کو مفت ٹیکے لگائے گئے ہیں، انشاء اللہ مزید علاقوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھوکراپار میں حفاظتی ٹیکوں کا دوسرا مرحلہ یکم مارچ بروز اتوار ہو گا جبکہ شمائیل ہومز اور چوکنڈی میں دوسرے مرحلے کے ٹیکے 22مارچ کو لگائے جائیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل فائونڈیشن ضلع ملیر (شعبہ فلاح و بہبود )مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایم آئی پاکستان کے باہمی اشتراک سے ہیپاٹائٹس بی سے بچاو کا پہلا ویکسینیشن کیمپ کھوکراپار ملیر میں لگایا گیا، جس میں بلاتفریق رنگ و نسل ، مذہب ومسلک 650افراد کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کے فری ٹیکے لگائےگئے، جن میں خواتین ، بچے ، بزرگ اور جوان شامل تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاست کو عبادت سمجھتی ہے، عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کا حل نکالنا کار انبیا ء اور آئمہ ؑ ہے، اسی مشن کو لیکر آج ہیپاتائٹس بی سے بچاو کے ٹیکے فری لگا ئے جا رہے ہیں ، انشاء اللہ اگلہ کیمپ یکم مارچ بروز اتوار اسی مقام پر لگایا جائے گا، جبکہ فروری کے اختتام پر جعفرطیا راور گلشن حدید میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما ثمر زیدی، ڈاکٹر حسن جعفر، اسد علی ، سعید رضا اور امیر عباس نے بھی کیمپ کا دورہ کیا،جب کہ اہل سنت مساجد اور علمائے کرام نے کیمپ کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) شام پر ممکنہ امریکی جارحیت ، مصر میں بیگناہوں کے قتل عام اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےاپیل پر بعد نماز جمعہ حسینی جامع مسجد ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین  کے سیکرٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس نے خطاب  کیا ، اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی ، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ شیخ حسن صلاح الدین  نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے ، شام پر امریکی حملہ اس کی آخری غلطی ثابت ہو گی ، اوباما میں اگر شام پر حملے کی ہمت ہو تی تو وہ اتنی حیل حجت نہ کر تا ، جس امریکہ نے افغانستان و عراق پر حملے کے لیئے اقوام متحدہ اور کانگریس کی حمایت کی فکر نہ کی آج وہ امریکہ شام پر حملہ کے لیئے گندھے تلاش کر رہا ہے ، حکومت اسلامی ایران اور اس کے اتحادی مسلم قوتیں امریکہ کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکمرانوں نے اپنی امریکی غلامی کا ثبوت دی دیا ہے ، اگر خادم حرمین اتنے ہی مسلمانوں کے خیر خواہ اور جمہو ریت پسند ہیں تو مصر میں جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کیوں کیں ، خود شاہی نظام حکومت کا خاتمہ کر کے اقتدار عرب عوا م کو کیوں منتقل نہیں کر دیتے ، افسوس کا مقام ہے کہ سعودیہ جیسےاسلامی  ملک کا سرمایہ  مسلم امہ کی نسل کشی میں استعمال ہو رہا ہے ،سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آزاد نہیں ہوں گے ۔

Page 4 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree