وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت و بقا ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔جو قوتوں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں انہیں بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہو نا پڑے گا۔وطن عزیزکو کرپشن اور بدحالی سے نجات دلانے کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی قوتوں کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔بد دیانت حکمرانوں نے وطن عزیز کو بے دردی سے لوٹا ہے۔جب تک ان خیانت کاروں سے نجات حاصل نہیں ہوتی تب تک قوم اضطراب ،بے یقینی اور معاشی بد حالی کا شکار رہے گی۔پاکستان میں امریکی اور عرب حکمرانوں کی مداخلت نے ہمارے امن و امان کو سخت نقصان پہنچایا ہے، نواز حکومت نے عوامی خواہش کے برعکس اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صرف اور صرف امریکا و عرب بادشاہتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے راحیل شریف کو متنازعہ ترین فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے بھیج دیا، جبکہ واضح ہے کہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور راحیل شریف کو این او سی دینے کے اس فیصلے پر پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کو شدید تحفظات تھے، اور وہ بھی ایک ایسے حساس ترین وقت میں جب وطن عزیز پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، ملک و قوم پہلے ہی آمر ضیاء کی بدترین پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی کی فاش غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے امریکا نواز حکمران مزید ایسی غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں، جس سے وطن عزیز دہشتگردی و عدم استحکام کی ایسی دلدل میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو سکے، ، نواز حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک افواج کو ایک بار پھر امریکی ایماء پر تیزی سے زوال پزیر عرب بادشاہتوں کی بقاء کی ناکام جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، امید ہے کہ ہماری پاک افواج کرپٹ نواز حکومت کے ان ناپاک عزائم کا شکار نہیں ہونگے اور اپنی تمام تر توجہ پاکستان کو دہشتگردی کے بحران سے نکالنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے، دہشتگردوں کے علمی ،نظریاتی اور صحافتی سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردا لفساد کے تحت قانون کے شکنجے میں جکڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ محب وطن شیعہ علمائے کرام و شخصیات کو امریکا اور اسکی غلام عرب بادشاہتوں کی ایماء اورمداخلت کے باعث ماورائے عدالت اغواء کیا جا چکا ہے، اگر جلد بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی توپانچ کروڑ شیعہ مسلمان سڑکوں پر نکل کر ظلم جابر حکمرنوں کا اقتداربہا لے جائیں گے، محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا اور اسکی ہمنوا عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ماضی کی طرح آج بھی امریکا ، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے، ۔آل سعود اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے یہود و نصاری سے مدد مانگ رہے ہیں۔اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ۔ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا عالم اسلام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس وقت امت مسلمہ اور وطن عزیز دونوں ہی استعماری طاقتوں کے نشانے پر ہیں۔دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کو انتہا پسند قوتوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے ذریعے مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کیا جا سکے۔ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے منحرف کرنے کے لیے عقیدے پر ضرب لگانا چاہتی ہیں۔امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پرمسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے۔ قرب قیامت کی علامات میں امام مہدی علیہ السلام کا ظہور مستند کتابوں میں مذکور ہے۔امام برحق کے خلاف بات کرنا احادیث نبوی ﷺ کو صریحاََ جھٹلانے کے مترادف ہے جو توہین رسالت ہے۔سعودی وزیر دفاع محمد بن سلیمان نے امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کرنے کا ارادہ ظاہر کر کے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیاہے۔انہوں نے 21مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان وامام مہدی ؑ کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ا

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مختلف مذہبی جماعتوں کاعظیم الشان اجتماع ہو گا اور پاکستان کے استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ پر حملہ سمیت مردان یو نیورسٹی میں مشعل خان کے قتل کی شدید مذمت کی ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عصرانے میں ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کے رہنماعلامہ احمد اقبال رضو ی ،علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ اظہرنقوی،علامہ علی انور جعفری،علی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن ،آصفوی صفوی سمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تفصیلی دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں اس دوران وہ کراچی کے تمام اضلاع کے دورہ جات کریں گے جہاں عوامی اجتماعات سے خطاب، معززین ، علمائے کرام ، وکلاءاور سماجی شخصیات سے ملاقات سمیت 21مئی کو نشتر پارک میں منعقدہ عوامی جلسہ عام بعنوان ’’استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس ‘‘ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

اپنے دورہ کراچی کا آغاز انہوں نے ضلع ملیر سے کیا جہاں انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی، ماروی گوٹھ، چوکنڈی، گلشن وقار، گلشن حدید اور پپری میں عوامی اجتماعات ست خطاب کیا اور معززین سمیت علمائے کرام ، عمائدین ، ٹرسٹیز، اور سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کی  مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اہم قومی وبین الاقوامی حالات پر خصوصی خطاب بھی کیا۔مرکزی مسجد جعفرطیار سوسائٹی میں بعدنماز مغربین عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ قومی وعالمی حالت تیزی سے تبدیلی ہو رہے ہیں ، پاکستان اس وقت شدید بیرونی مداخلت کا شکار ہے، کرپٹ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے، ویسٹرن ایشیاءمیں شکست کھانے کے بعد دہشت گرد  گروہوں کو عالمی استعماری قوتیں پاکستان میں آباد کرنا چاہتی ہیں جس پر کام کا آغاز ہو چکاہے، پاراچنار میں حالہ تینوں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری داعش اور اس کے حامی گروہوں نے قبول کی ہیں ، انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی صیہونژم اور امریکہ اپنی حواری عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر امام زمانہ عج کے ظہور کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں، ایک شدید ٹکراواس وقت عالمی شیطانی قوتوں اور مقاومتی بلاک کے درمیان جاری ہے۔

انہوں نے مذید کہاکہ ضد ظہور قوتیں ایشیائی ممالک میں دراڑ ڈالنے ، سرحدیں توڑنے اور من پسند جغرافیائی تبدیلوں کے کیلئے سازشوں کے جال بن رہی ہیں ، پاکستان ان کے نذدیک انتہائی اہمیت کاحامل ہے تاکہ امام زمانہ عج کی حامی قوتوں کو کمزور کیا جاسکے جو کہ یہاں اہل تشیع اورمعتدل  اہل سنت کی شکل میں اکثریت میں موجود ہیں ، پاکستان میں جعلی قسم کے امام کعبہ کو لا کر مکہ مدینہ کے نام پر آل سعود کے ناجائز اقتدار کی بقاء وسلامتی کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ، انشاءاللہ اکیس مئی کو نشتر پارک میں حقیقی وارث کعبہ امام مہدی عج کے عاشقان کا عظیم اجتماع منعقد ہوگا جوکہ ضد ظہورعج  قوتوں کو واضح پیغام دے گا۔

واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دورہ ضلع ملیر موقع پر گلشن حدید میں مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کا دورہ کیا، وہاں ٹرسٹ کے اراکین سمیت پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کیپٹن شمسی ، جنرل مینیجر آئی آر اور سکیورٹی رضا راجپر سے بھی ملاقات  کی اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو درپیش مشکلات اور بحران کے حل کے حوالے سے بھی خصوصی بات چیت ہوئی، ساتھ علامہ راجہ ناصرعباس نے مسجد سلمان فارسی میں مومنین سے خطاب کیا، بعد ازاں انجمن غلامان آل رسول ﷺ کی جانب سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اعزاز میں اسٹیل مل گیسٹ ہاوس میں ظہرانہ بھی دیا گیا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام بارگاہ علی ابن ابی طالبؑ ؑچوکنڈی اور  پپری میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے تعمیر کردہ مسجد جمکران میں بھی مومنین سے ملاقات کی اور انہیں استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، دورے کے اختتام پر انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی میں غازی عباس ٹرسٹ کے ارکین ، کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی مینیجنگ کمیٹی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ریحان اعظمیٰ  سے ان کی زوجہ مرحومہ اور ذاکراہل بیت ؑ پروفیسر علی امام رضوی  مرحوم کے پسماندگان سے بھی ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 21 مئی کو نشتر پارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس پاکستان میں امریکا، اسرائیل اور انکے اتحادی عرب بادشاہتوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کی خلاف، گمشدہ شیعہ علماء کرام و جوانوں کی رہائی کیلئے، نیشنل ایکشن پلان پر درست عملدرآمد کیلئے، وطن عزیز میں شیعہ نسل کشی و عزاداری نواسہ رسول سید الشہدا کو محدود کرنے کی سازشوں کے خلاف، منجی بشریت امام مہدی سے ایفائے عہد اور عدل و انصاف کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور، علامہ اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ احسان دانش، تقی ظفر و دیگر رہنماوں نے کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے دورہ جات کے دوران تنظیمی و عوامی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک وطن عزیز کے تمام تر بحرانوں و مشکلات کی اصل وجہ امریکا، اسرائیل اور ان کی اتحادی عرب بادشاہتوں کی مداخلت کے باعث ہے، پاکستان میں دہشتگردی و بربریت ہو یا فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام سازشیں اور تمام کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انتہاپسند و فرقہ پرست عناصر کے تانے بانے امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب بادشاہتوں سے ملتے ہیں، ہمارے کرپٹ اور نااہل حکمران چند ڈالر، ریال اور درہم کی خاطر بیرونی مداخلت کی اجازت دیکر ملکی بقاءو سلامتی و استحکام کا سودا کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ محب وطن شیعہ سنی مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے، سینکڑوں کی تعداد میں محب وطن شیعہ علمائے کرام اور جوانوں کی گمشدگی، عزاداری نواسہ رسول سید الشہداء امام حسینؑ کو محدود کرنی کی سازشوں اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہ ہونے کے پیچھے بھی حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی صفوں میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کار ضیا باقیات کا منحوس ہاتھ ہے، جو صرف اور صرف امریکا اور اس کی اتحادی عرب بادشاہتوں کی خوشنودی کی خاطر محب وطن مکتب تشیع کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام میں محب وطن ملت تشیع ملکی بقاء و سلامتی و استحاک کی خاطر ماضی کی طرح آج بھی امریکا، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور اسلام و پاکستان مخالف سازشوں کو ناکام بناتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پر مسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے، امام مہدی اور ان کے ظہور کے خلاف امریکا، اسرائیل اور ان کی غلام عرب بادشاہتوں کے ناپاک عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں، امام مہدی سے جنگ کا اعلان کرکے عرب بادشاہت ثابت کر چکی ہے کہ ان کا اسلام و مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف امام مہدی کے ظہور سے پریشان امریکا اور اسرائیل کے غلام ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قومی وبین الاقوامی حالات سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں ، ویسٹرن ایشیاء میں تبدیل ہو تا سیاسی منظر نامہ پاکستان پر بھی منفی اثرات  مرتب کررہا ہے ، امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی مداخلت کے باعث پاکستان داخلی و خارجی سازشوں کا شکار ہو رہا ہے، نواز حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک افواج کو ایک بار پھر امریکی ایماء پر تیزی سے زوال پذیر عرب بادشاہتوں کی بقاء کی ناکام جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، امید ہے کہ ہماری پاک افواج کرپٹ نواز حکومت کے ان ناپاک عزائم کا شکار نہیں ہونگے اور اپنی تمام تر توجہ پاکستان کو دہشتگردی کے بحران سے نکالنے پر  مرکوز رکھیں گے، دہشتگردوں کے علمی ،نظریاتی اور صحافتی سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردا لفساد کے تحت قانون کے شکنجے میں جکڑیں گے، آج ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ محب وطن شیعہ علمائے کرام و شخصیات کو امریکا اور اسکی غلام عرب بادشاہتوں کی ایماء اورمداخلت کے باعث ماورائے عدالت اغواء کیا جا چکا ہے، اگر جلد بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی توپانچ کروڑ شیعہ مسلمان سڑکوں پر نکل کر ظلم جابر حکمرنوں کا اقتداربہا لے جائیں گے، محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا اور اسکی ہمنوا عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ماضی کی طرح آج بھی امریکا ، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 21 مئی کوکراچی کے نشتر پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہاکہ رمضان سے قبل ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی، ملک میں بیرونی مداخلت ، عزاداری میں بے جا حکومتی رکاوٹوں اور ملکی مسائل کے حل کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال میں ’’قومی و بین الاقوامی صورتحال اور ہماری ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی، صوبائی و ڈویژنل عہدیداران، کارکنان اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتیں مداخلت کے باعث پاکستان داخلی و خارجی سازشوں کا شکار ہو رہا ہے، نواز حکومت نے عوامی خواہش کے برعکس اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صرف اور صرف امریکا و عرب بادشاہتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے راحیل شریف کو متنازعہ ترین فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے بھیج دیا، جبکہ واضح ہے کہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور راحیل شریف کو این او سی دینے کے اس فیصلے پر پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کو شدید تحفظات تھےاور وہ بھی ایک ایسے حساس ترین وقت میں جب وطن عزیز پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، ملک و قوم پہلے ہی آمر ضیاء کی بدترین پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی کی فاش غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے امریکا نواز حکمران مزید ایسی غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں، جس سے وطن عزیز دہشتگردی و عدم استحکام کی ایسی دلدل میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو سکے، ملک و قوم امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی خوشنودی کی خاطر پہلے ہی نام نہاد جہاد کے ناقابل تلافی نقصانات سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر پائے تھے کہ ایسے میں ایک اور نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کے نام سے نئے امریکی اسرائیلی ڈرامے میں شامل ہو کر پہلے سے زیادہ وطن عزیز کو مشکلات سے دو چار کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، موجودہ کرپٹ نواز حکومت عرب بادشاہتوں کے اشارے پر امریکا اور اسرائیل کے بنائے ہوئے نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ بن کر ملک و قوم کو نئے بحرانوں میں دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افواج پاکستان دہشتگردوں کے علمی ،نظریاتی اور صحافتی سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردا لفساد کے تحت قانون کے شکنجے میں جکڑیں گے، ملت تشیع دہشتگردی کے خلاف جاری پاک افواج کے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک افواج کے شانہ بشانہ امریکی و عرب بادشاہت نواز تکفیری دہشتگرد عناصر کے خلاف میدان میں حاضر ہیں، لہٰذا انتہائی حساس ملکی و عالمی صورتحال کے پیش نظر حکمرانوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر ملک میں امریکی و عرب بادشاہتوں کی مداخلت کو فی الفور ختم کرنا ہوگا، کیونکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کے تمام تر بحرانوں و مشکلات کی اصل وجہ امریکا اور عرب بادشاہتوں کی مداخلت ہی ہے اور ہمارے کرپٹ اور نااہل حکمران ملکی سلامتی کو چند ڈالر، ریال اور درہم کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ محب وطن شیعہ علمائے کرام اور شخصیات کو امریکا اور اسی غلام عرب بادشاہتوں کی ایماء اور ملک میں مداخلت کے باعث ماورائے عدالت اغواء کیا جا چکا ہے، امریکی و عرب بادشاہتوں کی ہی ایماء پر محب وطن ملت تشیع کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، اگر ہمارے محب وطن شیعہ علمائے کرام اور شخصیات کی جلد بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی تو بے گناہ اغوا کئے گئے علماء و شخصیات کی رہائی کیلئے پانچ کروڑ شیعہ مسلمان سڑکوں پر نکلیں گے، جو کرپٹ نااہل نواز حکومت کے ظلم و جبر پر مبنی اقتدار کو بہا لے جائیگا۔ محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم و اسیری سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا اور اسکی ہمنوا عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پانچ کروڑ محب وطن شیعہ مسلمان اپنے لہو کے آخری قطرے تک ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر ماضی کی طرح اب بھی میدان میں حاضر رہینگے، ماضی کی طرح آج بھی امریکا ، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

Page 7 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree