وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام عید میلاد نبی ﷺ اور ھفتہ وحدت کے سلسلے میں ١۲ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ پر گھنٹہ گھر چوک پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا. کیمپ مین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن سکھر ڈویزن, سکھر کی مشھور ماتمی سنگتون کے مسعولین و برادران سمیت اہلسنت علماء و رہنماؤن نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر احسان علی شر ایڈووکیٹ, سینئیر برادر محترم پروفیسر شیخ نثار احمد و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کے ڈویزنل صدر برادر سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھفتہ وحدت اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقعے پر ہمیں شیعہ ،سنی وحدت و اتحاد کا عزم کرنا ہوگا۔ اسلام دشمن سامراجی قوتین امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینا چاہتی ہیں۔ مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینے والے عالمی سامراج اور شیطان بزرگ امریکہ کی خدمت کررہے ہیں۔ پیغمبر رحمت ﷺ نے ہمیں محبت اور اخوت کادرس دیا ہے۔ سید ناصر شیرازی کی اغوا کی مزمت کرکے احتجاج رکارڈ کروایا، اس کے ساتھ ساتھ اھلسنت برادران کی جشن میلادالنبی ﷺ کی ریلی کا استقبال بھرپور کیا اور نیاز و سبیل کا انتظام کیا گیا اور میڈیا کے ساتھیون کا بھترین کوریج پر شکریہ ادا کیا گیا۔.

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن ولادت باسعادت رسول اکرم، خاتم النبیین، تاجدار ختم نبوت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بابرکت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ملک بھر میں پانچ سو سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گے اور جشن میلاد کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کے راستے میں مختلف مشروبات کی سبیلوں کی اہتمام کیا گیا،ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق،جشن عید میلادالنبی ﷺکے موقعہ پر شیعہ سنی وحدت کا بھرپور عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا،ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے اپنے علاقے سے نکلنے والے جلوسوں میں شرکت کی اور نعت خوانی کے مقابلوں میں حصہ لیا، ایم ڈبلیو ایم کے مختلف صوبائی اور ضلعی دفاتر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی شان میں نعت خوانی کی گئی،واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 12ربیع الاول تا 17ربیع الاول ملک بھر میں بفرمان امام خمینی ؒ ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں نعتیہ تقریبات اور رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرہ کو شیعہ سنی علما کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔کراچی میں نمائش چورنگی ،بلدیا ٹاؤن،مارٹن روذ،ایف سی ایریا،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ڈرگ کالونی،شاہ فیصل ،ملیر جعفر طیار سائٹی،لانڈھی ،کورنگی،اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف جہگوں پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کا استقبالیہ کیمپ، سبیلیں لگائیں اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں۱۲ تا۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغاز ہوکر دیا گیا۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے ۔دریں اثناء جشن میلاد النبی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پچاس سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مرکزی جلو س جشن ولادت با سعادت سرور کائنات ﷺ نشتر پارک کے شرکاء کیلئے استقبالیہ کیمپ و سبیل لگائی گئی جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ،مولانا،مولانا نسیم زیدی ،مولانا حامد مشہدی، صادق جعفری ،مولانا احسان دانش،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور،علی حسین نقوی،احسن رضوی،ثمرعباس سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بھکر میں بھی ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے زیراہتمام جی پی او چوک پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، استقبالیہ میں ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر شرکائے جلوس کے لیے چائے اور پانی کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے سفیر حسین شہانی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں تمام مسالک کے درمیان وحدت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے ہفتہ وحدت کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اعلان اس کا واضح ثبوت ہے۔ بھکر میں نامساعد حالات کے باوجود قائد وحدت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہم نے استقبالیہ کیمپ لگا کر ضلعی انتظامیہ کو اتحاد اور وحدت کا پیغام دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پُرامن افراد کے خلاف کارروائی کی بجائے انتشار پسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے، اسی میں پاکستان کی بھلائی ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، جیل موڑ چوک اور چوک شاہ عباس پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ ملتان کے مرکزی استقبالیہ کیمپ میں مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی، ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مظہر عباس کات، علامہ طاہر عباس نقوی، مولانا عمران ظفر، مولانا سلمان محمدی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا علی حسین نقوی، مولانا علی رضا، سید دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، ملک شجر عباس کھوکھر، ملک ثمر عباس کھوکھر اور دیگر برادران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور عاشقان رسول کا شاندار استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت عالم اسلام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ہم ہر سال 12 ربیع الاول کو استقبالیہ کیمپ لگا کر اس ہفتہ وحدت کا آغاز کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہم کس طرح وجہ تخلیق کائنات (ص) کا ذکر کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ 16 ربیع الاول کو جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک عظیم الشان میلاد ریلی نکالی جائے گی۔ مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اس اقدام کو عملی وحدت کا نمونہ قرار دیا۔ مخدوم وجاہت حسین گیلانی نے اس موقع پر اس اتحاد و وحدت کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ 

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں عیدمیلادالنبی (ص)کے موقع پر میلاد کے جلوسوں کے لیے استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امام بارگاہ دولت گیٹ کے سامنے شہر بھر کے جلوسوں اور ریلیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ’’استقبالیہ کیمپ‘‘لگایا گیا۔ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس زیدی، سید شبر رضا زیدی اور دیگر رہنما موجودتھے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میلاد کے جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی جانب سے کیمپ لگائے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں شیعہ سنی اتحاد کی ضرورت ہے، ہم ملک کو اتحاد اور وحدت سے دشمن کے شر سے بچاسکتے ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان میں اتحاد اور وحدت کے حقیقی داعی ہیں اور مجلس وحدت مسلمین نے شروع دن سے ملک میں اتحاد اور وحدت کو فروغ دیا ہے۔ آج الحمداللہ پاکستان کے تمام شہروں میں قائد وحدت کے حکم پر میلاد کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے کیمپ ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ملک دشمن عناصر کو اپنے اتحاد کے ذریعے شکست دینا ہے۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree