وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مطالبے پر ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل شام منصورہ لاہور میں طلب کرلیا، واضح رہے کہ حالیہ سانحہ پاراچنار،کوئٹہ، کراچی ٹارگٹ کلنگ واقعات کے تناظر میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر سے ٹیلفونک رابطہ کرکرے ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد لیاقت بلوچ کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار، کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے المناک واقعات کے خلاف اور احمد پور شرقیہ کے غم ناک حادثے کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کاہنگامی اجلاس کل بروز منگل 27 جون، ساڑھے چار بجے سہ پہر منصورہ ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہو گا۔اجلاس کے بعد 6 بجے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آپ سے بروقت شرکت کی درخواست ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سانحہ پاراچنار کے تناظر میں ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا تجویز پیش ک ہے، اسد نقوی نے دونوں رہنما وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پاراچنار میں درجنوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر حکومتی و عسکری اداروں سمیت دینی وسیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل خاموشی ملت جعفریہ کے جذبات کو مجروح کررہی ہے ، ایک جانب تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے میں درجنوں شہری لقمہ اجل بنے اور بعد ازاں ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ایف سی میں موجود متعصب افسران کی ایماءپردرندہ صفت اہلکاروں نے پر امن نہتے مظاہرین پر گولیاں برسا کرمتعدد شیعہ پاکستانیوں کو شہید کردیا ، جس کے بعد گذشتہ تین روز  سے پاراچنار کے قبائلی عوام نےاپنے جائز مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے اور ایسی صورت حال میں پورے ملک میں ایک غیر یقینی سی کیفیت کا سامنا ہے، انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماوں سے کہا کہ سانحہ پاراچنار اور اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات  کے باعث ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جا نا ضروری ہے  تاکہ دینی جماعتوں کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے اور کونسل میں شامل جماعتوں کو پاراچنار کے مظلوم عوام کے ہم آواز کیا جائے۔

دوسری جانب ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر نقوی نے سانحہ پاراچنار اور پیدا ہونے والی صورت حال پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہارکیا انہوں نے اسد عباس نقوی کی تجویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروائی کے سانحہ پاراچنار کے پیش نظر ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں رکن جماعتوں کے قائدین سمیت اراکین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ دینی جماعتوں کو سانحہ پاراچنار کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جاسکے اور متاثرین کی داد رسی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات  و مرکزی رہنما اتحاد امت مصطفی سید اسد عباس نقوی کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے نومتخب عہدیداران کی اعزاز میں عشائیے کا اہتمام،نو منتخب چئیرمین جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر عثمان نوری نائب صدر سید اسرار شیرازی،صدر پنجاب شہزادہ پیر جان،جنرل سیکرٹری پنجاب صاحبزادہ فیض رسول قادری،شعبہ تبلیغات کے مسئول علامہ پیر منیر احمد نوشاہی،صاحبزادہ پیر منیر اشرفی،سیکرٹری اطلاعات پنجاب صاحبزادہ بلال چشتی،محسن نوری سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت۔

نومنتخب چئیر مین جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش مشکلات کے اصل ذمہ دار آل سعود کے مغرب پرست بادشاہت ہے جو اپنے پالتو دہشتگردوں کے زریعے پاکستان کی سرزمین کو خاک خوں میں نہلا رہے ہیں ٹرمپ کے زیر صدارت آل سعود کی اسلامی کا نفرنس نے اسلام دین محمدی ص اور سعودی برانڈ امریکی اسلام کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے،امام مہدی عج کیخلاف ہرزہ سرائی کے بعد سعودیوں کی عقائد سے سب واقف ہو گئے ہیں کہ اسلام کی بقا سے زیادہ ہاوس آف سعود اسرائیل اور امریکہ کی بقا کو مقدم سمجھتے ہیں،سر زمین حجاز انبیاء کی سر زمین پر بے پردہ یہود و نصری کے عورتوں کیساتھ خائن حرمین شریفین کا ہاتھ ملا کر پر تپاک استقبال کرنا اسلام اقدار اور روایات کی کھلی مخالفت ہیں کہاں گئے وہ مفتیاں سعود آج دنیا کے مسلمانوں کے سامنے واضح ہو گیا کہ رسول اعظم اور ان کے آل و اصحاب صالحین کے دین سے آل سعود کا کوئی تعلق نہیں،انہوں نے کہا دنیا بھر کے حقیقی اہلسنت اور شیعہ مسلم متحد ہوں اور سعودی برانڈ اسلام کے نام نہاد تکفیریوں کیخلاف مشترکہ جدو جہد کرے،ہم اہلسنت و جماعت حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آل سعود امریکہ اور اسرائیل کی ڈرٹی گیم میں پاکستان کو جھونکنے سے دور رہے ورنہ بانیان پاکستان کے وارثان ملک دشمنوں کا جینا حرام دینگے۔

مجلس حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے نومنتخب جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کے لئے ہم انشااللہ اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر وطن عزیز سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ملک کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنائیں گے،اور اتحاد امت مصطفی ص کے مشن کو جاری رکھ کر امت کو تقسیم کرنے والوں کو معاشرے میں عبرت کا نشان بنائیں گے۔

وحدت نیوز(وزیرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات  و اتحاد امت مصطفی ص کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا اتحاد امت مصطفی ص کے رہنماوں کے ہمراہ پیر ہزاروی مرحوم کے عرس میں شرکت،سید اسد عباس نقوی نے عرس میں شریک پیر ہزاروی مرحوم کے ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاءاللہ نے دین مبین کی احیاء کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرکے برصغیر میں اسلام دین محمدی ص کو پھیلانے میں مرکزی کردار ادا کیا،قیام پاکستان کے پئے بھی انہی اولیا کرام کے ماننے والوں نے کلیدی کرادار ادا کیا،ستم ظریفی یہ ہے کہ آج بانیان پاکستان کے وارثوں کو تنہا کر دیا گیا ہے،قیام پاکستان کے مخالف گروہ جو اولیاء اللہ کے بھی مخالف تھے آج ہمارے بزرگوں کی قربانی سے حاصل کردہ مملکت خداداد پاکستان پر قبضہ کر رکھا ہے،قائد اعظم محمدعلی جناح جو شیعہ مسلمان تھے اورعلامہ اقبال سنی صوفی مسلمان اور اولیاء اللہ کے عاشق تھے ان دونوں قائدیں اور ان کے جانثاروں نے اس مملکت خداداد کی حصول کے لئے جدوجہد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں ایک امتحان کا سامنا ہے آج وطن عزیز کے دشمن پھر سے ملک میں فرقہ واریت اور تکفیریت کے ذریعے مسلمان کو مسلمانوں سے لڑا کر اپنے آقا جو ہندوستان میں بستے ہیں کے مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہیں ایسے میں بانیاں پاکستان کی اولادوں پر فرض ہیں کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے اتحاداور وحدت کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بنیں اور ان ملک دشمنوں کو باہمی وحدت کیساتھ ناکام بنائیں بیداری اتحاد امت مصطفی ص کا یہ پلیٹ فارم انشااللہ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور تکفیریت کو شکست دے کر مسلم امہ کو ایک لڑی میں پیرونے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور دشمن کے سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے عرض پاک کو امن کا گہوارہ بنائینگے۔خدا ہمیں اتحاد اور وحدت کیاتھ اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق دیں،عرس میں شریک پیران کرام اور مشائخ عظام نے اتحاد امت کے لئے اتحاد امت مصطفی ص کی کوششوں کو سراہا اور اسے مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدو جہد پر زور دیا

وحدت نیوز(لاہور) جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے زیراہتمام مولانا عندالستاز نیازی مرحوم کی برسی کے موقع پر لاہور پریس کلب میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مولانا عبدالستار نیازی اتحاد امت اور امن کے داعی تھے،قابل فخر و قابل ستائش ہے کہ آج مولانا عبد الستار نیازی کے حقیقی وارثان اتحاد وحدت کے پرچم تھامے وطن عزیز سے فرقہ واریت تکفیریت کے خاتمے کے لئے صف اول میں کھڑے ہیں،دشمن ہمیں فرقوں میں تقسیم کرکے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے سرگرم ہیں،عالمی اسکتباری قوتیں مسلکی بنیاد پر اتحاد بناکر مسلم امہ کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں ایسے میں اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مشرقی وسطی میں جاری پراکسی وار میں دھکیلنے میں بظاہر کامیاب نظر آرہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ پاکستان میں موجود اسلامی تحریکیں دشمن کی اس سازش کیخلاف ہوش کے ناخن لیں اور اس خطرناک کھیل سے وطن عزیز کو دور رکھیں ابھی ہم افغان وار کے قرض اتارنے میں مصروف ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ اتحاد میں شامل ہو کر ایک اور دلدل میں پھنس جائیں،سید اسد عباس نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے رہنما لیاقت بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت ص کوکوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا لیکن ملی یکجہتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ جھوٹے توہین رسالت کے الزام لگانے والے کو بھی اسی سزا کی تجویز پیش کریں جو توہین رسالت کے مجرم کے لئے آئین میں درج ہیں،سیمینار میں اہلسنت کے جید علماو مشائخ نے بھی خطابات کئے۔

وحدت نیوز(لاہور) سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ قاف،مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو دی جانے والی جے آئی ٹی کی 15 روزہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے، اجلاس میں پاناما ایشو پر گرینڈ الائنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاناما فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم ایک ملزم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں۔ سیاسی اتحاد کے رہنماؤں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پندرہ دن میں پبلک کرنے کا مطالبہ کیا اور گرینڈ الائنس بنانے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے رابطوں کیلئے کمیٹی بھی قائم کی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس شاہ بھی موجود تھے جنہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم اخلاقی طور پر حق حکمرانی کھو چکے ہیں، ایم ڈبلیوایم کرپشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی بھی ممکنہ تحریک کا ہر اول دستہ ثابت ہو گی،  چودھری شجاعت حسین نے جے آئی ٹی سے پہلے نواز شریف کے مستعفی ہونے کی پیشگوئی بھی کی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت اور کرپشن کے خلاف اتحاد بننا چاہئے، حکومت نے فیصلہ پڑھے بغیر مٹھائیاں تقسیم کیں۔ دریں اثناء، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی مسلم لیگ قاف کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو صادق اور امین کی بجائے ملزم ٹھرایا، نواز شریف کو پانامہ کیس کے فیصلے کے داغ کے ساتھ وزیراعظم نہیں رہنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اتحاد کے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے چار جماعتی اتحاد کی قیادت پیر کو منصورہ جائے گی۔

Page 3 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree