وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری  امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہاہے کہ شام میں حضرت سکینہ بنت الحسین (ع) کے مزار کے قریب بم دھماکوں کی پُرزور مذمت کی ہے۔ لاہور میں ضلعی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد نقوی کا کہنا تھا امریکی فوجیں اترنے کے بعد عراق و شام میں انبیاء کرام، اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات دہشتگردوں کا مسلسل ٹارگٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دمشق میں 40 سے زائد زائرین کی شہادت استعماری کیمپوں میں پلے دہشتگردوں کی کارستانی ہے، مسلم ممالک مقامات مقدسہ کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے اسلامی مقامات مقدسہ پر حملوں کا نوٹس لیں، مغربی ممالک دہشتگردوں کی فنڈنگ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری سے شروع ہونیوالی مقامات مقدسہ کی تباہی کی آگ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اورعالمی امن کیلئے خطرہ ہے، اسے بروقت قابو نہ کیا گیا تو دنیا میں خانہ جنگی پھیل سکتی ہے جس کا زیادہ نقصان مغرب اور استعماری قوتوں کے آلہ کار مسلم حکمرانوں کو ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، کے پی کے کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی اور محسن شہریار موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دہشتگردی کے خلاف 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی، جسے قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے قبول کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پہ تفصیلی بات چیت ہوئی، آفتاب احمد خان شیر پائو نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ آفتاب خان شیرپائو نے کہا کہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اقدامات کی قومی وطن پارٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 28 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم، پاکستان مسلم لیگ(ن)، قومی وطن پارٹی سمیت تمام اہم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ  سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، کے پی کے کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی اور محسن شہریار موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دہشتگردی کے خلاف 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی،   جسے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ نےقبول کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پہ تفصیلی بات چیت ہوئی، محمد بشارت راجہ نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اقدامات کی پاکستان مسلم لیگ ق  مکمل حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 28 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن)، قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ ق سمیت تمام اہم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز میں جاری حالیہ  دہشت گرد حملوں خصوصاًسانحہ پاراچنار ،سانحہ لاہور، سانحہ پشاور ، سانحہ سہیون شریف میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام اور آزاد کشمیر میں علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملے اور ساہیوال میں ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ کے تناظر میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور سیاسیات نے کل جماعتی کانفرنس 28فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلی ہے، جس میں قومی سطح کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو مدعو کیاجارہا ہے ، اسد عباس نقوی کے مطابق اب تک عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، جمیعت علمائے پاکستان (نورانی، جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)کو باقائدہ دعوت دی جاچکی ہے جبکہ دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کل جماعتی کانفرنس میں پاکستان میں ایک مرتبہ پھر زور پکڑتی دہشت گردی کے عوامل اور اسباب اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اس کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور تمام جماعتوں کے مشترکہ موقف کی روشنی میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف قائدانہ انداز میں کردار ادا کیا ہے ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھی فقط مجلس وحدت مسلمین ہی وہ واحد جماعت تھی جس نے ملک بھر میں ان سفاکانہ حملوں کے خلاف پرزورانداز میں صدائے احتجاج بلند کیااورکراچی میں سندھ سطح کی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس بھی منعقد کی ۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور نقوی جوادی پر قاتلانہ حملے اور پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں ہے، اچھے اور برے دہشتگردوں کی ڈکشنری سے عوام کو گمراہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں پر بزدلانہ حملوں سے پوری قوم کو ڈرایا جا رہا ہے، وادی نیلم میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ تصور نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملہ بھی دہشتگردی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف کمربند ہے اور اپنی آواز ہمیشہ بلند رکھے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے علامہ جوادی اور پشاور دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔


وحدت نیوز (میرپور) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما علامہ سید تصور نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور پولیس کارروائی سے انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ صحت عامہ کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ میں زخمی ہونے والے مذہبی راہنما علامہ تصور نقوی الجوادی اور ان کی اہلیہ محترمہ کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممتاز مذہبی سکالر علامہ مفتی سیدکفایت حسین نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعہ پر سخت افسوس کااظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر انتہائی پرامن علاقہ ہے یہاں امن واخوت کی بہترین فضا قائم ہے ۔بیس کیمپ کے اندر انتشار اور شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے ریاست سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس کوہدایات جاری کردی ہیں کہ واقعہ کے کرداروں کو بے نقاب کرکے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پولیس سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Page 5 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree