وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سیکریٹری امورسیاسیات سید اسد عباس نقوی نے جھنگ کی بااثر سیاسی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کو ان کے گروپ کی تکفیری امیدوار کے مقابل میونسپل کمیٹی جھنگ میں بھاری اکثریت سے کامیابی اور ان کے چھوٹے بھائی شیخ نواز اکرم کے چیئرمین میونسپل کمیٹی جھنگ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ، ٹیلیفونک گفتگو میں ایم ڈبلیوایم قائدین کا شیخ وقاص اکرم سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جھنگ میں فرقہ واریت کے خاتمے اور انتہا پسندی سے نجات کے ساتھ ساتھ بنیادی عوامی مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی منتخب بلدیاتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہو نی چاہئے اس سلسلے میں ایم ڈبلیوایم ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے ، شیخ وقاص اکرم نے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کامبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اورمرکزی سیکریٹری تعلیم نثارعلی فیضی کی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال، تفصیلات کےمطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی اور ثارعلی فیضی نے مختلف دینی ومذہبی جماعتوں کے غیر سیاسی اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنمااور البصیرہ کے چئیرمین ثاقب اکبر نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کونسل کی فعالیت، مقاصد کے حصول اور اہدافات کت حوالے سے تفصیلی بات چیت کی رہنمائوں نے وطن عزیز میں مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے موثر کردار کی تعریف کی اور اسے مزید وسعت دینے کی ضرور ت پر اتفاق کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے قیام کیلئےملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اورسیکریٹری امور سیاسیات سیداسد عباس نقوی نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتا ل میں داخلے پر تشویش  اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ صاحبزادہ حامد رضا پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کے بڑے علمبردار ہیں ، ان کی شخصیت جتنی اہل سنت برادران میں محترم ہے اس سے زیادہ اہل تشیع مکتب فکر ان کی عزت اور احترام کا قائل ہے، انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور استحکام وطن کی بات کی اور عملی کوشش بھی جاری رکھی ہے ، پاکستان کو تکفیریت کے نجس وجود سے پاک کرنے کے لئےایم ڈبلیوایم  سنی اتحاد کونسل کے ہم رکاب ہو کر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے جس کے لئے ہم صاحبزادہ حامد رضا کی مکمل صحت وسلامتی او ر طو ل عمر کے لئے دعا گوہیں ،پروردگارعالم  انہیں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے صدقے جلد از جلد شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قائم ترک اسکول سسٹم کی بندش کےاحکامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد مدارس کے بجائے ترک اسکولوں کی بندش حکومت پاکستان کا غیر منطقی اقدام ہے، پاکستان ، اس کے ریاستی اداروں ،قومی اثاثوں اور بے گناہ عوام کو جتنا شدید جانی ومالی نقصان تکفیری دہشت گرد مدارس نے پہنچا یا کسی اور نے نہیں، حکمرانوں کی جانب سے ایسے دہشت گرد مدارس کو فری ہینڈ دینااور ترک اسکولز سسٹم کو بند کرنا سمجھ سے عاری فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ ترک اسکول سسٹم کی بندش سے ہزاروں طلباءکی تعلیمی سرگرمیاں متاثر اور ہزاروں اساتذہ اور ملازمین بے روز گارہوگئے جس کا ازالہ کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس اور موثر پلان موجود نہیں ، اسد عباس نقوی نے کہا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان اسکولوں کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت نے جلد بازی میں کیا اور اس کا مقصدترک صدر اور آل سعود کی خوشنودی کے سوا کچھ نہیں ۔

وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین پر مشتمل وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت حلقہ PP-78جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ ، سید شہریار اور حسن رضا کاظمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وصوبائی قائدین نے ضلع جھنگ میں تنظیمی ڈھانچے کی اسرنو تشکیل کے لئے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا، اجلا س میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا ملازم حسین شاہ ، ڈاکٹرافتخار حسین نقوی ، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن کاظمی اور سید شہریارنے خصوصی شرکت کی ، علامہ مبارک موسوی نے علامہ اظہرحسین کاظمی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سردار انتخاب خان بلوچ کی سربراہی میں بانچ رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا جس میں عمائدین اور سابقہ ضلعی کابینہ کے اراکین شامل ہیں ، قائدین نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور صوبے کی جانب سے آغازملازم شاہ ، سید حسن کاظمی اور مظاہر شگری پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا جوکہ جھنگ PP-78میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تنظیمی حکمت عملی مرتب کرے گی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

Page 7 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree