وحدت نیوز(لاہور) تحریک اتحاد اتحاد امت مصطفیٰ ﷺکے تحت لاہورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہ لبیک یا رسول ﷺاللہ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے   مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم سب ملکی استحکام اور وحدت بین المسلمین کے لئے ایک پیج پر متحد ہیں،پاکستان کے اندر جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں نہ کوئی شیعہ ملوث ہے اور نہ ہی سنی بلکہ کچھ تکفیری ٹولے موجود ہے جو ملک کے اندر انتشار اور تفرقہ بازی پھیلاتے ہیں، اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن و اہلیبت کے دامن کو تھام لیں۔

قرآن نے دشمنوں کی نشاندہی کی ہے کہ یہود و نصاری کبھی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے اسی طرح جو یہود و نصاری سے میل جول رکھتے ہیں وہ ان کے ایجنٹ ہیں اور یہی لوگ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی کو فروغ دیتے ہیں،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاست برادر اسد عباس نقوی، علامہ حسن ہمدانی اور دیگر صوبائی رہنما شریک تھے۔اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت  جمعیت علماء پاکستان نیازی ، مجلس تحفظ ناموس رسالت اور دیگر مذہبی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی رہنما جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل  ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ وحدت ہائوس لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کی،دونوں رہنمائوں کے درمیان اتحاد امت اور قومی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ سید احمد اقبال رضوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اور نثارعلی فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم نامزدکردیئے گئے ہیں، مرکزی میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئندہ تین سال 19-2016کیلئے اپنی کابینہ میں تین افراد کی شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیا ہے، پہلے مرحلے میں تین شعبہ جات کے مرکزی سیکریٹریز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں علامہ احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی اورنثارعلی فیضی شامل ہیں باقی شعبہ جات کے سیکریٹریزکے ناموں کا جلد اعلان متوقع ہے، کابینہ کی تکمیل کے بعد تمام اراکین کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) اسرائیلیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی بچے کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کے بعد مسلم حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے، امریکہ کی جانب سے اسرائیلیوں کو لائنس ٹو کل دیا ہوا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلسطینی عوام کا خون پانی سے بھی سستا ہے، اسرائیل کا وجود کسی مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے مگر افسوس اس امر کا ہے کہ عرب حکمران امریکی آلہ کاروں کا دوسرا نام ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں رابطہ مہم میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا. انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے توجہ ہٹانے کے لئے یمن اور شام میں تنازعہ کھڑا کیا گیا اور اب صیہونی ظالموں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ صہیونیوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف شازشیں کی ہیں اور آج بھی دنیا بھر میں فساد کی وجہ صہیونی لابی ہی ہیں جو عالم اسلام کے خلاف ایک منظم منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں، داعش، النصرہ، بوکو حرام، طالبان جیسے وحشی گروہوں کی سرپرستی اسرائیل اور امریکہ ہی کرتے ہیں تاکہ اسلام کا روشن چہرہ مسخ کر سکے.

انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ صیہونی طاقتوں کا سب سے بڑا آلہ کار اس وقت عرب ممالک بنے ہوئے ہیں اسرائیل کی بقا کے لئے امریکی اشارے پر یمن میں نہتے مسلمانوں پر شب خون مارا جا رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سہنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں نے آج تک فلسطینیوں کے درد کو نہیں سمجھا بلکہ ہر ملک اپنے ذاتی مفاد اور تعصب کی جنگ لڑ رہا ہے، قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلیوں کے مظالم کی روک تھام کے لئے تمام مسلمانوں کو ایک موقف اپنانا ہو گا، دنیا میں امن اور انسانیت کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ انبیاء کی سرزمین اور قبلہ اول پر قابض صہیونی دہشت گردوں کیخلاف متحد ہوں اور انسانیت کو ان درندوں کی چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز (لاہور) کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کا لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی سے روزے دار بے حال ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سانحہ کے بعد حکومتی عہدیداروں کی جانب سے فقط مذمت اور افسوس کے بیانات سامنے آتے ہیں، مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے دعوؤں کے مطابق بجلی کا بحران ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارادوں سے ایسا معلوم نہیں ہوتا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بجلی کے بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں اور جدہ میں پڑی دولت کو واپس لا کر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے، تاکہ بجلی کے اس شدید بحران پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کراچی میں ہونیوالی ہلاکتوں کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب فوج تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم آپریشن میں مصروف ہے ایسے میں فوج کے بارے میں بیانات دینانہایت قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنا اس جماعت کی سیاسی موت تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایک ماڈل کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت اس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اب پاکستان کے سب سے اہم ادارے فوج کے بار ے میں بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک کے شانہ بشانہ ہیں اور ایسے بیانات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور کے ریکارڈ کرپشن میں ن لیگ برابر کے شریک ہیں،پاکستان میں سیاست دان خوشحال اور عوام کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں،ریاستی ادارے اگر ملک قوم سے مخلص ہیں تو پاکستان کے دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے،تاکہ غریب اور کی حلال کی کمائی لوٹنے والوں کو اس کی سزا مل سکے۔

Page 10 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree