وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے رکن اور پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ گلگت  بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عبرتناک شکست کی وجہ ایم ڈبلیو ایم نہیں بلکہ ان کی اپنی نااہلی ہے۔ شہلہ رضا کی جگہ انتخابی مہم چلانے کے لئے کوئی اور آتا توشاید اتنا برا انجام نہ ہوتا۔ مجلس وحدت مسلمین سیکرٹریٹ پنجاب سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو کے رہنماء اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ گلگت  بلتستان کی عوام نے حالیہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کو نشان عبرت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور میں مہدی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے  عوام کی بجائے صرف اپنی عیش و عشرت کی فکر کی ہے جس کا خمیازہ انہوں نے شکست کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہ پیپلز پارٹی کی رہنماء شہلہ رضا انتخابی مہم میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگتی رہیں مگر گلگت  بلتستان کے با شعور اور با غیرت عوام شہلہ رضا کے ماضی سے بخوبی آگاہ تھے۔انہوں نے کہاکہ جب شیعہ قوم کے گھر میں صف ماتم بچھا تھا اور ہر گھر سے پانچ پانچ جنازے اٹھائے جارہے تھے تو سانحہ عباس ٹاؤن کے موقع پر شہلہ رضا اور پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ناچ گانے میں مصروف تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ لینے کے لئے شیعت کا ڈھونگ رچانے والی شہلہ رضا کو چاہئے کہ علماء کرام کی شان میں گستاخی کرنے پر پوری قوم سے بلا مشروط معافی مانگیں۔ اسد عباس نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم ایک سیاسی حقیقت ہے جس کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ  ن کی حکومت بھی جان لے کہ گلگت   بلتستان کی با شعور عوام حساب کتاب کرنے میں دیر نہیں کرتی آئندہ آنے والے انتخاب میں ان کا بھی احتساب کیا جائے گا۔اسد عباس نقوی نے قرار دیا کہ حالیہ انتخاب میں گلگت  بلتستان کی عوام کا ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر اعتماد کر نے پر شکر گزارہیں  اور ان کی جماعت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری کا دورہ شگر،مجلس وحدت مسلمین شگر کے رہنماوُں ،عمائدین اور مجلس وحدت مسلمین شگر کے امید وار فدا علی سے ملاقات،ایم ڈبلیوایم کے تحصیل آفس میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل کورکمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہدف مظلوم اور محکوم لوگوں کو ان کا حق دلانا ہے،اگر یہاں کے مظلوم متحدہو جائیں تو ظالموں میں یہ ہمت نہیں رہیگی کہ وہ آپ کا استحصال کرے،الیکشن کو الیکشن تک ہی محدود رہنا چاہیئے،جمہوریت کا اصل حسن اختلاف رائے کا احترام کرنا ہے،انہوں نے ایک کارکن کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میں دینی جماعتوں سے اتحاد کی خواہاں ہیں،لیاقت بلوچ صاحب کا گلگت بلتستان کے بارے میں تجزیہ زمینی حقائق کے منافی ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے،جی بی کے عوام بیدار ہو چکے ہیں،اب وہ کسی ظالم جابراور مذہبی بلعم بعوروں کو اپنے حقوق کو غصب کرنے نہیں دینگے،یہاں عوام مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت ہر اس جماعت سے جو کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی رکھتی ہے سے یہ سوال کرتے ہیںکہ گندم سبسڈی کو جب ختم کیا جارہا تھا اس وقت یہ جماعتیں کہاں تھی؟آج تک یہی جماعتیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستا کے عوام کے حقوق کی آواز کو بلند کیوں نہیں کیا؟اب گلگت بلتستان کے عوام کسی شکاری کے جال میں آنے کے لئے تیار نہیں

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر عوام پر ٹیکس کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے آئل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں حکومت ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،توانائی کے بحران اور دہشت گردی نے عوام سے سکھ کا چین چھین لیا ہے پاکستانی عوام کیساتھ حکمرانوں کا سلوک آمرانہ ہے ،ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا خون کیا، اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کے لئے اقتدار حاصل کئے،پاکستان میں ساٹھ سالوں سے یہ سیاست دان عوام کو صاف پانی فراہم نہ کرسکے ،چولستان اور تھر میں آج بھی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ،جب تک یہ دو خاندان اس ملک میں حکمران رہیں گے عوامی حقوق اسی طرح پامال ہوتے رہیں گے

وحدت نیوز (کراچی /لاہور/حیدرآباد) متحدہ قومی موومنٹ کے وفود کی کراچی ، لاہور اور حیدر آبادمیں  مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر  آمد، سانحہ شکار پور پر اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی ،ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، سلیم آفریدی اور جاوید احمد نے وحدت ہاوس کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی ، علی حسین نقوی ، علامہ علی انور جعفری ،انجینئر رضا نقوی اور میثم عابدی بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے سانحہ شکارپور پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، ایم کیو ایم پنجاب کے وفد کی سانحہ شکار پور کی تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد، وفد میں ایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ، میاں راشد، سید افضال حسین نقوی، جان محمد رمضان شریک تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی، مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور رانا ماجد علی اور لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ عمران علی سے سانحہ شکار پور پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما رانا اشرف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں کو حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، سندھ حکومت کی نااہلی سے یہ المناک سانحہ رونما ہوا، جس کی قائد تحریک نے بھی شدید مذمت کی اور مجلس وحدت مسلمین کے یوم سوگ اور سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی ہم نے بھر پور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو فی الفور انجام تک پہنچائیں اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کو بیلنس پالیسی کے تحت ہراساں کرنے کے عمل سے باز رہیں، طالبان اور اس کے حامی پاکستان کے ہمدرد نہیں اور قائداعظم کے بیٹوں کے قتل عام پر حکمرانوں کی خاموشی پاکستان دشمنی کا ثبوت ہے۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار ہمدردی پر ہم ایم کیو ایم اور ان کے قائد الطاف حسین کے شکر گزار ہیں ہم ان تمام جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو سانحہ شکار پور کے اس دلخراش واقعہ پر ہمارے غم میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت جو کہ پہلے دن سے کر چکے ہیں آج اس کا دوبارہ اعادہ کرتے ہیں، ہم حکومت پنجاب کے رویے سے سے حیران ہے کہ قتل بھی ہم ہو رہے ہیں اور پنجاب میں ٹارگٹ کر کے گرفتار بھی ہمارے کارکنوں کو کیا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو ہماری نسل کشی سے روکنے کے بجائے ہمیں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، یہ عمل مکمل شیعہ دشمنی ہے اور اسے ہم برداشت نہیں کریں گے، ہمیں ملک بھر میں وطن دوستی اور دہشت گرد دشمنی کی سزا دی جا رہی ہے لیکن یاد رہے جب نمرود و شداد جیسے ظالم نہیں رہے تو یہ ظالم حکمران اور دہشت گرد بھی نہیں رہنے والے، ان کو ان کے مظالم کی سزا اللہ اس دنیا میں بھی دے گا اور روز محشر بھی عذاب سے نہیں بچ پائیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم اقبال کے حوالے سے فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کی، نشست میں کارکنان اور کابینہ اراکین شریک ہوئے۔ فکری نشست سے خطاب میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کے محسن ہیں اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جو خواب دیکھا تھا بدقسمتی سے نااہل حکمرانوں کی ناقص طرز حکمرانی ہمیں اس کی مخالف سمت میں لے کر جا رہے ہیں، مغرب کے غلام حکمران اقبال کے پاکستان کے لئے رسوائی کا سبب ہیں۔ اقبال کے تصور پاکستان میں امن ،محبت ،بھائی چارہ اور برابری کا جو اصول دیا گیا تھا آج اس پر برعکس عمل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا درس دیا تھا ستم ظر یفی یہ ہے آج پاکستان کے نااہل حکمران کشکول لئے در در کا چکر کاٹ رہے ہیں اور مملکت خدادا دکے بیش بہا وسائل جو قدرت نے ہمیں نواز رکھا ہے اس پر اکتفا کرنے کے بجائے وطن کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے مغربی خونخوار اداروں کے ہاتھوں گروی رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کے پاکستان میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے شدت پسندوں کو کھلی چھٹی اور پرامن لوگوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، اقلیتی برادری کیساتھ جو سلوک یہاں ہو رہے ہیں کیا ہمیں اسلام اور شاعر مشرق نے یہی درس دیا تھا۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ آج اس غیور ملت کو اقبال اور قائد اعظم جیسے ایک اور رہنما کی تلاش ہے جو اس مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کر کے دنیا کی رہبری کرنے کی صلاحیت دے۔ پاکستان کے سیاست دان اقبال اور قائد کے فکر کے امین نہیں بلکہ وہ اس ملک میں ذاتی مفادات اور لوٹ کھسوٹ کی حکمرانی کے خواہشمند ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی نے لاہور میں واہگہ دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔ لاہور سے جاری کئے گئے اخباری بیان میں ان  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اس واردات سے انتظامیہ کے سکیورٹی انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں بے گناہ افراد کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حکومت انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو فی الفور ٹریس کر کے گرفتار کرے۔ دونوں رہنماؤں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ اسد نقوی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کہ وہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر کر دے۔

Page 11 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree