وحدت نیوز (قم )  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہاہے کہ میونخ جرمنی کی کانفرنس میں شرکت کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیلی چینل کو انٹرویو دینے اور مشروط غاصب صہیونی ریاست کو قبول کرنے اور اسرائیل سے تعلقات کی راہ ہموار کرنے کا بیان دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،فلسطین پر طاقت کے بلبوتے پر غاصبانہ تسلط کو قبول نہ کرنے کا پاکستان کے عوام کا موقف ایک اصولی موقف ہےاور جب تک ہمارے فلسطینی بھائی اپنے اس حق کا مطالبہ کرتے رہیںگے پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ناجائز اسرائیلی تسلط کو فلسطین کی سرزمین پر قبول کرنا مسئلہ کشمیر سے ایک بڑی خیانت ہو گی ،سعودی کرسی اقتدار کی بقاء کی خاطر کی جانے والی صدی کی ڈیل کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ بیت المقدس اور فلسطین کی مکمل آزادی پاکستانی عوام کا مشترکہ موقف اور نقطہ اتحاد ہے. تمام مسالک ومذاہب کے مسلمان اس نقطے پر متحد ہیں اور اپنے اتحاد کا اظہار ہر سال مشترکہ یوم القدس منا کر کرتے ہیں اور سب مسلمان فلسطین کی آزادی کے لئے کی جانے والی مقاومت کی جدوجہد اور آزادی خواہ تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں ،اس لئے ہم حکمرانوں کو ایک نیا فتنہ ایجاد کرنے کی اجازت ہرگز  نہیں دیں گے، انڈیا اگر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کر قبول کر لیتا اور طاقت کا بے دریغ استعمال نہ کرتا تو آج اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوتے، گذشتہ 70 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور لاکھوں کی انڈین قابض فوج انکے بلند  ارادوں اور آزادی کے جذبے کو ماند نہیں کر سکی اور اگر دشمن نے جارحیت کی حماقت کی تو پوری پاکستانی قوم اسکا منہ توڑ جواب دے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مسئلہ فلسطین پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے ،قبلہ اول کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ خود مسلم امہ کے حکمران ہیں جو غاصب اسرائیل کے ساتھ یارانہ بنانے کے لئے سرگراداں ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوا کیا انہوں نے کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے مظلومین کے ساتھ ہیں اور پاکستانی عوام کسی بھی صورت اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کرئے گی پاکستانی قوم گذشتہ ستر سال سے زیادہ عرصے سے مسئلہ فلسطین پر اپنے فلسطین بھائیوں کے موقف کی تائید کرتی رہی ہے اور اپنے قائد حضرت محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق اسرائیل کو غاصب قرار دیتی ہے ۔مسئلہ فلسطین ایک سلگتا ہوا المیہ ہے جس کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششیں کسی صورت سنجیدہ نہیں کہی جاسکتیں کیونکہ اب تک فلسطینی مسلمانوں نا صرف مظالم میں اضافہ ہواہے بلکہ وہ دھیر ے دھیرے اپنے علاقے سے محروم ہوتے چلے گئے ہیں ۔امریکہ اور اس کے حواریوں کے مسلط کردہ ناسور نے دنیاکے امن کو برباد کر رکھا ہے ۔ فلسطینوں کے قتل میں امریکہ اور اسے کے حواری برابر کے شریک ہیں ۔عرب حکمرانوں کی خیانتوں نے مسئلہ فلسطین کو گھمبیر بنا دیا ہے۔مظلوم فلسطینوں کی استقامت اور حوصلے ہی غاصب اسرائیل کی نابودی کا سبب بنیں گے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر پلٹ فارم پر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد ) ایران کے شہراہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی فوجی پریڈ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایران استعماری قوتوں کیخلاف ایشیا ءمیں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،اس بزدلانہ حملے میں داعش کے سرپرستی کرنے والے عرب ممالک ملوث ہیں،امریکہ اور استعماری قوتوں کے کٹھ پتلیوں کے ناپاک عزائم کو ایرانی شہید پرور قوم اپنے صبر استقامت و مقاومت سے ناکام بنائےگی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کےشہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کیساتھ پاکستانی قوم کی جانب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں دہشتگردوں کے سرپرست رسوا ہو رہے ہیں،آل سعود اور امارات کے سیاہ کارنامے سب کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں،ہم دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی بہادر قوم کیساتھ ہیں،انشااللہ بہت جلد دہشتگرد اور انکے سرپرست اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ منگل کے روز کراچی پریس کلب پر کیا گیا، اس موقع پر سیکڑوں افراد شریک تھے جنہوںنے ہاتھوں میں امریکا اسرائیل کے خلاف بینر اور پلے کارڈ بلند کئے ہوئے تھے، شرکاء امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف بھی نعرے بلند کررہے تھے۔اسرائیل مخالف ہونے والے اس احتجاج سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ء علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ باقرعباس زیدی، کراچی ڈویژ ن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، مولانا نشان ساجدی، علامہ مبشر حسن، مولاناغلام عباس نے خطاب کیا۔مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہایوم نکبہ کی پرامن ریلی پر اسرائیلی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور اسکے نتیجے میں 50 سے زائد شہادتوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنا اور امریکی سفارت خانہ کی وہاں منتقلی غیر قانونی ہے۔

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے اس موقع پر عرب حکمرانوں اور او آئی سی کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر پراسرار خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عرب لیگ اور او آئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا، انہوںنے کہاکہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہیکیوںکہ فلسطین میں یہود نسل پرستی کی بنیاد پر باہر سے لوگوں کو لاکر بسایا گیا ہیاور پھر انہوںنے فلسطینیوں کا قتل عام کیااور مقامی لوگوں کو انکے آبائی علاقوں سے بے دخل کرکے انہیں مہاجرکیمپس میں زندگی گذارنے پر مجبور کردیا، فلسطینی شام، لبنان اور دیگر ممالک میں خانہ بدوشی کی زندگی گذار رہے ہیں، مقررین نے کہایہ ہی وجہ ہے کہ اسرائیل کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں فلسطینی ہی اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

مقررین نے کہاکہ غیر فلسطینی افراد کو حق حاصل نہیں کہ وہ فلسطین کی زمین پر قبضہ کریںصہیونی اس مقدس فلسطین کے باسی نہیں ہیں،فلسطین فلسطینی عربوں او ر فلسطینی یہودیوں کا ہے باہر سے آئے ہوئے صہیونیوں کا اس سرزمین پر دعویٰ بے بنیاد ہے۔مقررین نے اقوام متحد ہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو دیوار سے لگائے جانے پر اسرائیل کی ناجائزریاست کے خلاف کاروائی کی جائے،انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی قوانین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام  ہوچکی ہے، فلسطین کا مسئلہ 1948 سیشروع ہوا جبکہ اسرائیلی ریاست بھی اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف وجود میں آئی، تاہم اب تمام غیر قانونی اقدام کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے اور نقلی ریاست اسرائیل کو ختم کرکے فلسطینی ریاستی جسکا دارلخلافہ بیت المقدس ہو کو قبول کیا جانا چاہئے، جہاں صرف فلسطینی یہودیوں اور عربوں کو رہنے کی اجازت ہو اور غیر ممالک سے آئے ہوئے صہیونیوں کو انکے آبائی ممالک  امریکا، یورپ، روس اور افریقا واپس بھیجا جائے۔مقررین نے اس موقع پر خطاب میں مسئلہ فلسطین پر نام نہاد سعودی اتحاد کے کردار کو بھی آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ سعودی الائنس نے مسئلہ فلسطین کو کمزور کرکے یمن اور شام میں جنگ شروع کرکے اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا ہے،اس امریکی الائنس نے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائیایران، شام، یمن،حزب اللہ اور حماس کی جانب اپنی توپوں کا رخ کر رکھا ہے۔احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے.

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کا خون اعلان کررہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست عنقریب نابود ہوجائے گی، فلسطینی عوام کی استقامت نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ فتح ہمیشہ قدس کے وارثوں کا مقدر ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے قدس کی آزادی کی جس تحریک کا آغاز 1979ء میں کیا تھا آج وہ اپنے منطقی انجام کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے بھی فرما دیا ہے کہ اسرائیل انشاء اللہ پچیس سال بھی نہیں دیکھ پائے گا، ہم اس یقین کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے کہ امام خمینی اور امام خامنہ ای کا فرمان ہی حق ہے، انشاء اللہ غاصب صیہونی ریاست بہت جلد نابود ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے یمیشہ فلسطی مظلوم بھائیوں کے حق کیلئے اپنی آواز کو بلند کیا ہے اور بیت المقدس کی آزادی تک اس تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ مختار امامی نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں عوام پر ہونیوالی اسرائیلی جارحیت پر یہ ادارے خاموش تماشائی ہیں، شام کے جعلی مظالم پر تو یہ ادارے بھرپور طریقے سے فعال تھے، لیکن فلسطین میں ہونیوالے مطالم پر ان کی زبانیں بند ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے پاکستان کی عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالی تازہ اسرائیلی جارحیت پر اپنی آواز بلند کریں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں امت مسلمہ کے تنازعات کے حل میں قطعی مخلص نہیں ہیں۔ہمیں اپنے معاملات کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے انہیں خود حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہ یہود و نصاری دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے دشمن ہیں جو آڑے وقت میں اپنی اصل صورت کے ساتھ ظاہر ہو جا تے ہیں۔اس وقت پوری دنیا میں صرف مسلمان ممالک کی روبہ زوال ہیں۔اس تنزلی میں عالمی شیطانی قوتوں کی مکارانہ حکمت عملی کا پورا عمل دخل ہے۔وہ ممالک جو خود کو انسانی حقوق کا چیمپین سمجھتے ہیں کشمیر ،فلسطین ،یمن سمیت دیگر مسلم ممالک میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بولتے ہوئے ان کی زبان پر چھالے نکلنے لگتے ہیں۔عالم اسلام کو مسلکی تفریق اور گروہ بندی میں الجھا کر ایک دوسرے سے بدظن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ حقیقت نصف صدی پہلے ہی سمجھ لینی چاہیے تھی کہ مغربی استعمارنے مسلمان حکمرانوں کو ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ دوستی کے لبادے میں چھپے ان دشمن سے جتنی جلد ممکن ہو پیچھا چھڑا لینا ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا امریکہ،اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے کبھی بھی دوست رہے ہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں۔ہمیں ان کی گفتار میں اخلاص ڈھونڈنے کی بجائے ان کے کردار سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو اقتصادی، دفاعی اور معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے امت واحدہ بننا ہو گا۔ نظریاتی و فکری اختلاف کو علمی مباحث تک محدود رکھا جانا ہی ہم سب کے حق میں ہے۔ان اختلافات کوبنیاد بنا کر تصادم کر راہ اختیار کرنا سب کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی مضبوطی کے لیے نہ صرف حکومتی اور سفارتی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے بلکہ علما، پروفیسر، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہر ایک کو اپنی اپنی دسترس کے مطابق اس کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔عوامی کی شعوری رہنمائی سے انہیں ان کی اصل منزل کا پتا مل سکتا ہے۔

Page 4 of 19

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree