وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کے دوران پورے ملک میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر پولیس ،فوج ،رینجرز، ایف سی اور دیگر انتظامی اداروں بالخصوص وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفرید ی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون و آئین کی پاسداری کرنے والے ریاستی ادارے ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔عزاداری کے پروگراموں کو بہترین سیکورٹی فراہم کر کے ذمہ داران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ملت تشیع کا عزاداری کے پروگراموں کے دوران ریاستی اداروں کے افسران و اہل کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون اس امر کا عکاس ہے کہ شیعہ قوم اس ملک کے ذمہ دار لوگ ہیں اور قانون و آئین کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پُرامن صورتحال اس حقیقت کا برملا ثبوت ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ملت تشیع کا تعاون اس وقت تک اسی طرح جاری رہے گا جب تک ہمارے ساتھ قانون و انصاف کی زبان میں بات کی جاتی رہے گی۔ہم باہمی احترام اور منصفانہ طرز عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال یا متعصب لب و لہجہ ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداری کے پروگراموں کو تحفظ فراہم کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جیزینجرز، تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزادکشمیر اور فاٹا کے اعلیٰ پولیس و انتظامی افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ 5اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسینی کی برسی کا اجتماع ملک دشمن قوتوں کے خلاف محب وطن طاقتوں کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔ شہید قائدنے جنرل ضیا جیسے ڈکٹیٹر کو بھی اپنے عزم اور اصولی موقف کے راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔وہ باطل قوتوں کے سامنے جرات و استقامت کا پہاڑ بنے رہے۔شہید قائد کی 30 ویں برسی کے موقعہ پر ان کے مشن کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک نومنتخب سیاسی حکومت بننے جارہی ہے۔ہم الیکشن میں اس جماعت کے اتحادی ہیں۔ مختلف چیلنجز سے نبرد آزماہونے کے لیے سابق حکومتوں کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ کرپٹ عناصر کے خلاف مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ملک کو لٹیروں کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔دہشت گردی ،کرپشن ،مہنگائی، نا انصافی اور بدامنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پوری قوم کواپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔عوام نے ان سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے جو جو بیرونی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔امریکہ اور آل سعود کی وطن عزیز کے معاملات میں مداخلت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔سابق حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں نے پوری قوم کو وقار کو تباہ کر رکھا ہے۔پاکستان کی سالمیت و بقا اور استحکام کے لیے بیرونی آقاؤں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی میں قائدین کی طرف سے ایسے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا جس کا راستہ ہماری اس اصل منزل کی طرف جاتا ہے جس کا لیے قائد و اقبال نے جدوجہد کی۔علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی حالیہ انتخابات حلقہ PS89میں انتخابی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے  ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ امیدوار کے آئینی حقوق کو اس طرح پامال نہ کیا جائے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع کے مرکزی چیئرمین برادر نثار فیضی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ،اسلام آباد کی کابینہ ، وحدت یوتھ کے برادران کے علاوہ مرکزی سیکریٹری تربیت ڈاکٹر محمد یونس ، مرکزی سیکرٹری روابط برادر ملک اقرار ، علامہ اصغر عسکری ، علامہ نیاز حسین بخاری، علامہ اکبر کاظمی ، علامہ محمد حسین شیرازی  اور ظہیر کربلائی نے شرکت کی اجلاس میں قائد شہید کی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سال قائد شہید کی برسی کو بھر پور انداز میں منانے اور بھرپور عوامی اجتماع پر فوکس کیا گیا ہے قائد شہید کی برسی 5اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی اس سال شیعہ قوم کا تاریخی اجتماع منعقد ہو گا جس میں لاکھوں مردو زن شرکت کریں گے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ مرکزی تنظیمی سالانہ کنونشن کا آغازآج 6اپریل سے جامع الصادق جی نائن اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔کنونشن میں شرکت کے لیے بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے رہنماؤں اور تنظیمی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔کنونشن میں صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔8اپریل کنونشن کے آخر سیشن پر بعنوان وحد ت اسلامی اور استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ،سیمینارمیں ملک کے نامور شیعہ سنی علما اورسیاسی اکابرین شریک ہوں گے اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت کی ضرورت اور پاکستان کے استحکام پر گفتگو کی جائے گی۔کنونشن کے اختتام پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سینٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی کنونشن کے حوالے سے برادر نثار فیضی چیئرمین کنونشن کی زیر صدارت مرکزی کور کمیٹی  کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں مرکزی کنونشن کی تمام انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مرکزی کنونشن اس سال حسب سابق  8٬7٬6 اپریل کو  جی نائن ٹو امام الصادق ٹرسٹ اسلام آ باد میں منعقد ہو گا مرکزی کنونشن کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی کنونشن کو اس سال ان شاءاللہ  انتظامی اور معنوی لحاظ سے بہتر بنانے کا عزم کیا گیا ہے  چیئر مین کنونشن نے انتظامی دوستوں کے عزم کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس اجلاس میں علامہ اصغر عسکری ،ڈاکٹر محمد یونس ، علامہ علی شیر انصاری کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی کابینہ اور وحدت یوتھ پاکستان  کے برادران نے بھر پور شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن 6-7-8اپریل 2018کو جامع امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس بات اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان  میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ مرکزی تنظیمی کنونشن میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی، اراکین مرکزی کابینہ ، اراکین صوبائی کابینہ اور ہر ضلع سے دس عہدیداران لازمی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی وبین الاقوامی حالات کے پیش نظر اس کنونشن کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے، مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثارعلی فیضی کو مرکزی کنونشن کا کنوینئرنامزد کیا گیاہے، شرکائے کنونشن شرکت اور رابطے کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ یا کنوینئرکنونشن سے رابطہ قائم کریں، بہترین کارکردگی کے حامل ماڈل اضلاع میں اعزازات تقسیم کیئے جائیں گے۔

Page 10 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree