وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے تمام اسلامی ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیلنس پالیسی کے تحت بے گناہ مکتب تشیعکے افراد کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے۔ جبری گمشدگی غیر قانونی، غیر آئینی ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کو فوری طور پر رہا کیا جائے ان کا کوئی جرم ہے تو عدالتوں میںپیش کیا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں اجتماعات اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، ملتان، حیدرآباد، سجاول، کشمور،شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد ودیگر اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیئے گئے ۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما نثار علی فیضی نےکہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات اور کشمیری عوام سے ہمارا رشتہ روح اور بدن کا ہے۔کشمیر میں بے گناہ اور نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کے بے رحمانہ تشدد کو پوری قوم  اپنے بدن پر محسوس کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہوتا تب تک پورے خطے کا امن خطرے میں رہے گا۔ عالمی امن کے لیے ضروری ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے ۔کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ تسلط کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

نثارفیضی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت سے کشمیری عوام کے حوصلے پسپا ہونے کی بجائے بلند ہو رہےہیں۔ خطے میں آزادی کے لیے جاری جدوجہد اپنے اہداف کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کے لیے پاکستان حکومت اقوام عالم پر زور دے۔ کشمیر ہماری اولین ترجیح اور کشمیری عوام کا حق آزادی ہمارا اولین مطالبہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبہ بھر میں اضلاع کی تنظیم نو کا عمل 20 جنوری تک مکمل کیا جائے گا جبکہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتہ میں رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید عباس نے کہا کہ لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرے۔

 عدیل عباس زیدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری خوش آئند ہے، تاہم کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان، بالشخیل پاراچنار سمیت لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ جیسے مسائل حل ہونے چاہئیں، اس حوالے سے صوبائی حکمرانوں کیساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، تاہم اب تک مسائل کا حل نہ ہونا تشویشناک ہے۔ ہنگو میں رحمان علی اور لکی مروت میں سید افگار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی وحدت یوتھ پاکستان کی مرکزی ایک روزہ مالک اشترتربیتی ورکشاپ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماؤں سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کے مرکزی سیکرٹری نثار فیضی نے کہا کہ نوجوانوں کی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رہنی چاہیے۔ملکی و سماجی ترقی حصول تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہاتیزی سے بدلتے ہوئے عالمی رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے آج کے نوجوان کو اپنی تعلیمی وفکری شعور کو بلند کرنا ہو گا۔دنیا میں جن قوموں نے تعلیم کو ترقی کا زینہ بنا لیا آج وہ بااعتماد انداز سے کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ملک وقوم کی ترقی اور عالمی طاقتوں کا سامنا کرنے کے لیے علم کی قوت کا درک اولین شرط ہے۔

ایم ڈبلیو ایم ایمپلائز ونگ کے سیکرٹری ملک اقرا ر حسین نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانواں کو ملازمتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں سے ملازمتوں کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے طبقے کو برسر روزگار بنا کر، بے چینی، معاشرتی ناہمواریوں اور غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ ان کی فکری و علمی کاوشیں قومی ترقی کو بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ جو طبقات اپنے نوجوانوں کی تربیت پر توجہ نہیں دیتے وہ تنزلی و ذلت کا شکار رہتے ہیں۔ کامیابی کی منازل طے کرنے کے لیے نوجوانوں کی فکری بلوغت اور اعلی تربیت انتہائی ضروری ہے۔نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے فعال اور مثبت کردار کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ تربیت کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا ہے نوجوانوں کی تربیت پر توجہ دور عصر کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ اسلام دشمنوں قوتوں کا اولین ہدف عالم اسلام کے نوجوان ہیں۔ جن کے اخلاق و کردار کو تباہ کرنے کے لیے ہر طرح کے وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ثقافتی یلغار، غیر ملکی این جی اوز، سوشل میڈیا اور اخلاق باختہ مواد دشمن کے وہ مضبوط ہتھیار ہیں جن کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس گمراہی کے سیلاب کے آگے بند باندھنے کا کام صرف باکردار و با عمل نوجوان ہی کر سکتے ہیں۔ہمیں اپنی اسلامی تشخص کی بقا کے لیے نوجوانوں کی تربیت مذہبی اصولوں کے مطابق کرنا ہو گی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان کسی ایسی مذہبی جماعت سے مربوط رہیں جو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و آل رسول ص کی تعلیمات پر کاربند رہتے ہوئے وحدت و اخوت اور اقلیتوں کی مذہبی آزادی پریقین رکھتی ہو۔مجلس وحدت مسلمین اسی ایجنڈے پر پوری طرح کاربند ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری کے اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آغاز ہو چکاہے۔دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس  کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں۔آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور چار صوبوں سے شوری کے اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت تنظیمی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز و خطرات، اسلام کے خلاف عالم استکبار کی سازشیں، ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس،مہنگائی، طبقاتی کشمکش ،ریاستی ذمہ داریاں اور عوامی مشکلات پر گفتگو بھی اس اجلاس کاحصہ ہے۔

اتحاد بین المسلمین کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر اتوار شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس اور شوری کے اہم اراکین پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اسلام آباد کے شہریوں پر صفائی ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں کریں گے۔ اختیارتی تقسیم نے شہرکو مسائلستان بنا دیا ہے شہری انتظامیہ شہرکے معاملات چلانے میں ناکام نظر آتی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں شہری انتظامیہ کو غیر سیاسی ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم اسلام آباد انجینئرسید ظہیر عباس نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کے لوئے لنگڑے نفاذنے ناصرف اداروں کے درمیان کھنچاتانی پیدا کی بلکہ شہرکے مسائل میں اضافہ کردیا۔ اس وقت وفاقی دارلحکومت پانی ،سیوریج ،صفائی ڈینگی،پارکوں کی بدحالی سمیت امن وامان کے حوالے سے بھی مسائل میں گھیرہواہے یہ انتظامی غفلت ہے کہ ابھی تک کئی علاقوں میں ڈینگی سپرے نہیں کیا جاسکا ۔گذشتہ ایک سال میں شہر میں نا کوئی نیا کام ہوا ہے اور ناہی پہلے سے موجود سٹریکچرکی بحالی اور مینٹینس پر کام ہوا ۔

 شہری انتظامی اختیارات کی اداروں میں بٹ چکے ہیں اور یہ سب آپس میں دست وگریبان ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ عوا م پہلے ہی مہنگائی اور کاروبارکی تنزلی سے پریشان حال ہے۔حکومت کو نت نئے ٹیکس لگانے کی سوجھ رہی ہے شہری ایڈمنسٹریشن کے معاملات کو درست کیا جائےکپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مذید موثر اور بہتر ادارہ بنایا جانا چاہئے تھا اور اس میں سے کرپشن کو ختم کیا جاتا لیکن ایسانہیں کیاگیا۔اگر حکومت وفاقی دارالحکومت کوبہتری کی جانب لے جانا چاہتی ہے تو میئر سمیت کمشنر ،اور کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اختیارات کوضم کر کے ایک چھتری تلے لایا جائے اور ایک ماڈل شہری انتظامیہ کی تشکیل عمل میں لائی جائے۔

Page 2 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree