وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) اسکردو سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا پہلا کوہ پیماء جس نے آکسیجن کے بغیر ماونٹ ایورسٹ پر پاکستان کا پرچم لہزایا، دنیا کی چھ بلند ترین چوٹیاں سر کیں اور تین ورلڈ ریکارڈ بنائے، آج بے بسی کی تصویر بنا راولپنڈی کے ہسپتال میں کسی مسیحا کی امداد کا منتظر ہے۔ حکومتی امداد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت بغیر آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو اپنے عزم و ہمت اور جواں مردی سے پاوں تلے روندنے والا وطن کا یہ شیر دل سپوت آج کینسر کے مرض میں مبتلا، شدید مالی مشکلات سے دوچار، زندگی کی بازی لڑنے میں مصروف ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے انکے علاج کے لئے زبانی دعویٰ تو کیا ہے لیکن عملی طور پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ حسن سدپارا کا تعلق اسکردو کے نواحی گاوں سدپارا سے ہے اور غریب خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ انہوں نے ماونٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی چھ اونچی چوٹیاں سر کرکے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا تھا، لیکن اس عظیم قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے علاج کے لئے کوئی تیار نہیں۔ دوسری طرف حسن سدپارہ کے پاس اتنی مالی وسعت نہیں کہ وہ اس مہلک مرض کا علاج کروا سکے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ انکی خدمات کو سراہتے ہوئے فوری طور پر انکے علاج معالجے کا مناسب انتظام کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے مقامی اسپتال میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی عیادت کی اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے۔ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے دیگر مطالبات کے حل کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علامہ ناصر عباس کی عیادت کے لئے مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے علامہ ناصر عباس کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد بحالی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علامہ ناصر عباس سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ان کے مطالبات کے حل کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بیمار پرسی کے ساتھ ساتھ اس لئے بھی آیا ہوں کہ آپ کو آمادہ کر سکوں کہ بھوک ہڑتال ختم کرکے باقی ماندہ ایشوز پر بھی ہماری رہنمائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملی یکجہتی کے حوالے سے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مرکزی کابینہ سے مشاورت کے بعد ہی بھوک ہڑتال ختم کرنے سے متعلق آگاہ کرسکیں گے۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد رضا تقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرعلی مہدی نے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں علامہ ناصرعباس جعفری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے صدر اکبر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مرکزی صدر آئی ایس او نے پھولوں کا گلدستہ بھی علامہ ناصر عباس کی خدمت میں پیش کیا۔ اس موقع پر علی مہدی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ تعالٰی چہاردہ معصومین علیہ السلام کے صدقے آپ جلد صحت یاب ہوں گے۔ عیادت کیلئے خصوصی آمد پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی صدر آئی ایس او کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، دو روز قبل انہیں گردوں میں شدید تکلیف کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، اس کے علاوہ آپ دل اور شوگر کے بھی مریض ہیں۔ خیال رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری اسپتال میں بھی بھوک ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس پاکستان میں جاری شیعہ قتل عام ، قاتلوں کی عدم گرفتاری ، نیشنل ایکشن پلان پہ عدم عملدارآمد کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے ۸۰ ویں روز شدید طبعیت خراب ہونے کہ سبب مقامی ہسپتال میں داخل ،علامہ راجہ ناصر عباس کو گذشتہ ۳ دنوں سے بھوک ہڑتال اور ہائی شوگر کے سبب کڈنی میں شدید تکلیف لاحق تھی جسکےباعث آج طبعیت زیادہ خراب ہونے کہ سبب انکو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ ۱۳ مئی سے اسلام آباد میں جاری بھوک ھڑتال کے سبب علامہ راجہ ناصر عباس کا ۳۴ کلو سے زائد وزن کم ہوچکاُہے اور وہ عارضہ قلب اور شوگر کے مریض ہونے کہ سبب شدید کمزوری کا بھی شکار تھے لیکن ڈاکٹرز اور علمائےکرام کی جانب سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی بارہا گزارشوں کے باوجود بھی شہداء اور ملت کے حقوق کی جدوجہد کے سبب مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال ختم کرنے کیلے تیار نہیں ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پہلے ہی برسی شہید قائد علامہ عارف الحسینی کے موقع پر 7اگست کو اسلام آباد میں ' تحفظ پاکستان کانفرنس' کرنے کا اعلان کرچکی ھے جس میں ملک بھر سے پیروان اھلبیت (ع) اس قومی اجتماع میں شرکت کرینگے ۔ تمام عاشقان اھلبیت (ع) سے علامہ راجہ ناصر عباس اور مولانا حسن ظفر نقوی کی تندرستی کیلئے دعائےصحت کی درخواست ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی کر لی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے علامہ حسن ظفر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ 13 مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری کو فی الحال بھوک ہڑتالی کیمپ سے گھر منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے ذاتی معالج مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 17 جولائی کو خواتین کی ریلی کے دوران میں بھی ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری سکردو میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے کہ اچانک زمین پر گر گئے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی بھوک ہڑتال کو 68 دن مکمل ہوگئے ہیں، بھوک ہڑتال کے باعث ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نقاہت کا شار ہیں اور تقریباً 24 کلو وزن بھی کھو چکے ہیں۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree