وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت پاکستان میں آل سعود کی نمائندہ حکومت ہے، گلگت بلتستان کو رائیونڈ سمجھنے والوں کو 8 جون کو بھرپور جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب یادگار شہداء سکردو پر کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام یہ بات جان چکی ہے،کہ جن کے مفادات  وطن عزیز کے ازلی دشمن انڈیا کے ساتھ وابستہ ہوں وہ کبھی بھی اس خطے کی ترقی کے لئے کام نہیں کریں گے،ضلع کے نام پر ہنزہ،کھرمنگ اور شگر کے عوام کو بیووقف بنایا گیا،انشااللہ گندم سبسڈی کی طرح آئینی حقوق اور اضلاع عوام طاقت سے چھین کر لیں گے،ہم بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہے،ملت جعفریہ اور گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے،ملک دشمن دہشت گردوں کا نشانہ یا تو ملت جعفریہ ہے یا پاکستان کے افواج کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان دونوںکو نقصان پہنچائے بغیر ان کے مذموم عزائم کی کامیابی ممکن نہیں،آج سن لیں پاکستان کے دشمن ہم وطن عزیز پر کے لئے اپنی جانوں کی قربانی کو عین عبادت سمجھتے ہیں،لیکن ہم اس دہشت گردی کے ناسور کو اور ان کے سہولت کاروں کو بخوبی جانتے ہیں ان کو بے نقاب کرکے دم لیں گے تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائے۔

وحدت نیوز (شگر) اصولوں کی سیاست پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،ہمارا منشور پرامن مستحکم پاکستان اور نفرتوں ،تفرقہ بازی،دہشت گردی،بے روزگاری ،انصاف کی فراہمی،روشن مستقبل،تعلیمی و صنعتی انقلاب،اور خود انحصاری کے لئے جدو جہد کرنا ہے،شگر کے عوام نے روائتی سیاست کیخلاف فیصلہ د ے کر ثابت کیا کہ وہ علاقے میں تبدیلی کے خواہاں ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شگر کے امیدوار فدا علی شگری تسر شگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے لئے الیکشن میں نہیں آئے،ہماری جدو جہد عوامی حقوق کی بحالی اور روائتی سیاست کا خاتمہ ہے،تاکہ شگر کے غیور عوام کو اپنی طاقت کا احساس ہو کہ نمائندے ان کے نوکر ہے وہ نمائندوں کے نہیں،گذشتہ 35 سالوں سے بیچارے عوام ووٹ دینے کے بعد نمائندوں سے ملاقات کے لئے پانچ سال دھکے کھاتے رہتے ہیں اور الیکشن قریب آتے ہی سیاست دان ان کو بیووقف بنانے کے لئے ان کے گھروں کا طواف شروع کرتے ہیں،ہم اس نظام سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے رہیں گے،وہ شگر جس کو علی شیر خان انچن نے روم سے موازنہ کیا تھا آج یہاں کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہے،یہ ایک لمحہ فکریہ سے کم نہیں،انشااللہ مجلس وحدت مسلمین شگر کو ماڈل ضلع بنا کر پورے گلگت بلتستان کے لئے مثال قائم کریگی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارہ خیرالعمل کے تحت نلتر، گلگت میں مسجد کا افتتاح، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ امین شہیدی، خیرالعمل کے چیئرمین نثار فیضی، رہنما ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ مختار امامی، رہنما ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے علامہ وحید عباس کاظمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین برادرسید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، میڈیا سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے نوید حسین نقوی اور دیگر کی شرکت۔ اہلیان علاقہ اور خیرالعمل کے تعاون سے قلیل عرصہ میں صحت افزاء مقام نلتر میں خوبصورت مسجد بنائی گئی، اہلیان علاقہ نے اس تعاون پر خیرالعمل فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں شگر بھر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان شگر کے امیدوار فدا علی شگری اور دیگر علمائے کرام موجود تھے ۔اپنے دورہ کے دوران و ہ شگر کے علماء ، عمائدین، زعماء اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آغا علی رضوی نے مجلس وحدت مسلمین کے انتخابات میں حصہ لینے کی وجوہات اورتنظیمی منشور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت پورے ملک میں مظلوموں کی حامی اور ظالموں کے مخالف جماعت ہے ۔ ہم نے ہمیشہ ہر ظلم کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہے ہیں اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد ہمارے لیے طرہ امتیاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں فرقہ واریت کو دفن کرکے اتحادو وحدت کی فضا قائم کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف قیام کرنے میں مجلس وحدت سب سے آگے ہے۔ہم پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی جماعت ہے اور دینی بنیادوں پر سیاست کرنے کے قائل ہیں۔ہم سیاست میں آکے میرٹ کو بحال کریں گے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادون پر حل کریں گے، کسی کے ساتھ انصافی ہونے نہیں دیں گے۔

آغا علی رضوی کے دورہ شگر کے دوران ہر گاوں میں انکا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیااور جگہ جگہ عوامی اجتماعات کا انعقاد بھی ہوا۔ اس موقع پر عوام نے آغا علی رضوی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اگربلتستان میں کوئی ظلم کے خلاف حقیقی معنوں میں آواز بلند کرتا ہے تو وہ مجلس وحدت ہے اور عوامی حقوق کی باتیں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی شایان شان ہیں ۔ وہ جماعتیں جنہوں نے گندم سبسڈی تحریک کے دوران عوام سے منہ سے آخری لقمہ چھینے کے لیے حکومت کے ساتھ دیں انہیں ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے آغا علی رضوی کو یقین دہانی کرائی کہ شگر میں جس طرح کا ایماندار اور دیانتدار امیدوار کو مجلس وحدت نے سامنے لایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ عملی کام کرنے والی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مجلس وحدت کی قیادت نے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ اور عوام کے سڑکوں پر عوام کے درمیان سوتے رہے اور عوام سے وفا کی اس احسان کا سلسلہ انتخابات میں فتح کی صورت میں دیا جا ئے گا۔ ہم آغا علی رضوی اور اسکی جماعت کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے اور انکو ووٹ دینا ہم پر اخلاقی فرض ہے ۔ کوئی اور جماعت اب سونے کا لقمہ کھلانے کی بھی بات کریں ہم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سکردو میں الیکشن کمپین آفس کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ وفاقی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو محرومی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ، انتخابات کے دنوں میں وفاقی جماعتیں ماضی میں اعلانات کرتی رہیں اور حکومت بنانے کے بعد موڑ کے نہیں دیکھا اور یہاں کے وسائل لوٹنے رہے ۔گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم عوام پر ہونی والی سب سے بڑی زیادتی تشخص نہ ملنا اور انکے حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام ہر صور ت عام پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں، پورے ملک میں سب سے زیادہ محب و طن یہاں کے لوگ ہیں یہاں کے لوگوں کی حب الوطنی مثالی ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھنا اور یہاں کے عوام کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔یہاں پر بیوروکریسی اور وفاقی سیاسی جماعتوں سے سوتیلانا سلوک کیا اور متعصب نگاہوں سے دیکھتی رہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے حقوق سے محروم عوام کو انکا آئینی حق مل جائے ، انکو تشخص مل جائے، یہاں کے وسائل کو یہاں کے عوام پر خرچ ہو ۔ ماضی میں لسانی ، مسلکی اور علاقائی تعصبات کے ذریعے عوام کو تقسیم کیے رکھا اور انہیں اپنے حقوق کے لیے متحد ہونے نہیں دیا گیا ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں لسانی ، علاقائی اور مسلکی تعصبات دفن ہو ں تمام مکاتب فکر مل کر عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرے یہاں کے عوام کی معیار زندگی بلند ہوں اور یہاں سے پاکستان میں امن و اتحاد کا پیغام جا ئے۔یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ پاکستان کا دفاعی خطہ مضبوط ہو یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ پاکستان کا اکنامک ہب مضبوط ہو ، یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ اس وطن کے حقیقی بیٹوں کو جنہوں نے یہ خطہ آزاد کر ا کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے انکو انکا حق ملے۔ اب وقت آچکا ہے یہاں کی عوام کو ہشیاری دکھانے کا ۔ وفاقی جماعت اپنے مکارانہ اور دیرانہ حربے کے ذریعے یہاں پر حکومت بنانے اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان میں دورہ جات، گورنر کی تقرری ، گورنر کے دورہ جات اور اعلانات قبل ازانتخابات دھاندلی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاستی جبر کے ذریعے انتخابات کو یرغمال کرنا چاہتی ہے انہیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ریاستی ادارے ، حساس ادارے، قانون نافذ کرنے والے قبل ازا نتخابات دھاندلی کرنے روکیں اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں کردار ادا کریں اور کرپٹ اور استحصالی نظام کے پیروں کاروں کا راستہ روکیں تاکہ خطے میں وطن دوست ،باکردار اور تعلیم یافتہ لوگوں کو عوامی خدمت کا موقع ملے ورنہ اس خطے میں عرصہ دراز سے مسلط مخصوس بطقاتی گروہ پھر سے مسلط ہونگے اور وہ عوامی و ملکی ترقی کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے اور جائیدادیں بنانے میں لگ جائینگے۔ مجلس وحدت مسلمین خواتین کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے،ہم انشا ء اللہ معاشرے میں خواتین کو وہ مقام دینگے جس کا حکم ہمیں سرور کائنات خاتم الانبیاء ؐنے دیا ہے۔ ہم خواتین کی تعلیم و ترقی اور باعزت روزگار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے کیونکہ ایک صالح ،باکردار اور تعلیم یافتہ ماں ہی بہترین اسلامی معاشرے کے قیام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین خواتین کے حقوق کی علمبردار جماعت ثابت ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح اورتربیت میں خواتین کا کلیدی کردارہے، اسلامی معاشرے نے خواتین کو جو مقام دیا ہے دنیا میں کسی اور مذہب میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہماری خواتین اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرکے معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتی ہیں۔ اولاد کے لئے ماں کی گود ایک بہترین تربیتی ادارہ ہے ،خواتین اگر سیرت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ اورسیرت زینبی پر عمل پیرا ہوں تو معاشرے میں انقلاب کی راہیں ہموار اور فرسودہ نظام کاخود بخودخاتمہ ہوگا۔

Page 6 of 17

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree