وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسب سے ’ ’ دفاع پاکستان بائیک ریلی ‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں جوانون نے شرکت کی۔ ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں وطن عزیز پاکستان، ایم ڈبلیو ایم کا پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر 6ستمبر کے شہداء سے تجدید عہد کے نعرے درج تھے۔ ’’ دفاع پاکستان بائیک ریلی‘‘ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹریٹ نکالی گئی جو کہ یادگار شہدا اسکردو، علمدار چوک، بے نظیر چوک اور نیا بازار اسکردو سے ہوتی ہوئی کالج روڈ اسکردو پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی سے مخاطب ہو کر شاہد حسین نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان وطن عزیز کی درخشندہ تاریخ کا عظیم باب ہے، جس دن ہندوستان کے تمام تر عزائم کو خلاف میں ملا کر ثابت کیا تھا کہ ہماری تعداد کم ضرور ہے لیکن دشمن سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاکستان کے شیر دل جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خلاک میں ملایا تھا اور پاکستانیوں کے سر کو فخر سے بلند کیا تھا۔ آج وطن عزیز پاکستان کے مقابلے میں کوئی بیرونی دشمن کھڑا نہیں ہو سکتا لہٰذا طالبان اور داعش کی صورت میں ہماری دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ان ملک دشمن، اسلام دشمن اور پاکستان طاقتوں کے ساتھ نمٹنے کے لیے 65ء کی طرح متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آپریشن ضرب عضب کو ملک گیر کرنے اور دہشتگردوں کی سیاسی ونگ، معاشی ونگ کو ختم کرنے بلخصوص انکی پشت پناہی کرنے والوں والوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی ضرورت ہے۔ ریلی کا اختتام پاکستان کی استحکام و سلامتی کی دعا کے ساتھ کی گئی۔

وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کواردو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں عوام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کی ز د میں آکر کواردو کے اہلیان کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے ۔ خدا کا شکر ہے کہ اس آفت میں عوام محفوظ رہیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرے، صرف دورہ جات اور فوٹو سیشن سے متاثرین کی بحالی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کواردو کے عوام سیلات کی زد میں آئے تھے اور اس وقت بھی مقامی انتظامیہ نے کافی پھرتیاں دکھائی تھیںلیکن عملی طور انکی بحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ اس سال بھی مقامی انتظامیہ کے سربراہان اپنی کارکردگی بیانات تک محدود رہنے نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ کواردو کے متاثرہ علاقوں میں مالی نقصانات غیرمعمولی ہوئے ہیں اور انکا ازالہ ممکن نہیں تاہم پوری کوشش کی جائے کی کہ متاثرین کے مالی نقصانات بلخصوص گھر منہدم ہونے، کھیت دبنے ، درختوں کو نقصان پہنچنے والوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کی جائے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران سے قبل 2 طاقتوں کے غلبہ کو دنیا میں غالب رہنے کا حق سمجھا جاتا تھا، لیکن امام خمینی نے لاشرقیہ لا غربیہ کا نعرہ بلند کرکے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ سپر پاور صرف اور صرف خدا ہے، یعنی اقوام عالم کو یہ باور کروایا کہ مڈل ایسٹ ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام راحل نے نظام رہبریت کو دنیا میں متعارف کروایا اور یہ ثابت کیا کہ نظام رہبریت ہی دنیا کو مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے۔

 ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ قوموں کو زندہ اور بیدار کرنے میں اہم ترین کردار امام راحل اور رہبر معظم نے انجام دیا، گریٹر اسرائیل کو عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند پیوست کیا گیا، لیکن حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دی تو امریکی اخبارات نے بھی اسرائیل کی شکست کو بھاگتے جانور سے تشبیہ دی، پاکستان میں اسلامی بیداری سے وابستگی کی ذمہ داری ہم سب کا فرض ہے، ہم پاکستان کو سعودی کالونی ہرگز نہیں بننے دیں گے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی نہضت کا حصہ بننا ہوگا، کیونکہ پاکستان دنیا کے اہم ترین ممالک میں سے ہے، پاکستان کا فطری دفاع ملت تشیع پاکستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ پاکستان کی جنگ نہیں، سعودی جنگ میں حصہ لینا گویا عالمی جنگ میں حصہ لینا ہے، مکتب اہلبیت نے یہاں اپنا کردار ادا کیا اور حکومت یمن میں سعودی عرب کی مدد سے ایک حد تک باز رہی اور ملت تشیع نے پاکستان کے فطری مدافع ہونے کا عملی ثبوت دیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے تعلیم کو ترقی کیلئے ضروری اور طلباء کو ملک کا عظیم سرمایاقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دے۔ قوم کے جوانوں کا پڑھائی کی طرف رجحان خوش آئیند ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے۔ انہوںنے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے آغا رضا نے تعلیم کی بہتری کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ علاقے کے اسکولوں کے ضروریات کے اشیاء فراہم کر دئے گئے تاکہ طلباء ان سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے علاوہ بھی دیگر ضروریات کیلئے کام کیا گیا ہے، علاقے میں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور مختلف پروجیکٹس عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین غلط افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں اور مسلسل ان کوششیں کر رہے ہیں کہ کسی طور ہماری جماعت اور ہمارے نمائندوں کو بدنام کرے۔مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے لاہور میں صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 7 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع میں اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو 2 ستمبر کو وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینگے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے بے حس حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور معاملات جوں کے توں ہیں، البتہ پنجاب حکومت کی سطح پر ہمارے رابطے جاری ہیں، تاہم مطالبات پر عملدرآمد کے لئے کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں ہوسکی، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، ان شاء اللہ 2 ستمبر کو بھرپور دھرنا ہوگا، ہم نے مذاکرات کا دروازہ کسی کیلئے بند نہیں کیا، لیکن اپنے موقف سے کسی بھی صورت ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی حمایت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں، سول سوسائٹی، وکلاء کرچکے ہیں، جو مکمل آئینی و قانونی مطالبات ہیں، ہمارے دھرنے کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، ہمارا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کے حصول و ملک میں مذہبی آزادی کیلئے ہے، جس کا وعدہ قیام پاکستان کے موقع پر بابائے قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا، ہمارے مطالبات فکر اقبال کی عکاسی ہیں، ہم ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد چاہتے ہیں، کالعدم جماعتوں کیخلاف ملک بھر میں بھرپور کارروائی کی جائے، تاکہ دہشتگردی کے اس عفریت سے ملک و قوم کو نجات ملے، پاکستان کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم ہرگز نہیں ہونے دینگے، عزاداری سید الشہداء کیخلاف کسی بھی قدغن کو ہم ملکی آئین و قانون سے متصادم سمجھتے اور اسے مسترد کرتے ہیں، علماء و ذاکرین پر بین الصوبائی و ضلعی پابندیاں عزاداری سید الشہداء کو محدود کرنے کی کوشش ہیں، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ پریس کانفرنس میں علامہ حسن ہمدانی، علامہ ناصر مہدی، سید حسین زیدی، شیخ عمران علی بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(لاہور ) پنجاب کے محب وطن عوام بیدار ہوجائیں اور دو ستمبر کے دھرنے کو کامیاب بنائیں، کرپٹ اور نالئق حکمرانوں کو اب کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت کریں پانچ کروڑ مکتب تشیع وطن عزیز میں بستے ہیں مگر ہماری جان ومال غیر محفوظ ہیں آئے روز ہمارے جوانوں کو شہید اور بے گناہوں پر ایف آئی آر کا ٹی جاتی ہے اور عزاداری سید شہدء کو محدود کرنے کی کوشش کی جاتی ہے حکومت سُن لیں ہم پُر امن ہیں اور پُر امن طریقہ سے اپنے جائز حقوق لے کر رہیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ۲ستمبر پنجاب ہاوس دھرنے کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران جامع مسجد شیعہ کشمیریاں موچی گیٹ میں مومنین سے خطاب کے دوران کی۔ان کا مزید کہناتھا کہ مظلوم کا خون ظلوم کے ایوانوں کو اس طرح کھا جاتی ہے جیسے دیمک لکڑی کو، ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام نے قائد وحدت کا پُرجوش استقبال کر کے یہ ثابت کر دیا کی وہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔

Page 4 of 23

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree