وحدت نیوز (نوشہروفیروز) سانحہ شکارپور کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور مسجد امام بارگاھ نجف سندھ آرگنائیزيشن کمیٹی نوشہروفیروز کی جانب سےقدم مولاعلی  علیہ اسلام  سے لیکر حبیب چونک احتجاجی ریلی نکالی گئی  ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کائونسل، اصغریہ پاکستان، انجمن عزاداران امام حسین ، انجمن عاشقان مہدی عج اور ديگر تنظیموں نے ریلی میں شرکت کی اس موقع پر   مشتاق حسین مری، اطہر علی مطہری، اظہر بلوچ، نوکر علی میمن، انصارالحسین میمن، مولوی محمد یوسف حسینی اور دیگر نے کہا کہ  حکمران عوام کے مال و جان کی تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں  سانحہ پشاور اور شکارپور حکمرانو ں کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  انہوں نے مزيد کہا کہ وزيرستان کی طرح سندھ میں ضرب عضب آپریشن کرکے دھشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے دیگر صورت میں احتجاج  کا دائرہ بڑھایا جائيگا جب کہ شکارپور کے شہدا کے لئے قرآن خوانی اور عزاداری بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے جانب سے قدم گاہ سے حبیب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے کی .اس موقع  پر انہوں نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت  دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کے بجا ئےپرامن احتجاج کرنے والے مومنین پر جھوٹے مقدمے داخل کر رہی ہے جس کی تازہ مثال شکارپور بدین اور سکھر کے مومنین شامل ہیں اس پوری سازش میں آئی جی سندھ کا کردار نہایت مشکوک ہے جسکو سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی حمایت حاصل ہے، جس کی ناہلی کی وجہ سے  آج پورا سندھ  بدامنی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ان کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہروفیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل وقار حیدر عابدی نے مختلف یونٹس کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے طالبان سے مذاکرات ختم کرنےکا دو ٹوک  اعلان کیا جائے۔ حکومت عوام کے تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے کے خلاف وفاقی وزرا کی بد زبانی قابل مذمت ہےکراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ میں وزیراعلی اور گورنر ملوث ہیں اور کراچی میں ہمارے رہنمائوں کو ایک سازش تحت قتل کیا جارہاہے انہوں نے مزيد کہا کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے ھم توقع رکہتے ہیں کہ اپنے عوام کے بنیادی حقوق کے پاسبان بنیں عوام اپنے حقوق کیلئے بیدار ہوچکے ہیں اور نواز حکومت کی خیانتوں کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوں گے۔

وحدت نیوز( نوشہرو فیروز) سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں گلگت بلتستان ميں گندم پر سبسڈی ختم کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت وحدت آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبود سید امتیاز علی شاہ، ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی، سیکریٹری میڈیا سیل اسد رضا حسینی اور دیگر نے کہا کہ اس جمہوری دور میں عوام کے بنیادی حقوق چھیننے جا رہے ہیں جو کہ ایک ظلم ہے، 67 سال گزرنے کے باوجود بلتستان کے لوگوں کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہيں کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق غصب کرنیوالوں کو ہم سکون سے نہیں رہنے دیں گے، 8 دن گزر جانے کے باوجود انتظامیہ انہیں خوف زدہ کررہی ہے لیکن ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم اپنے حقوق حاصل کرکے ہی دم لیں گے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree