وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء کے اغواء کے خلاف آواز بلند کرنے والی شخصیات اور جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناصر عباس شیرازی کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آواز کی، جس کے لیے ہم ان سب کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں علامہ شیخ حسن جعفری نے جس موثر انداز میں اس کارروائی کی مذمت کی اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا نہایت ہی قابل قدر ہیں۔ پاکستان بھر کی طرح جی بی میں آئی ایس او پاکستان، امامیہ آگنائزیشن، پاکستان تحریک انصاف، شیعہ علماء کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ قاف، جی بی یوتھ الائنس، بلتستان یوتھ الائنس، انجمن تاجران، جی بی تھنکرز فورم، انجمن امامیہ، انجمن تاجران، ائمہ جمعہ و جماعت، تنظیمی مسؤلین، کارکنان، خیرخواہان اور بزرگان نے اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیا ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی ان تمام جماعتوں کی کوششوں اور دعاوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری غیر موجودگی میں بلتستان بھر سے اس معاملے پر موثر آواز اٹھا کر اور ہم سے اظہار ہمدری کر کے ثابت کیا کہ یہ قوم متحد ہے اور کسی بھی ظلم پر خاموش رہنے والی نہیں ہے۔ ہم صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس معاملے میں مختلف طریقے سے ہمارا ساتھ دیا۔

وحدت نیوز(مشہد) علامہ عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس نے کہا ہے کہ تشیع اور پاکستان کے دشمنوں کو ایک بار پھر ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے آل سعود اور امریکی پٹھو جو حکومتی ایوانوں اور قومی اداروں میں بیٹھے ہیں وطن عزیز اور ملت تشیع کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ملک میں افراتفری اور بے چینی پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں جسکی ایک مثال برادر ناصر عباس شیرازی کا ان کالی بھیڑوں کے ہاتھوں اغوا ہے۔ایک ماہ کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد بھی یہ کالی بھیڑیں اپنے  مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں جس کیلئے ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہیں،سیکرٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس نے کہا کہ ہم اس موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی کابینہ کے افراد کو مباکباد پیش کرتے ہیں جنکی شبانہ روز کوششوں سے برادر سید ناصر عباس شیرازی کو رہائی ملی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی عدم بازیابی کے خلاف ملک کی شیعہ جماعتوں نے 10دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،امامیہ آرگنائزیشن،مدارس جعفریہ اورمتعدد دیگر شیعوں جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کے اغوا کوتقریبا ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں تاحال بازیاب نہ کرایا جا رہا جوملت تشیع اور سنی شیعہ مذہبی حلقوں کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ایلیٹ فورس کی گاڑی کے ذریعے اغوا ہونے والے شخص کے بارے میں متعلقہ اداروں کی لاعلمی مضحکہ خیز ہے۔ پنجاب پولیس شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عدلیہ کی آنکھوں میں دھو ل جھونکنے میں مصروف ہے جو ایک مقتدر ادارے کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ملک کی مختلف بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین کی طرف سے ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھرایا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کے بھائی کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی جس میں شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے پہلی سماعت کے موقع پر پنجاب پولیس کے اعلی افسران کو اگلی پیشی پر ناصر شیرازی کو پیش کرنے کے احکامات صادر کر رکھے تھے۔ گزشتہ روز اس کیس کی پانچویں سماعت تھی او متعلقہ اداروں نے عدالت عالیہ کے سامنے مغوی کی بازیابی میں ایک بار پھر ناکامی کا اظہار کیا۔ پنجاب حکومت اپنے آمرانہ اقدامات اور انتقامی سیاست میں اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ عدالتی احکامات کو بھی کسی کھاتے میں نہیں لکھتی۔یہی وجہ ہے کہ عدالت کی طرف سے مسلسل بازیابی کے احکامات صادر ہونے کے باوجود پنجاب پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔متعلقہ اداروں کا غیر آئینی طرز عمل سیاسی و مذہبی حلقوں کے لیے اضطراب اور غصے میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

یا د رہے کہ ناصر شیرازی کو یکم نومبر کو ایلیٹ فورس کی گاڑی میں واپڈا ٹاؤن لاہور سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر جا رہے تھے۔ انہوں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف پیٹیشن دائر کر رکھی تھی اور ان پر عدلیہ کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے بعد ناصر شیرازی کو اغوا کر لیا گیا۔ناصر شیرازی ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما ہیں اس جماعت نے ملک میں ہونے والے 2013 کے قومی انتخابات میں حصہ لیا ۔ گلگت بلتستان کے الیکشن کے دوران بھی اس جماعت نے بھرپور سیاسی کردار ادا کیا اور وہاں سے تین نشستیں حاصل کیں۔یہ جماعت پاکستان کے پانچ کروڑ اہل تشیع کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے یہ جماعت پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کے فروغ کے لیے مکمل فعالیت کے ساتھ میدان عمل میں موجودہ ہے۔ناصر شیرازی نے مختلف سیاسی و مذہبی ہم خیال جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔مسلم لیگ نون سے سیاسی و نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر ملت تشیع کو بالعموم اور مجلس وحدت مسلمین کو بالخصوص مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہےْ۔ ناصر شیرازی کی گمشدگی بھی بظاہر اسی انتقام کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) الہدیٰ فاونڈیشن بلتستان کے چیئرمین علی احمد نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا جرم نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کی مکمل تائید و حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنے کی کامیاب سیاسی جدوجہد کی۔ ناصر شیرازی کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت اور رانا ثناءاللہ کی سرپرستی میں وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ اور مسلکی آگ کو بھڑکانے کی مذموم کوششوں کے آگے سینہ سپر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ رانا ثناءاللہ نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو فرقہ وارنہ رنگ دے کر جس سوچ کا اظہار کیا، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ماضی میں اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا رانا ثناءاللہ اور اس کی حکومت اس میں برابر کی شریک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت ہمیشہ پاکستان دشمن طاقتوں اور مسلح دہشت گردوں کی حمایت سے حکومت کرتی چلی آ رہی ہے۔ پانامہ کیس میں بے نقاب ہونے کے بعد اپنی سیاست اور حکومت کو بچانے کے لیے مسلم لیگ نون ملک میں پھر افراتفری پھیلانا چاہتی تھی۔ لیکن ناصر شیرازی جیسے زیرک، باشعور اور مخلص سیاسی کارکن نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ جواب میں سادہ لباس میں راناثناءاللہ کے گلو بٹوں اور سہولت کاروں نے انہیں جبری اغواء کر کے نون لیگ کی حکومت کے چہرے سے نقاب اتار دیا۔ ناصر شیرازی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا مقصد متعصب اور قاتل حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتارنا تھا۔ ناصر شیرازی کا اغواء رانا ثناءاللہ کے لیے بہت بھاری ثابت ہوگا۔ اتنے عرصے سے مذہبی سیاسی شخصیت کی عدم بازیابی ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کیخلاف حتمی لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ملک بھر کی شیعہ جماعتوں اور تنظیموں کی شیعہ آل پارٹیر کانفرنس آج(25نومبر) کو قومی مرکزی شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوگی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب راجہ امجد حسین  کےمطابق کانفرنس میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان سے شیعہ جماعتوں اور تنظیموں کے رہنما شریک ہونگے،اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے،اجلاس کے بعد سہ پہر چار بجے شرکاء کانفرنس کے ہمراہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اہم پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان راجہ امجد علی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کو حب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جا رہی ہے، سید ناصر شیرازی ایک قومی سیاسی مذہبی جماعت کے اہم رہنما ہیں، اگر ایسی شخصیات کو تحفظ دینے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے ناکام ہیں تو عام عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پنجاب کے مرکزی سیکرٹریٹ شادمان آفس میں ناصر شیرازی کے اغواء کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سید ناصر شیرازی کے اغوا اور عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں ملک گیر دھرنوں وزیر اعلی ہاؤس کے گھیراو سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، 25 نومبر کو لاہور میں آل پاکستان شیعہ پارٹیز کانفرنس بلانے اور پوری قومی تنظیموں سے مل کر تحریک چلانے پر غور کیا گیا۔ حتمی فیصلہ 25 نومبر کو آل شیعہ پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے بین القوامی قوتیں ملوث ہیں، ہم مملکت خداداد پاکستان کو کسی بھی عرب ریاست کی کالونی نہیں بننے دینگے، پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے، سید ناصر شیرازی اس مادر وطن کا باوفا بیٹا ہے، وہ ہمیشہ ملک دشمنوں کیخلاف سینہ سپر رہے، ان کو اسی جرم کی پاداش میں عرب ممالک اور انڈیا کے کاسہ لیسی کرنیوالے حکمران جماعت نے اغوا کیا ہے۔

Page 3 of 13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree