وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کی اہم رکن جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے اغواءکے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اہم اعلیٰ سطحی اجلاس 22نومبر بروز بدھ اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس حدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعبا س نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کی جبری گمشدگی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں کونسل تمام رکن جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کریں گے، لیاقت بلوچ نے ناصرشیرازی کے تین ہفتے سے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اب تک حکومتی غیر سنجیدہ رویئے کی مذمت بھی کی، لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجلاس  میں شرکت کے حوالے سے تمام رکن جماعتوں کو باضابطہ طور پردعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں، ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے بھی گذارش کرتے ہیں کے وہ اجلاس میں لازمی شرکت فرمائیں ، اسدعباس نقوی نے ناصر شیرازی کے اغواء جیسے حساس مسئلے پر ملی یکجہتی کونسل کا بروقت اجلاس طلب کرنے پر کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا شکریہ اداکیا اور انہیں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کابینہ سپریم ادارہ شوریٰ عالی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مشترکہ اجلاس سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارات منعقد،اجلاس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی و دیگر رہنماوں کی شرکت،اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی پنجاب حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی اور عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس غیر قانونی اقدام کیخلاف نوٹس لیں،اجلاس میں 25 نومبر کو لاہور میں آل پاکستان شیعہ پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،قومی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،مشترکہ اجلاس میں فیصلہ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نااہل حکمران ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں،مقتدر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس نازک صورت حال میں ایسے غیر قانونی اقدامات کیخلاف اپنا کردار ادا کریں،ملت جعفریہ کو حب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جارہی ہے،سید ناصر شیرازی ایک قومی سیاسی مذہبی جماعت کے اہم رہنما ہیں،اگر ایسی شخصیات کو تحفظ دینے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہیں تو عام عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے بین القوامی قوتیں ملوث ہیں،ہم مملکت خداداد پاکستان کو کسی بھی عرب ریاست کی کالونی نہیں بننے دینگے،پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے،سید ناصر شیرازی اس مادر وطن کا باوفا بیٹا ہے،وہ ہمیشہ ملک دشمنوں کیخلاف سینہ سپر رہے،انکو اسی جرم کی پاداش میں عرب ممالک اور انڈیا کے کاسہ لیسی کرنے والے حکمران جماعت نے اغوا کیا ہے،پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملت جعفریہ کیخلاف محاذ کھولنے سے باز رہے،ہمیں ظلم جبر سے دبانے کی کوشش کرنے والے ہماری تاریخ سے نا بلد ہیں،ہم چودہ سو سال سے اپنے دشمن کو رسوا کرتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی کسی دشمن کو سراُٹھانے اجازت نہیں دینگے۔

اجلاس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہاسید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کے ایجنڈے کو انشااللہ جلد بے نقاب کریں گے،ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل کیخلاف کاروائی کریں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے روکیں،پنجاب حکومت اس ظلم کی ذمہ دار ہے،ہم کسی بھی صورت اس ظالمانہ اقدامات کو قبول نہیں کریں گے،اور سید ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے آخری حد تک جائیں گے،پوری ملت جعفریہ حکومت وقت کی اس ظالمانہ اقدامات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی نے پنجاب حکومت کے سیاہ کارنامے کو بے نقاب کیا ہے،سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف مل جاتے تو آج ان کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ اپنے مخالفین کو اغوا کر کے نجی جیلوں میں بند رکھیں ،ن لیگی حکمران ایک مافیا بن چکے ہیں،سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کاروائی اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ہم چیف جسٹس آف پاکستان،آرمی چیف،سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ ہیں کہ وہ اس غیر قانونی و غیر انسانی اقدام کا نوٹس لیں،اور ملک کو کسی اور بحران کی طرف دھکیلنے سے بچائیں،ہم مزید ظلم و جبر برداشت نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے ہاتھوں یرغمال ہے،پنجاب پولیس ایک سیاسی مذہبی جماعت کے ڈپٹی چیف کے اغواء کی ایف آئی آر تک درج نہیں کر رہی،کیونکہ یہ لوگ ریاست کے نہیں آل شریف کے غلام ہیں،ملک بھر میں رابطہ مہم کو آج سے تیز کرینگے،ہم انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی رابطہ کرکے پنجاب حکومت کے مظالم کا پردہ چاک کریں گے،انشاء اللہ ظالم جلد رسوا ہونگے،اجلاس میں،علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ حسن ہمدانی ،علامہ مبارک موسوی،سید حسین زیدی،سید حسن کاظمی،رانا ماجد علی،رائے ناصر علی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی پر ملت جعفریہ خاموش نہیں بیٹھے گی، کراچی پریس کلب پر شیعہ قوم کی بڑی تعداد ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے آواز حق بلند کرے گی، ناصر شیرازی کو رانا ثناء اللہ کی قید سے بازیاب نہ کرایا گیا تو گورنر ہاؤس سندھ کے راستے سب نے دیکھ رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد عباس، علامہ صادق جعفری، میر تقی ظفر، علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی شیعہ دشمنی پر مبنی پالیسی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ ن لیگ پاکستان میں داعش کی سب سے بڑی سہولت کار ہے، ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت ن لیگ کی سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹے ناصر شیرازی کا جرم یہ ہے کہ اس نے ملک کے غدار ن لیگ کی عدلیہ کو تقسیم کرنے کی سازش کو آشکار کیا، پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے شب و روز کوشاں رہا اور شیعہ مظلوم لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرتا رہا۔ علامہ مبشر حسن نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت 19 نومبر بروز اتوار بوقت ساڑھے تین بجے دن کراچی پریس کلب پر ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ناصر شیرازی کو فی الفور بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے جمعہ کے خطبہ میں پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ.17 دن گزر گئے لیکن ابھی تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کرایا گیا پنجاب ہائی کورٹ بار بار کہہ رہا ہے کہ سید ناصر عباس شیرازی کو پیش کرو لیکن پنجاب حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے رانا ثناءاللہ کے خلاف پٹیشن دائر کروائی تھی بجائے ان کے خلاف کارروائی کے الٹا انہیں اٹھایا گیا ہے ان پر کوئی کیس بھی نہیں اگر ہے تو ثابت کرتے تو ٹھیک لیکن کون سے قانون کے تحت انہیں اغوا کرایا گیا لہٰذا  ہم پھر سے حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان اور تمام تر ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوراً بازیاب کرایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سیدناصرشیرازی کے اغواءکے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس ایوان میں جمع کروادیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے مغوی مرکزی رہنما ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کی جبری گمشدگی کو دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گذرجانے کے باوجود تاحال کوئی تفصیلات فراہم نا کرنے پر توجہ دلائو نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے ، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیایہ درست ہے ناصرعباس شیرازی کو چند روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کیا گیا ہے؟ناصرشیرازی کے اغواکاروں کی گرفتاری سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی ہے؟کیا ناصرشیرازی کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے؟؟

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی کے لاہور سے اغواءکو دوہفتے سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، تاحال ان کی کوئی خیر خبر موصول نہیں ہو سکی ہے، جبکہ پنجاب پولیس نے ناصرشیرازی کے اغواء کی ایف آئی آر بھی تاحال درج نہیں کی اور بلآخر ناصرشیرازی کے اہل خانہ کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑا چار پیشیوں اور فاضل جج کےمسلسل اظہاربرہمی کے باوجود لاہور پولیس ناصرشیرازی کو عدالت میں پیش کرنے سے قاصرہے ، یہ بھی یاد رہے کہ ناصرشیرازی عدلیہ کی فرقہ وارانہ تقسیم کی وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کی سازش کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں پٹیشنر بھی ہیں ۔

Page 4 of 13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree