وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین کی جانب سے ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد کے رہنما مسرور نقوی کے والد بزرگوار سید فخر عالم نقوی کے انتقال پرملال پراہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آبادکے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید مسرورنقوی کےوالد محترم مختصر علالت کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں رضائے الہیٰ سے انتقال فرماگئے ، ان کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ تصور نقوی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ برکت مطہری سمیت ملک بھر سے قائدین اور رہنماوں نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، رہنماوں نے دعاکی کہ خدا وند قدوس مرحوم کو جوار اہل بیت ؑ میں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مرکزی امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی اور ضلعی رہنماوں سمیت عزیز واقارب بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ اصغر عسکری نے تمام مومنین ومومنات سے آج شب مرحوم کے لئے نماز وحشت قبر کی بھی التماس کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بلوچستان ایک مرتبہ پھر بے گناہوں کی مقتل گاہ بناہے، کوئٹہ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس کو ان کی اہلیہ اور معصوم بچوں سمیت قتل اور تربیت میں 15نہتے مزدوروں کا قتل عام بربریت کی بدترین مثال ہے،دشمن ممالک کوبلوچستا ن کا امن کسی صورت نہیں بھاتا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ان کی آنکھ کا کانٹا ہےجو انہیں بہت چبھتاہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور تربت میں ہونے والے دہشت گردی کے دواندھوناک سانحات پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایس پی محمد الیاس کو ان کے اہلیہ اور بچوں اور تربیت میں روز گار کی تلاش میں سرگرداں نہتے مزدوروں کو شناخت کرے بس سے اتار کرمارنے کا دکھ، افسوس اور غم ہم بہترمحسوس کرسکتے ہیں ،گذشتہ تین دھائیوں سے پاکستان کی گلی کوچوں، بازاروں اور درباروں میں محب وطن شیعہ سنی عوام کو چن چن کر نشانہ بنایاگیا، اسی بلوچستان میں ہمارے ہزارہ شیعہ بھائی بہنوں کو بسوں سے شناختی کارڈ دیکھ کر اتارا گیا اور گولیوں سے بھونا گیا، ہم نے اس وقت بھی شور مچایا اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن صاحبان اقتدار اور ریاستی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی تھی،اگر کل ہمارے احتجاج پر کان دھر لیئے جاتے توآج نوبت یہاں تک نا آتی۔

ان کامذید کہناتھاکہ پاک فوج نے کافی حد تک بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئےکوششیں کیں، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم جماعتوں کے خطرناک دہشت گرد ماضی قریب میں قاصل جہنم ہوئے ، دہشت گردوں کی بعد کمین گاہیں بھی تباہ کی گئیں لیکن  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت ، اسرائیل ، امریکہ اور خلیجی ممالک کی آنکھ کا کانٹا ہےجو انہیں  بہت تکلیف دیتا ہے، بلوچستان میں ہونے ماضی میں ہونے والی شیعہ نسل کشی اور اب سکیورٹی افسران اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کا قتل عام ایک ہی سازش کی کڑی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کوئٹہ میں ایس پی محمد الیاس ،ان کے اہل وعیال اور تربیت میں میں شہید ہونے والے15 بے گناہ مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ، ان کاکہناتھاکہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں شہداءکے خانوادگان کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے بارگاہ ایزدی میں دعا کی وہ تمام شہداءکو اپنے جوار میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کرم ایجنسی میں ملک دشمن دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے پاکستانی قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،افغانستان میں عالمی دہشتگرد امریکہ داعشی کو منظم کر رہا ہے،ہم دشمن کے ناپاک عزائم سے بخوبی واقف ہیں،اور انشااللہ ان کے ناپاک ادروں کو خاک میں ملاکر دم لیں گے،انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال میں عوام کو متحد ہو کر ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا،حکمران ملکی سالمیت سے زیادہ اپنی چوری چھپانے میں سرگرداں ہیں،ن لیگ کے جانب سے ادروں کے کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں،انشااللہ جس طرح ہم نے قیام پاکستان کے لئے جانی مالی قربانیاں دی ہیں پاکستان کی سلامتی و بقا کے لئے بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرم ایجنسی میں دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتوں کی مذموم کاروائیاں پاک فوج کے عزم و حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں اور پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع اور فوج کو اٹھانا پڑا ہے ۔وطن کی محبت ہماری رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے جرات مندانہ کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدا کی بلندی درجات زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپر دیر آپریشن کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت چار اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک و قوم کے دشمن ہے۔انہوں نے اس ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دہشت گردوں سے فکر ہم آہنگی رکھنے والے عناصر اس ملک کے دشمن اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں ۔ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جانی چاہیے۔ تاکہ ارض پاک کو اس ناپاک عناصر سے پاک کیا سکے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی یہ وارداتیں سیاسی وارداتیویں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔حکمرانوں کی توجہ اپنی وارداتوں کے نتیجے میں حاصل کردہ دولت کو چھپانے اور اقتدار کو طول دینے کی جانب مرکوز ہے۔پنجاب کے وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے لیئے نرم گوشہ کسی سے پوشیدہ نہیں، اس رویے کے باعث دہشتگردوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے واقعات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کے لیئے اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ ملک اسوقت جس بحرانی دور سے گزر رہا ہے اسوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہوکر کھڑے ہوں اور اپنے ملک کے سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط بناکر ملک سے دہشت گردی کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور انکی توجہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی جانب مرتکز ہے۔لاہور دھماکہ حکمران جماعت کی ناکامی کا ثبوت ہے،عوام کو دہشتگردوں کی رحم وکرم پر چھوڑ کر حکمران دن رات اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں،اس دل خراش سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ حکمران جماعت ہی ہے،دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار ن لیگی جماعت کے رکن اور اتحادی ہیں،پے درپے لاہور میں دہشتگردانہ حملوں کے باوجود حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔

Page 3 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree