وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گیارہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کی لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، تفصیلات کے مطابق ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی 11 افراد جاں بحق آگ کچن میں گیس لیکج کے باعث لگی، بھگدڑ کے دوران 65 افراد زخمی بھی ہوئے ، پاک فوج ، نیوی ، رینجرز اور پولیس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا- شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ تین خواتین سمیت 11 افراد کی زندگیاں نگل گئی ، آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور دلخراش واقعہ کئی قیمتی جانیں لے گیا ۔ آگ رات تین بجے کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہر طرف افراتفری کا عالم تھا جان بچانے کیلئے کوئی ادھر بھاگا تو کوئی ادھر ، آگ نے کسی کو نکلنے کی مہلت بھی نہ دی متعدد لوگوں نے پردوں سے لٹک کر اترنے کی کوشش کی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے دھواں ہر طرف پھیل گیا ۔ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں ۔ دھواں نکالنے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑے گئے ، امدادی کاموں میں پاک فوج ، پاک نیوی ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

وحدت نیوز (لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس کی جعفر ایکسپریس میں بم دھماکوں کی مذمت ،علامہ ناصر عباس کا قیمتوں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد بم دھماکوں کا  نیاسلسلہ انتہائی تشویشناک ہے،مرکزی اور صوبائی حکومتیں امن وامان کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کریں، کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے سہولتکاروں پر ہاتھ ڈالے بغیر امن نہیں لوٹ سکتا،حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لایا جائے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب دہشتگرد اور ان کے سیاسی سرپرست و سہولت کار اب بھی دھندناتے پھر رہے ہیں،سیاسی جماعتیں و حکمران جماعت مصلحت پسندی کا شکار ہے،علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ حکومت دہشتگروں اور ان کے حامیوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے عوام کو حراسان کر رہی ہے،پنجاب اور سندھ میں عزاداری سید شہداء کو محدود کرنے کی سازشوں کو ہم قبول نہیں کرتے یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی کو چھیننے نہیں دینگے،علامہ راجہ ناصر نے شہدا کے خانوادوں سے اظہار تعزیت اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں ایک وفد نے عبدالستار ایدھی مرحوم کے فرزند فیصل ایدھی سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکریٹری سیاسیات سندھ سید علی حسین نقوی، معاون سیکریٹری سیاسیات سید ثمر عباس زیدی، عون علی اور صوبائی رہنما ناصر حسینی بھی شامل تھے۔ رہنماؤں نے ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کے لیے عبدالستار ایدھی کی شبانہ روز کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، وطن عزیز کے لیے ایدھی صاحب کا وجود ایک نعمت سے کم نہیں تھا، انسانیت کی خدمت کے صلہ میں حکومت پاکستان کی طرف سے نشان امتیاز اور دیگر عالمی ایوارڈز کا ملنا آپ کی مخلصانہ تگ و دو کا اعتراف ہے، عبد الستار ایدھی کے انتقال نے ہمیں ایک محب وطن اور انسان دوست شخصیات سے محروم اور پورے پاکستان کو سوگوار کر دیا ہے۔ رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 8 جولائی کو سرکاری سطح ہر یوم انسانیت منائیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے علامہ ناصر عباس جعفری اور مولانا حسن ظفر نقوی سمیت مجلس وحدت کی سینئر قیادت کی جانب اظہار تعزیت پیش کیا۔

وحدت نیوز (بہاولپور) سید انتظار حسین نقوی سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  ضلع بہاولپور گذشتہ روز انتقال کرگئے، دو روز قبل انہیں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرو ں نے ان کی جان بچانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ جانبرنہ ہو سکے، مرحوم کی نماز واپڈاگرائونڈمیں ادا کی گئی جس میں تنظیمی احباب ، اعزاءواقرباء،سمیت علاقہ کی سماجی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سیکریٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ اصغر عسکری، سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے پسماندگان سے دلی رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انتہائی مخلص ، متحرک ، فعال ،تقوی و پرھیزگاری کے اوصاف میں اعلی ترین شخصیت کے بچھڑنے پر تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور بارگاہ خدا میں مغفرت اور بلندی درجات پسماندگان و سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کے سیکریٹری فلاح وبہبود امدادعلی جعفری کے بہیمانہ قتل پرمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، اراکین مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکریٹری جنرل ، صوبائی کابینہ اور ملک بھر سے تنظیمی ذمہ داران نے افسوس کا اظہار کیا ہےمرحوم کی بلندی درجات کی دعاکی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم ومغفورامدادعلی جعفری کے اہل خانہ ، عزیز واقارب، ضلعی سیکرٹری جنرل رحمٰن رضا ایڈووکیٹ اور تمام تنظیمی دوستوں کی خدمت میں تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک انتھک کارکن اور قومی دردکے حامل شخصیت تھے، ان کے پر اسرارقتل پر ایم ڈبلیوایم تشویش کا اظہار اور مذمت کرتی ہے ، ہمارا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے چھپے تمام محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری تفتیش کا آغاز کیا جائے اور قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اقرار حسین ملک اور علامہ غلام حر شبیری کے والد کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، سید مہدی عابدی اور علامہ اصغر عسکری سمیت کابینہ کے اراکین اور صوبائی رہنماوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بڈالہ سیداں، دینہ ضلع جہلم میں علامہ غلام حرشبیری کی زیر اقتداءادا کی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت، علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری، علامہ سید جواد نقوی، ناصرشیرازی، نثارفیضی، مسرت کاظمی،مسرورنقوی سمیت علاقہ معززین، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Page 5 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree