وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربرا ہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےعوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کی کارنر میٹنگ میں طالبان دہشتگردوں کے دھماکے کی پروزمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو الیکشن کے لئے راتوں رات شیڈول فور سے نکال کر کھلی چھٹی دینے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کو دائو پر لگانے والے ایسے حادثات کے ذمہ دار ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے شہداء کے لواحقین خصوصاًبلورفیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جنہوں نےوطن کے استحکام کی خاطر قیمتی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں اور انکے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے والے قوم کے سامنے جواب دہ ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی کی والدہ ماجدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کا اظہار افسوس اور تعزیت ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی کی والدہ محترمہ مختصرعلالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، مرحومہ کو گذشتہ ہفتے فالج کا عارضہ لاحق ہوا تھا ، ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ جانبرنا ہو سکیں، مرحومہ کی نماز جنازہ امامیہ امام  بارگاہ ایف سائوتھ جعفرطیار ملیر کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین ؑ میں عمل میں آئی،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی، کراچی ڈویژن اور ضلع ملیر کے رہنما، سیاسی وسماجی شخصیات ، علمائے کرام، پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان، صحافی حضرات سمیت مختف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مختارامامی، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، علامہ شفقت شیرازی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ عبدالخالق اسدی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی ، نثارفیضی، ملک اقرار حسین، صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان بشمول علامہ برکت مطہری، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ تصور حسین جوادی ودیگر نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ہمارے بھائی آقای سید علی احمر زیدی کو اس مشکل گھڑی میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں، خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے،دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ انہیں صبر واستقامت دے ، خدا وندمتعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے انہیں قرب اور شفاعت  جناب فاطمتہ الزہراؑ عنایت فرمائے،جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنے نا ختم ہونے والے عظیم خزانے سے بہترین نعمتیں انہیں عطا کرے، ، دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم مرحومہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکریٹری جنرل اور چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان علامہ آغا سید علی رضوی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد قضائے الہیٰ سے انتقال فرماگئیں، مرحومہ کی تجہیز وتکفین ان کے آبائی علاقے سکردو میں انجام پذیر ہوئی، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی ،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مختارامامی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، نثار فیضی، مہدی عابدی، علی احمر زیدی، علی مہدی خان،صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، سیکریٹری جنرل سندھ علامہ مقصودڈومکی، سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت مطہری، سیکریٹری جنرل خیبرپختونخواہ علامہ اقبال بہشتی،سیکریٹری جنرل آزادجموں کشمیر علامہ تصور حسین نقوی اور سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان، عوامی ایکشن کمیٹی کے روح رواں گلگت بلتستان کے عوام کو تمام حقوق دلانے کے لیے پرعزم ،سادہ زیست ،نڈر اور مخلص عالم دین حجت الاسلام آغا علی رضوی صاحب کو ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پرملال پر صمیم قلب سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جوار آئمہ معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت کرے اور آغا صاحب سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل عنایت کرے۔ آمین یارب العالمین

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق سیکریٹری جنرل  مولانا زاہدحسین جعفری طویل علالت کےبعد،بقضائے الہی، اس دار فناء کو وداع کرکے دار بقاء کی جانب، ابدی و دائمی اورنہ ختم ہونے والی زندگی کےسفر پر روانہ ہوگئے،مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اقبال بہشتی ، علامہ غضنفر عباس نقوی سمیت دیگررہنماوں نے دلی افسوس اوررنج وغم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مولانا ذاہد حسین جعفری کی دینی وملی میدان میں خدمات قابل تحسین ہیں،مرحوم نےانتہائی شکل وقت اور حالات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دین کی خدمت کا فریضہ انجام دیا، مرحوم اوئل سے ہی مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ تھے،رہنماوں نے کہاکہ یہ دنیا فانی ہےاو ر ہم سب نے بھی اسی منزل کیطرف ہی جانا ہے،ہم ڈی آئی خان کےمؤمنین، تنظیمی ساتھیوں، اورخصوصامرحوم کےخانوادہ ورشتہ داروں کواس سانحہ پر تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ،اللہ تعالی مرحوم کو اپنی رحمت واسعۃ میں جگہ عنایت فرمائے، ان کے بازماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے، ہمیں انکےحق میں دعا، اور اپنے سفر آخرت کی تیاری کی توفیق عطافرمائے۔

وحدت نیوز(گلگت) سید رضی الدین رضوی کی اچانک رحلت سے گلگت بلتستان کی سیاست میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہوگیا ہے۔مرحوم نے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل اور ان کے حل کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سیاسی میدان میں ان کی کاوشوں کو برسوں یاد رکھا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے سید رضی الدین کی اچانک رحلت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید رضی الدین نہایت ہی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔وہ ہمیشہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ہمدرد رہے ہیں،سیاست میں ید طولیٰ رکھتے تھے اور گلگت بلتستان کے سیاسی ماحول میں انہیں ایک منفرد مقام حاصل تھا۔موصوف نے تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کو پانچویں صوبے کی حیثیت دلوانے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔مرحوم امامیہ طلباء کے رہنما کے علاوہ سرگرم کارکن بھی تھے اور علاقے میں اتحاد ووحدت کیلئے ان کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔خدا انہیں جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو اس ناگہانی مصیبت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ باب العلم اسلام آباد سے نکلنے والے نمازیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت جیسے حساس شہر میں دہشت گردی کا واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج ہے۔انہوں نے بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے ملت تشیع کی لاشیں گر رہی ہیں۔ ریاست کے تمام شہریوں کو بلاتخصیص تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔قومی سلامتی جیسے اہم امور کو نظر انداز کرکے حکومت اپنی ڈوبٹی ہوئی ناؤ بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے میں مصروف ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد حکومت کی انتقامی کاروائیوں تک محدود ہے۔اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کا نمازیوں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرنا ریاستی اداروں اور حکومتی رٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کالعدم مذہبی جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں دندناتی پھر رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں سے حکومت اور ادراے بخوبی آگاہ ہے ۔ملک دشمن عناصر سے مفاہمتی طرز عمل ان کے حوصلوں کی تقویت کا باعث ہے۔ سہولت کاروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیے بغیر امن و امان کی خواہش محض خام خیالی ہے۔سیف سٹی منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں دو ہزار سے زائد کیمرے نصب ہیں ۔ان کی مدد سے امام بارگاہ باب العلم پر حملہ کرنے والے افراد کا سراغ لگایا جائے۔ حکومت سیاسی قوتوں سے داؤ پیچ لڑانے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دے تاکہ پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Page 2 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree