وحدت نیوز(گلگت) ہائیکورٹ بار کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔سپریم کورٹ سمیت انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔پراسکیوشن کے خالی پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُر کئے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے صوبائی حکومت کی من پسند نوازی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں من پسند نوازی جیسی لعنت نے معاشرے کو بد امنی کا شکار کردیا ہے اورموجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں من پسند افراد کو نوازنے کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیکرٹری قانون کے ذریعے من پسند افراد کو نوازنا چاہتی ہے جو کہ میرٹ کی انتہائی خلاف ورزی اور اہل امیدواروں کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ایف پی ایس سی کے ذریعے ٹیسٹ انٹرویو کرواکے اہل افراد کو بھرتی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ میں ججوں کی بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے لوگ جیلوں میں انصاف کے منتظر ہیں جو کہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے انسداد دہشت گردی عدالت میں جج 2 کی عدم تقرری سے کیسز سست روی اور التویٰ کے شکار ہیں لہٰذا انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی کرکے انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے صوبائی حکومت کی اقربا پروری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں من اقربا پروری جیسی لعنت نے معاشرے کو بدامنی کا شکار کر دیا ہے اور موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں من پسند افراد کو نوازنے کی بدترین مثالیں قائم کی گئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت سیکرٹری قانون کے ذریعے من پسند افراد کو نوازنا چاہتی ہے جو کہ میرٹ کی انتہائی خلاف ورزی اور اہل امیدواروں کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ ایف پی ایس سی کے ذریعے ٹیسٹ انٹرویو کروا کے اہل افراد کو بھرتی کیا جائے۔ الیاس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ میں ججوں کی بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے لوگ جیلوں میں انصاف کے منتظر ہیں جو کہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو میں جج کی عدم تقرری سے کیسز سست روی اور التویٰ کے شکار ہیں، لہٰذا انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی عمل میں لا کر انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ ہائیکورٹ بار کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سپریم اپیلیٹ کورٹکورٹ سمیت انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ پراسکیوشن کی خالی پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) ضلع غذر کے نالے ہندرب سے مغوی افراد کو فوری بازیاب کروایا جائے۔اغوا کار کا علم ہونے کے باوجود اب تک کاروائی نہ کرنا انتہائی زیادتی ہے۔غذر سمیت گلگت کے تمام نالوں میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے گلگت سکائوٹس کی چوکیاں قائم کی جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے ہندرب نالے سے مغوی افراد کو تاحال بازیاب نہ کروانے اور کسی اغواکاروں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے پر صوبائی حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حدود میں خیبر پختونخواہ کی جانب سے مسلسل تجاوزات ناقابل برداشت ہیں۔گورنر گلگت بلتستان اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے مغوی افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ہندرب نالے سے دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر 4 افراد کا اغوا حکومت کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں جبکہ اغوا کار کا نام بھی سامنے آنے کے باوجود کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اغواکار بااثر ہے اور وہ طاقت کے زور پر غذر کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔حکومت مغویوں کی فوری بازیابی کیلئے کاروائی کرے اور رکن اسمبلی سمیت واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔

 

وحدت نیوز (گلگت)  پرائمری سکول گوچ پر بااثر اساتذہ کا قبضہ ، چیف سیکرٹری کے احکامات ٹھاہ۔ گائوں کے عوام اپنے چھوٹے بچوں کو بھاری کرایے اداکرکے دوسرے علاقوں میں بھیجنے پر مجبور۔محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران نوٹس لیں۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے گوچ کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ پرائمری سکول گوچ کے دروازے چند بااثر اساتذہ نے بند کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران پرائمری سکول گوچ کو کھلوانے کا بندوبست کریں تاکہ گائوں کے بچے بنیادی تعلیم سے محروم نہ ہوسکیں۔سکول بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام اپنے بچوں کو ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایے ادا کرکے رحیم آباد بھیجنے پر مجبور ہیں جو کہ اس گائوں کے عوام کیساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے واضح احکامات کے باوجودچند بااثر افراد نے ملی بھگت سے بچوں کو بنیادی تعلیم اپنے گائوں میں حاصل کرنے سے محروم کردیا ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ گائوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی کے باوجود دیگر علاقوں سے مذکورہ سکول کے نام پر اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں لیکن آفیسران بالا سے ساز باز کرکے اپنی ٹرانفسری کروادیتے ہیں اور سکول ہٰذا میں کوئی معلم ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں۔حکام بالا اس زیادتی کا نوٹس لیں اور گوچ میں بچوں کو پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کسی غیر متنازعہ اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے۔ سابق چیف جج کیخلاف پہلے ہی وکلاء تنظیموں نے ریفرنس داخل کیا ہوا ہے اور موصوف کی پوری سروس اقربا پروری سے پُر ہے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ مک مکا کے ذریعے اہم عہدوں کو آپس میں تقسیم کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی سمری بھیجنے سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور متنازعہ شخصیات پر مبنی سمری وفاق کو ارسال کر دی گئی جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی مک مکا کی سیاست سے خطہ میں عدم سیاسی استحکام پیدا ہوگا اور آنے والے الیکشن قبل از وقت منتازعہ قرار پائینگے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور عوامی خواہشات کے پیش نظر مذکورہ سمری کو کالعدم قرار دیکر ازسر نو اہل اور دیانت دار افراد پر مشتمل سمری بھجوائی جائے تاکہ کوئی سیاسی جماعت الیکشن کے نتائج پر انگلیاں نہ اٹھا سکے۔ پچھلے الیکشن میں بھی جانب دار الیکشن کمشنر کی وجہ سے الیکشن متنازعہ قرار پائے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ ملکی استحکام اور ترقی کیلئے لازمی ہے کہ الیکشن کمشنر غیر جانبدار، دیانت دار اور امین ہو تاکہ عوامی مینڈیٹ کو چرایا نہ جاسکے اور عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہی اسمبلی تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی متنازعہ شخصیت کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا تو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر سخت مزاحمت کی جائیگی۔

وحدت نیوز(گلگت) تحریک حمایت مظلومین کے زیر اہتمام بے گناہ محب وطن شہریوں کی جبری گمشدگی، جی بی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیری حربے استعمال کرنے، تمام بنیادی و انسانی حقوق کی عدم فراہمی، من پسند چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، عوامی ملکیتی اراضی کی بندربانٹ کیخلاف گلگت میں جیل بھرو تحریک شروع ہو گئی۔

جمعرات کے روز اہم ڈبلیو ایم کے پانچ رہنماؤں محمد الیاس صدیقی، غلام عباس، شیخ علی اصغر، امجد حسین اور عارف قنبری نے سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما حمایت مظلومین کے چیئرمین شیخ نیئر عباس کی قیادت میں ریلی کی شکل میں سٹی تھانہ پہنچے اور ان وہاں گرفتاری پیش کر دی، شیخ نیئر کے مطابق گرفتاریاں پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، ہم روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی طور پر گرفتاریاں پیش کرتے رہیں گے۔

Page 4 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree