وحدت نیوز(گلگت ) بلتستان کے لوگ ملک کے بلند ترین محاذ سیاچن کے محافظ ہیں ان کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنے والوں کی اپنی حب الوطنی مشکوک ہے۔جنرل امجد شعیب نے محب وطن لوگوں پر بہتان لگاکر اپنی ملک دشمنی کوعیاں کردیا ہے۔92 چینل گلگت بلتستان کے عوام سے صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے موقف لیں بصورت دیگر امجد شعیب اور 92 چینل کے خلاف کیس دائر کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے امجد شعیب کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام سے گلگت بلتستان کے عوام ملک کے زیادہ وفادار ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ملک پاکستان کے ازلی دشمن سے یہ علاقہ بزور شمشیر آزاد کرواکر پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ہے اور پاکستان کے رقبے میں 28 ہزار مربع میل کا اضافہ کردیا ہے۔اکہتر سالوں سے اس خطے کے عوام بے آئین ہیں اور شرافت کے ساتھ حکمرانوں سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ امجد شعیب جیسوں کو غدار نظر آتے ہیں۔پچھلی سات دہائیوں سے اس خطے کے بہادر جوان ملک کے سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں اور آج تک گلگت بلتستان کے ایک فرد نے بھی ریاست سے بغاوت کا اظہار نہیں کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اندر محمود خان اچکزئی افغانستان سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے رہے جو کہ امجد شعیب کو نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹک پل تک دعویداروں، گریٹر پختونستان اور گریٹر بلوچستان اور سندھو دیش کی تحریکیں چلانے والے امجد شعیب کو کیوں نظر نہیں آرہے ہیں۔اب بھی افغانستان میں بیٹھ کر آئینی صوبوں کے لوگ پاکستان مخالف تحریکیں چلانے والوں کے حوالے سے بولنے کی جرات کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے محب وطن عوام کو غدار کہنے اور گلگت بلتستان میں اسماعیلی سٹیٹ کا شوشا چھوڑ کر علاقے میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کرنے والے امجد شعیب کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت)  ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت میں توسیع خلاف قانون اقدام ہے۔اپنے من پسند افراد کے ذریعے سیاسی مفاد حاصل کرنے کی نواز لیگ کی کوشش قابل مذمت ہے۔چیف سیکرٹری خلاف ضابطہ مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹس لیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل حکومت کے لاڈلے بن چکے ہیں جن کو تیسری مرتبہ خلاف قانون توسیع دے کر انصاف کا قتل عام کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ملازم کو دوبار سے زیادہ ایکسٹنشن نہیں دی جاسکتی ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کو تیسری بار ایکسٹنشن دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف کوتین بار ایکسٹنشن دینے کے بعد چوتھی مرتبہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے اور اس وقت موصوف مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر اپنے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے جبکہ من پسند افراد کیلئے قانون کو توڑنا کوئی جرم نہیں ہوتااور حکومت کی اس اندھیر نگری پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ریسکیو1122 میں پوسٹس پر تقرریاں ہونے والی ہیں اس لئے حکومت موصوف کے ذریعے اپنے من پسند افراد کو کھپانے کا پروگرام بنارہی ہے۔میرٹ کو پامال کرنا نواز لیگ کا من پسند مشغلہ ہے اورجس کسی بھی ادارے میں میرٹ کو فالو کیا جاتا ہے وہاں حکومتی مشینری حرکت میں آکر تقرریوں کو رکوادیتی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس بابت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر اس بے ضابطگی کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(گلگت)  اعلیٰ تعلیمی ادارے میں پک اینڈ چوز کی پالیسی ہرگز قبول نہیں۔ماضی میںقراقرم یونیورسٹی میںسیاسی اثر رسوخ کے ذریعے میرٹ کی دجیاں اڑائی گئی ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے واحد اعلیٰ تعلیمی ادارے کی کارکردگی صفر ہے۔وائس چانسلر سیاسی دبائو کو قبول کیئے بغیر میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ قوم کے مستقبل کو سنوارنے والے ادارے میں میرٹ کو نظر انداز کرنا نہایت ہی افسوسناک امر ہے۔قبل ازیں یونیورسٹی کے اہم عہدوں پر تعیناتی کیلئے Pick and chose کی پالیسی اختیار کی گئی جو ادارے کے اپنے مستقبل اور  قوم کے معماروں کے ساتھ سخت ناانصافی ہے۔علاقے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کے قیام سے امید کی کرن پیدا ہوئی تھی لیکن آج بھی گلگت بلتستان کے طلباء کو اس ادارے میں مطلوبہ فیکلٹیزاور سہولیات میسر نہیں جس کی وجہ سے پسماندہ ترین علاقے کے طلباء کو بھاری فیسیں ادا کرکے پنجاب یا د یگر صوبوں کی طرف رخ کرنا پڑرہا ہے۔گلگت بلتستان کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے تو یہاں کے طلباء ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی اور ادارے کی تعمیر وترقی میں وائس چانسلرکے ساتھ کھڑے ہیں،انہیں چاہئے کہ وہ کسی قسم کا سیاسی و مذہبی دبائو قبول کئے بغیر تمام تر فیصلے میرٹ پر کریں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں اخلاقی اور تعمیری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہے۔ہمارے تعلیمی نظام میں اخلاقیات کو ترجیح نہ دینے کی وجہ سے ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ایسے تعلیمی اداروں سے قوم کا مستقبل سنوارنے والی لیڈرشپ پیدا ہونی چاہئے جو بین الاقوامی سطح پر بڑے چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرسکیں۔

وحدت نیوز (گلگت) دیامر میںبچیوںکے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے والے علم دشمن شدت پسندکسی رعایت کے مستحق نہیں۔شدت پسند گروہ کو حکومت کی آشیرباد حاصل ہے ، لڑکیوں کی انگریزی تعلیم کو حرام قرار دینے والے مولوی نامعلوم نہیںہوسکتے۔ماضی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جنہیں سنجیدہ نہیں لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقائی تعصب اور فرقے کی قید سے باہر نکلیں تو سب کچھ عیاں ہوجائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے دیامر میں تعلیمی اداروں پر حملے کو علاقے کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ضلع دیامر میں دلسوز واقعات رونما ہوئے جسے حکومتوں نے سنجیدہ نہیں لیا اور سیاسی ومذہبی کارڈ  استعمال کرکے موثر فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔مٹھی بھر دہشت گردوں نے دیامر کا امیج خراب کردیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دیامر کے عوام اپنی صفوں سے دہشت گردوں کو بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا کہ بیک جنبش ایک ہی رات 13 تعلیمی اداروں کی تباہی لمحہ فکریہ ہے اور یہ ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ وزارت داخلہ کے کئی مراسلوں میں گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی نشاندہی کے باوجود صوبائی حکومت کی خاموشی لمحہ فکر یہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر میں سکولوں کو نذر آتش کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں آج تک کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوا ۔ماضی میں پاک آرمی کے کرنل سمیت پولیس آفیسر،حاضر سروس ملازمین کا اغوا، دن دھاڑے مسافروںکا قتل سمیت غیر ملکی سیاحوں کو بیدردی سے خون میں نہلادیا گیا لیکن ہر مرتبہ حکومت نے قانون پر عملداری کی بجائے جرگوں کا سہارا لیکر دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے جس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے۔انہوں نے دیامر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرکے دہشت گرد گروہ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریںاور اپنے بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔انہوں نے فورس کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ محرم کے آغاز سے قبل انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب طرز کا آپریشن کرکے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کو روکیں۔

وحدت نیوز (گلگت) بارگو پائین کا ہر گھر سیلاب سے متاثر ہوا ہے، روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ۔بارگو کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت روڈ پر کام کررہے ہیںاور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔حکومت نقصانات کا معاوضہ دیکر غریب عوام کی دلجوئی کرے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے گزشتہ روز بارگوپائین کا دورہ کرکے سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے بارگو پائین کے عوام کو مالی طور پر سخت نقصانات پہنچ چکے ہیں اور غریب عوام کا سال بھر کا روزگار کا واحد ذریعہ کھیتی باڑی ہے جو کہ بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ گزرچکا ہے اور تاحال نہ تو رابطہ سڑک کو بحال کیا گیا ہے اور نہ ہی واٹر سپلائی کو۔پانی انسانی زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے حصول کیلئے سیلاب زدہ علاقے کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کئی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں اور محکمہ ڈیزاسٹر کا صرف جائزہ لینے کی حد تک دورہ ناکافی ہے جبکہ سال 2015 مین بارگو بالا کے سیلاب متاثرین بھی ابھی تک امداد کے منتظر ہیں اور فنڈ ز کا رونا روکر معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی زد میں آنے والوں کیلئے اب تک حکومت جامع منصوبہ نہیں دے سکی ہے صرف زبانی طفل تسلیوں سے زخموں پر مرہم لگانے کی کوشش ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ وہ ان متاثرین کے نقصانات کے ازالے کو یقینی بنانے کیلئے نوٹس لیں۔

وحدت نیوز (گلگت) سیکرٹری منرلز کا رویہ مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے مقامی کمیونٹی سے لیزز چھین کر ایک غیر مقامی کمپنی کو دینے کی سازش افسوسناک ہے۔مہمند دادا نامی کمپنی کے مالک کے پاس کئی اہم لیزز ہیں جن پر کوئی کام نہیں ہورہا اور کمپنی مالک اپنے اثر رسوخ اور سیکرٹری منرلز کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے مقامی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے،چیف سیکرٹری نوٹس لیکر سیکرٹری منرلز کی پوسٹنگ کرائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے منرلز سیکٹر سے وابستہ کاروبای حضرات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ بے روزگار  کے طوفان  تلے زندگی گزاررہے ہیںاور اگر مقامی وسائل بھی ان کو فراہم نہ ہوں تو علاقے کے غریب عوام کے چولہے بجھ جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ناصر آباد میں واقع ماربل پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حق ہے اور اثررسوخ کی بنیاد پر مقامی لوگوں سے یہ حق چھیننے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ مقامی لوگوں کی اپنی کمپنی الناصر ملٹی پرپز سوسائیٹی کے نام سے جو لیز ہوا اس کو بائی پاس کرکے ک بااثر غیر مقامی کمپنی کو دینا مقامی لوگوں کا معاشی قتل کے مترادف ہے۔سیکرٹری منرلز کا پارٹی بننا افسوسناک عمل ہے اور ان کی یہ روش کسی بھی صورت علاقے کے مفاد میں نہیںاور اس طرز کی روش نفرتوں کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی آبادی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مجلس وحدت مسلمین ہرسطح پر علاقے کے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی۔

Page 8 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree