وحدت نیوز (سکردو روندو) گلگت بلتستان کے تمام تر مشکلات اور محرومی کا ذمہ دارا مرکزی حکمران ہیں،مرکزی حکمران67 سالوں سے اس خطے میں بسنے والے محب وطن لوگوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں،20 لاکھ سے زائد نفوذ پر مشتمل آبادی کو ایک ایم این اے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،یہاں کے مظلوم عوام بنیادی انسانی حقوق سے محرم ہیں،ہمارا سلام ہو گلگت بلتستان کے غیرت مند اور شجاع عوام پر جو اب بھی طن عزیز پاکستان کے پرچم تھامے مادر وطن کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روندو لشی تھنک میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن آتے ہی یہ استحصالی حکمران علاقے کا رخ کر رہے ہیں،سادہ لوح عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار پر قابض ہونے کے بہانے تلاش کررہے ہیں،کیا ان کو گذشتہ 67 سالوں میں اضلاع اور ترقیاتی پیکجز کا خیال نہیں آیا؟ان کا مقصد جھوٹ اور دھوکہ دہی کے ذریعے اقتدار کا حصول ہے،لیکن الحمدللہ اس خطے کے عوام باشعور ہیں ،انشااللہ ان اقتدارکے بھوکے بدمست اشرافیہ کیلئے 8 جون شکست فاش کا دن ثابت ہوگا،گلگت بلتستان میں خلق خدا اور مستضعفین کا راج ہوگا،عد ل وانصاف کا پرچم بلند ہوگا،ظلم استبداد کے محلات زمین بوس ہونگے،علاقے میں تعلیمی،صنعتی،روزگار اور تعمیر و ترقی کا سورج انشااللہ طلوع ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم نےگلگت بلتستان کے عوام کو پہلے بھی تنہا نہیں چھوڑاتھا، اب بھی ان کی عزت و وقار اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان معدنی وسائل اور باصلاحیت نوجوانوں سے مالامال ہے۔ہم ان وسائل کو بروئے کار لا کر اس علاقے کے ٹیلنٹ سے استفادہ کریں گے۔یہ نوجوان قوم و ملت کاسرمایہ ہے۔انہیں ماضی میں دانستہ طور پرنظر انداز کیا جاتا رہا ۔مگر اب اس مشق کو دوہرانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ۴ سکردو کے علاقے تلو برق میں ایم ڈبلیوایم کے امیدوار راجہ ناصرعلی خان کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے لیے ہم نے جامع پالیسی مرتب کر رکھی ہے علاقے میں آئینی اصلاحات کے نفاذ سمیت یہاں کے معدنی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کے باوقار روزگار مہیا کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم واحد تنظیم ہے جس نے پڑھے لکھے باشعور نوجوانون کو کردار و اہلیت کی بنا پر اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بے بہا معدنی وسائل ہیں مگر ماضی کے حکمرانوں کی نالائقی اور خودغرضی اس علاقے کی ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنی رہی۔مفاد پرست سیاستدان اس علاقے کے لوگوں کو ہمیشہ پسماندہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بنا کسی روک رکاوٹ کے اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔اب یہاں پر حکمرانی آپ لوگوں کی ہوگی۔ آٹھ جون کے دن ان کرپٹ مفاد پرست سیاستدانوں کی خوش فہمی جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی۔ نوجوانوں کے وفود نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علامہ ناصر نے یہاں کے لوگوں کو یکجا کر کے قائد وحدت ہونے کا حقیقی معنوں میں حق ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت کی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے ایک میٹنگ مرکزی نمائنده خانم طیبہ ناصر،خواہر زہرا نجفی اور پنجاپ،سندھ،خیبر پختونخواه کی صوبائی  نمائندگان معصومہ نقوی،ہما مہدی جعفری اور محترمہ راضیہ جعفری کی موجودگی میں گذشتہ روز وحدت ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان مین آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم نکات زیر بحث آئے،اسکے علاوه الیکشن کیمپین کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پہ گفتگو اور آئین پاکستان کی متعلقہ شقوں کو زیر بحث لایا گیا.اسکے علاوه شعبہ خواتین کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔



وحدت  نیوز (اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وہ آئند تین روز میں مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان میں الیکشن کمپین چلانے کیلئے خود جا رہے ہیں اور علامہ ناصر عباس جعفری کیساتھ ملکر الیکشن مہم کو بام عروج بخشیں گے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے پاکستان میں فرقہ واریت کے تاثر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اور دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ تکفیریت ہی اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم نون لیگ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارہ  کو دیئے گئے خصوصی میں انٹرویو میں کیا۔ اپنے انٹرویو میں حامد رضا نے کہا کہ نون لیگ نے گلگت بلتستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی مکمل تیار کرلی ہے، تاہم ہم اس بار انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی اہم اسٹیک ہولڈر مجلس وحدت مسلمین ہے، جو اس الیکشن میں اہم کامیابی سمیٹے گی۔

وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں غریب ،مظلوم اور مستضعفین کی امید ہے یہی وجہ ہے کہ خطے کے غریب عوام مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سابقہ کرپٹ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اور ناانصافی کے شکار علاقے کے عوام کو ایم۔ڈبلیو ۔ایم کی شکل میں ایک نئی امید ملی ہے ۔ایم۔ڈبلیو۔ایم اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے گی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت کے نمائندے دن رات محنت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ ۔جی۔بی۔ایل 5 ہنزہ نگر I کے امیدوار حاجی رضوان علی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عمائدین ساس ویلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگر کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین کے حق میں میں فیصلہ دیدیا ہے اور علاقے کے عوام اس مرتبہ کسی کے جھوٹے وعدوں کا شکار نہیں ہونگے۔گزشتہ 35سالوں میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی اور ترقیاتی منصوبوں میں حد درجہ کرپشن کی گئی ۔اب وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ اور عوام دشمن سیاستدانوں کے شر سے آئندہ آنے والی نسلوں کو نجات دلائی جائے ۔8جون کو عوام ایم۔ڈبلیو۔ایم کے ساتھ دے کرثابت کر دے گی کہ ایم۔ڈبلیو۔ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کر سکتی ہے اور ہر میدان میں گلگت بلتستان کے مفادات کاتحفظ کرسکتی ہے ۔ساس ویلی کے دورے کے دوران ۳ مقامات میں الیکشن کمپین آفسز کاافتتاح کیا جن میں اسقرداس ،شایار اور سمائر شامل ہیں۔ساس ویلی کی عوام نے ایم ۔ڈبلیو ۔ایم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا اور حاجی رضوان علی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (اسکردو)  8جون ظالم،جابر اور غاصب لوگوں کے شکست کا دن ثابت ہوگا،عوام علاقے کی تعمیر وترقی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ مورثی سیاست اور مفادپرستوں سے نجات کے لئے باصلاحیت اور محب وطن دیانتدار افراد کو منتخب کریں گے،لٹیرے اور کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہم اقتدار کے حصول کے لئے نہیں اقتدار کی بحالی کے لئے میدان میں اترے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی موسوی نے کارکنان سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آینگے،ہم خطے میں عادلانہ نظام کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں،اشرافیہ کے فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر علاقے میں ترقی ممکن نہیں،عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے کی ہم اجازت نہیں دینگے،اگر گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہے گی۔

Page 5 of 10

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree