وحدت نیوز (کراچی)  کالعدم جماعتیں کس قانون کے تحت الیکشن لڑ رہی ہیں۔ پاکستان کو گرے ممالک کی لسٹ میں ڈالا جا چکا ہے مگر ملکی پالیسی ساز ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں واضح طور پر کہا گیا کہ کالعدم جماعتیں الیکشن نہیں لڑسکتیں اور نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتیں بھی الیکشن میں شریک نہیں ہو سکتیں۔ پاکستان پہلے بھی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔اس کے باوجود کس طرح ان نام بدل کرآنے والی کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی ہے۔ایک جماعت کو الیکشن سے کچھ ماہ قبل عالمی دبائو پر کالعدم کیا گیا اور اس جماعت نے جب نئے نام سے سیاسی جماعت بنائی تو پہلے اس کو رجسٹر نہیں کیا گیا مگر الیکشن سے قبل ہی اس جماعت کو رجسٹرر کر لیاگیا۔یہ کون سی پالیسی ہے جس کے تحت ملک دشمن عناصر دہشت گردوں کو قانوں ساز اداروں میں پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جار ہی ہے دوسری طرف ان کو ریلیف دیا جار ہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس دہرے معیار اور خطرناک پالیسی کی شدید مذمت کرتی ہے۔مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تکفیریت،شدت پسند ی اور مذہبی جنونیت کے خلاف جدوجہدکرتی رہے گی۔ ہم نے اپنے منشور میں نعرہ لگایا ہے کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ایسا پاکستان جس میں برابری ہو۔ایک مسلم پاکستان جس کی خارجہ اور اندرونی پالیسی میں کسی ملک کے مفادات کا عمل دخل نا ہو بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کا مفاد سب سے اولین ترجیح ہو۔ایک ایسا پاکستان جو شدت پسند ی سے پاک ہو پرامن اور ترقی کرتا ہوا پاکستان مجلس وحدت مسلمین کی جدوجہد کا محور ہے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ غازی خان)  مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان نے حلقہ این اے 191 میں پاکستان تحریک انصاف کی اُمیدوار زرتاج گل کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید اظہر حسین کاظمی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ہم ڈیرہ غازیخان میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں بالخصوص این اے 191 کی اُمیدوار زرتاج گل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کی الیکشن مہم میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما اور اُمیدوار این اے 191 زرتاج گل نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اُن کی ضلعی قیادت کے مشکور ہیں، جنہوں نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ڈیرہ غازیخان کی سیاست میں وڈیروں، لُٹیروں، جاگیرداروں اور رسہ گیروں کو شکست فاش دیں گے، جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، یہاں سے جیت کر اپنی سیٹیں عمران خان کو تحفے میں پیش کریں گے، اُنہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں سیاسی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی سراسر نفی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اپنے پہلے سیاسی پاور شو کے سلسلے میں انتخابی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ ہزارہ ٹاؤن کے مرکزی علاقے علی آباد میں منعقدہ جلسہ عام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی، ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، سابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سیدعباس موسوی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برکت علی بھیاء سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلسہ عام میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برکت علی بھیاء کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں شیعہ ہزارہ قوم کو اس وقت سب سے پہلے دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہے۔

شیعہ ہزارہ قوم ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان میں آباد شیعہ ملت و دیگر مظلوم اقوام کیساتھ یکجاء ہوکر دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں جس سازش کے تحت شیعہ ہزارہ قوم اور دیگر اقوام میں نفرت کی فضاء کو پروان چڑھایا گیا، اسے ختم کرنا میری اولین ذمہ داری ہوگی۔ پاکستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے شیعہ ملت پر جاری مظالم کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش کی گئی، لیکن ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے پورے ملک میں اس تاثر کو ختم کیا۔ آج ریاستی اداروں سے لیکر خود حکومت بھی یہی کہتی ہے کہ یہ یک طرفہ دہشتگردی ہے، جس کا نشانہ پاکستان کی مظلوم شیعہ ملت بنی ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تحریک انصاف کے مکمل حمایت کا اعلان کردیا، مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی شکریہ، ملک بھر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی بھرپور حمایت کریں گے، علامہ اقتدار نقوی کی پریس کانفرنس، تفصیل کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے اہل تشیع کی نمائندہ جماعت اور ملتان بھر کے شیعہ عمائدین کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مہر سخاوت سیال ،سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی،مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا اعجاز حسین بہشتی،مولاناعمران ظفر،سید قمر عباس زیدی،سردار مرید حسین خان،مہر اکرم سیال،زاہد عاربی، حسنین کربلائی،زاہد قریشی، اسماعیل شاہ، تابش رضا،مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی، ڈاکٹر تنویر عباس، اقبال حسین خان کشفی،ملک غلام حسنین انصاری، شہوار حسین، طالب حسین ، سید وسیم عباس زیدی ،محتشم نقوی ، اُمیدوار صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ پی ٹی آئی ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ اقتدار حسین نقوی، ان کی جماعت ملتان کے شیعہ عمائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری اور میری جماعت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مخدوم شاہ محمود نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی اور کرپشن کی داستانیں ہیں،تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان بنانے کا پختہ ارادہ کر چکی ہے جس نے کرپشن کی ہے وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، مجھے سندھ کی ہوا بھی بدلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے آج آصف زرداری سے حق مانگ رہے ہے،انہوں نے حق نہیں دیا،اب صبرکاپیمانہ لبریزہورہاہے،امین فہیم کے خاندان کاسیاست میں حق مانگناتبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ گزشتہ روزنوازشریف اور شہبازشریف کیاندازبیان میں تضادتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندرانتخابات بھی کرواتے ہیں ،ہم وراثت کی سیاست سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،تحریک انصاف نے جلسوں کااسٹائل اورسیاست کا رخ تبدیل کردیاہے،مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہیومن ڈویلپمنٹ نہیں تھی،عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پچیس جولائی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ،،عوام ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں،ایم ڈبلیو ایم وطن عزیز میں تکفیریت کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہے ۔پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان انتہاپسندی و تکفیریت نے پہنچایا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے انتخابی مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے شروع دن سے ہی مذہبی انتہا پسند ی تکفیریت اور عسکریت پسندی کے خلاف آواز بلند کی اور اس وجہ سے ملک بھر میں ہمارے کئی کارکن دہشت گردی میں شہید کردیئے گئے ۔ ملکی سیاست اور اداروں میں موجود تکفیری سوچ کو اکھاڑ پھنکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر جماعت ہے جو عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔ملک کی سیاسی قوتوں کے ہمراہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی جدوجہد کے لئے کوشاں ہے۔ پاکستان میں سیاسی عمل کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں ۔وطن عزیز کو انجینئرڈ نظام نے پہلے بھی نقصان ہی پہنچایا پاکستان مذید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہم وطن عزیز میں امن ،رواداری کا فروغ چاہتے ہیں  اور اپنے منشور کے مطابق پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کا پاکستان بنانے کے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 127 اور 124 سے جمشید چیمہ اور نعمان قیصر نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی، سیکرٹری سیاسیات پنجاب حسن کاظمی، سیکرٹری جنرل لاہور سید حسن رضا ہمدانی، کوآرڈینیٹر پولیٹکل سیل سید حسین زیدی، نقی مہدی، سجاد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں جمشید چیمہ اور نعمان قیصر نے ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداران سے حلقے میں انتخابی حمایت کی درخواست کی، جبکہ ملاقات میں حلقے سے متعلق سیاسی حکمت عملی اور ڈور ٹو ڈور الیکشن کیمپین سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران نے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت اور الیکشن کیمپین ساتھ مل کر چلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان حاصل کرنے کے لئے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں، دونوں جماعتوں کی جدوجہد ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے، تاکہ پاکستان کو دنیا میں عظیم ملک بنایا جائے. تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پنجاب اور سندھ میں مختلف قومی و صوبائی حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک نکال کر پاکستان میں تکفیری اور کرپٹ ذہنیت کو شکست دیں گے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل قریب میں بھی ساتھ چلنے کا عزم کیا۔

Page 6 of 9

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree