وحدت نیوز (پاراچنار)  مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاراچنار سمیت قبائلی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین کے لئے صرف خواتین عملہ ہی تعینات کیا جائے اور عوام انتخابی عمل کے دوران بھائی چارے اور امن کا مظاہرہ کریں۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ناصر شیرازی، ذوالفقار علی، آصف رضا ایڈووکیٹ، شفیق طوری اور این اے 46 سے امیدوار شبیر ساجدی نے کہا کہ ملک بھر میں قیام امن کے لئے ایم ڈبلیو ایم کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور ہمیں توقع ہے کہ پاراچنار سمیت پاکستان کے عوام وحدت کے امیدواروں کو ترجیح دیں گے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق پانچ سو ووٹرز کیلئے ایک پولنگ بوتھ رکھا گیا ہے، جبکہ این اے 46 میں ایک ہزار سے زائد ووٹرز کیلئے ایک پولنگ بوتھ قائم کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ووٹرز کا وقت ضائع ہوگا، بلکہ یہ اقدام ٹرن آؤٹ میں بھی کمی کا باعث بنے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے قبائل انتخابی عمل کو سیاسی عمل سمجھ کر حصہ لیں، نہ کہ انتخابی عمل سے آپس کی دشمنیاں پیدا کریں۔ رہنماؤں نے کہا کہ امیدوار بھی مثبت سیاست کو فروغ دیں اور ایسے اقدامات اور تقاریر سے گریز کریں، جس سے عوام کے مابین دراڑیں پیدا ہوں۔ مجلسِ وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں داخلی اور خارجی راستے الگ بنائے جائیں۔

وحدت نیوز  (پنڈی گھیپ)  مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پنڈی گھیپ میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل(ر) انور خان کی 14 دیہاتوں سے حمایت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین برادر نثار فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان الیکشن مہم کو چیلنج کے طور پر چلائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا الائنس ملک سے دہشتگردوں ان کے سرپرستوں اور تکفیری گروہ کو شکست دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ 25جولائی پاکستان اور پاکستانی عوام کی فتح کا دن ثابت ہوگا،کارنر میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے چودہ یونٹس کے کارکنان و ذمہ داران شریک ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل(ر)انور خان نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نے عملی طور پر تحریک انصاف کا ساتھ دے ثابت کیا ہے کہ یہ جماعت اور اس کے قائدین قول وفعل کے سچے ہیں انشااللہ ہمارا یہ سفر پرامن مستحکم اور شدت پسندی سے پاک پاکستان کے حصول تک جاری رہے گاپنڈی گھیپ میں مجلس وحدت مسلمین کے لوکل رہنماوں اور کارکنان کی کثیر تعداد کارنر میٹنگ میں شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(لاہور) ن لیگ مکافات عمل کا شکار ہے،عوام لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لے گی،پنجاب میں انتقامی کاروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دینگے،پنجاب بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،انشااللہ 25جولائی کو عوام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے صوبائی الیکشن سیل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں کہا سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے پر شب خون مارا،سڑکوں کا جال بچھانے کے دعویداروں کا پول ایک دن کی بارش نے کھول کر دیا ہے،پنجاب میں من پسند لوگوں کو نوازا گیا،نیب اور عدلیہ ان لٹیروں کا بے رحمانہ احتساب کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ بروقت شفاف الیکشن کرانے کے عمل سے جموریت مضبوط ہوگی، الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا وایلا مچانے والے اپنی شکست سے خائف ہیں احتساب کا عمل سخت اوربے رحمانہ ہونا چاہیے اور اس ضمن میں بلاتفریق احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے عام انتخابات کے سلسلے میں پنجاب او رسندھ میں مجلس وحدت مسلمین نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے پاکستان کو قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،اسلامی پاکستان ہی ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی الیکشن سیل کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا کہ جموریت کا تسلسل خوش آئند ہے عوامی سطح پر بھی شعوربلندہوتاجارہا ہے سیاسی پارٹیوں میں بھی سیاست دان جمہوری کلچر کو پروان چڑھائیں تاکہ سیاسی جماعتوں کے اندربھی سلیکشن کے بجائے انتخابی عمل سے نظریاتی کارکنا ن آگے آسکیں ،انھوں نے کہا کہ احتسا ب کے عمل کو مذیدسخت اوربے رحم بنایا جائے اور احتساب سب کا بلا تفریق کیا جائے کرپشن کی لعنت کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے اب بے رحمانہ احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اوراحتسابی کٹہرے میں سب کولایاجائے ہمار املک غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیاہے ہرحکومت قرضے اتارنے کے بجائے مذیدقرضوں کو بوجھ ملک پر ڈال دیتے ہیں ایسے میں سخت اقدامات کرنا ہونگے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد کا اعلان کرنے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے اپنے دونوں امیدوار سردار علی امین خان گنڈہ پور کے حق میں دستبردار کرلئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان اور تحریک انصاف پاکستان این اے 38 اور پی کے 97 پر باقاعدہ سیاسی اتحاد ہو گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے این اے 38 کے نامزد امیدوار سید اسد زیدی اور پی کے 97 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالرحمن المعروف (مولانا اظہرندیم) تحریک انصاف کے حق میں دست بردار ہو گئے ہیں۔ اس اتحاد اور سیاسی دستبرداری کا باقاعدہ اعلان سردار علی امین گنڈہ پور کے فارم ہاؤس پہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ طور پر کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ غضنفرعباس نقوی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (جیکب آباد)  بسلسلہ یوم شہادت امام جعفر صادق  ؑ درگاہ سید رستم علی شاہ پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ آئمہ ھدیٰ  اور صالح رہبر کیاطاعت اور پیروی انسان کے نجات کی ضامن ہے۔ وہ انسانی معاشرہ ہمیشہ ذلت و رسوائی کی اتاہ گہرائیوں میں غرق ہوجاتا ہے جو صالح رہبر کے ہوتے ہوئے فاسق و فاجر لیڈر کی امامت کو قبول کر لے۔
               
مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑہی خیرو کے زیراہتمام زور گڑہ ضلع جیکب آباد میں تحصیل شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، سیکریٹری تنظیم مولانا حسن رضا غدیری، منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔
                 
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کا استعمال اور ضمیروں کی خرید و فروخت مکروہ دھندا ہے جس کا سد باب ضروری ہے، ووٹ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے۔ اسمبلی میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، چوہدری اور نواب کی بجائے ہاری، مزدور ،کسان اور غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہئے۔کرپشن میں غرق با اثر لوگوں کی بجائے صالح انسانوں کو اسمبلی میں پہنچانا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔ آزمائے ہوئے کو آزمانے کی بجائے نئے اور باکردار لوگوں کی حمایت کی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین ظلم و جبر کے خلاف ، عالمی سامراج اور تکفیری دھشت گردوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے، انتخابات میں حصہ لے کر مجلس وحدت مسلمین نے قومی اھداف کے حصول کے لئے اہم اقدام کیا ہے۔

Page 7 of 9

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree