وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی پولیٹیکل کونسل کا اہم اجلاس ،ڈاکٹرعلی محمد ضمنی انتخاب حلقہ نگر4سےایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم جی بی پولیٹیکل کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاوس اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں گلگت بلتستان سمیت خطے کی سیاسی صورت حال، حلقہ نگر4کےضمنی انتخاب  سمیت  اہم امور زور غور آئے ، اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی،مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین، صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ آغاسید علی رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر،صوبائی رہنما غلام عباس، علی حیدر، الیاس صدیقی، محمد علی ،ڈاکٹر علی محمد ، رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی، خانم بی بی سلیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھے گی جبکہ وفاقی برسراقتدار جماعتوں کی جانب سے خطہ بے آئین گلگت بلتستان کے عوام کے استحصال کے خلاف سیاسی میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑے گی،اجلاس میں حلقہ نگر 4کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر علی محمد گوہر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ہوں گے، جوکہ گذشتہ الیکشن میں بھی اسی حلقے سے انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں  اور حالیہ ضمنی انتخاب میں بھی ڈاکٹر علی محمد حلقے کے عوام میں جانی پہچانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین چوائس ہیں جو کہ حلقے کے مسائل کے حل کے لئے مکمل وژن اور پلاننگ رکھتے ہیں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر انتخابی میدان میں ، امیدواران اسمبلی کی وحدت سیکرٹریٹ آمد ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقاتیں ، آمدہ الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے کئی وفود نے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی دفتر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیدوار اسمبلی حلقہ ایک لچھراٹ مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری سیاسیات و امیدوار حلقہ دو لچھراٹ سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ ، ریاستی رہنماء و امیدورا اسمبلی حلقہ چار کھاوڑہ خالد محمود عباسی ، امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی سید ارسلان بخاری و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں گی ، سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد نے ریاستی دفتر میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات کی ، سنی اتحاد کونسل کے وفد نے علامہ عبدالخالق نقشبندی کی سربراہی میں ملاقات کی ، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے وفد کے ہمراہ وحدت سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی ، مولانا طالب ہمدانی ، سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ، مسلم کانفرنس کے امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ میر عتیق الرحمن کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے رہنماؤں سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے وحدت سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، مجلس وحدت مسلمین مظلوم و محروم طبقات کی جماعت ہے انشاء اللہ مایوس نہیں کرے گی ، ہم عوام میں جائیں گے ، عوامی فیصلے لیڈروں کو سنائیں گے ، عوامی مسائل کا حل ہماری بنیادی ترجیح ہے ، محروم طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، اس جدوجہد میں عوام الناس ہمارا ساتھ دے ، عوام ہمارا ساتھ کرپشن کے خاتمے ، مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے ، غریت کے حالت بدلنے ، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے ، سیاحت کے فروغ اور ان جیسے بیسیوں مسائل کے خاتمے بارے عملی اقدامات کے لیے مجلس وحدت مسلمین پر اعتماد کریں ، مجلس آپکے معیار پر پورا اترے گی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحد ت المسلمین آزادکشمیرنے آئندہ عام انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے آزادکشمیر کے تینوں ڈویثرن سے محدود حلقوں سے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں مجلس وحدت مسلمین ایک جامع منشور اور سوچ و فکر کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہے ہمارا مقصد قوم کو شعور اور آگاہی دینا ہے اور انہیں ان کے حق سے آگاہ کرنا ہے موجودہ سیاسی نظام عوام کے اعتماد پر پورا اترنے میں ناکام ہو گیا ہے مروجہ نظام مسائل کے حل کی اہلیت نہیں رکھتا کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں پوری قوم کیلئے باعث تشویش اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں آزادکشمیر انتہائی پر امن علاقہ ہے یہاں کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے آزادکشمیر میں وفاق کی جانب سے تعینات لینٹ بیورو کریسی کا طرز عمل درست نہیں یہ وائسرائے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کو پاکستان سے متنفر کرنے کا موجب بن رہے ہیں مہاجرین مقیم پاکستان کی 12نشستیں آزادکشمیر کے عوام کے حق حکمرانی پر کھلا ڈاکہ ہیں ڈوگرہ قانون کے مطابق بھی یہ لوگ مہاجر نہیں رہے مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی نے پہنچایا شملہ معاہدہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ تصور نقوی الجوادی نے مفتی کفایت حسین نقوی کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدواران اسمبلی محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ ، ارسلان آفتاب ، خالد محمود عباسی ، طالب ہمدانی ، مولانا حمید نقوی بھی موجود تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر سے 12سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ریاستی عوام کی کل ضرورت تین سو میگا واٹ ہے لیکن آج کشمیری عوام کے مقدر میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے نیلم جہلم پراجیکٹ پر کام مکمل ہونیوالا ہے لیکن آج تک آزاد حکومت کے ساتھ اس کا معاہدہ نہیں کیا گیا تعلیم کو صنعت بنا دیا گیا ہے میعاری تعلیم عام آدمی کے بچے کو میسر نہیں صحت کی بنیادی سہولیات کا سرے سے کوئی انتظام ہی نہیں حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے میرٹ بری طرح پامال ہو رہا ہے اور نوجوان مایوس ہیں مجلس وحدت المسلمین نے اس کرپٹ نظام کیخلاف میدان عمل میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے نظام میں بہتری کیلئے مجلس اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور عوام میں شعور بیدا ر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اپنے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا علم ہو سکے آج آزادکشمیر کے عوام جن مصائب اور مشکلات سے دوچارہیں اسکی بنیادی وجہ یہاں کی سیاسی قیادت کی ناکامیاں ہیں یہاں کی قیادت نے عوام کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور ذاتی مفادات حاصل کئے آج آزادکشمیر کے پاس چالیس فیصد کوٹہ رہ گیا ہے جبکہ ساٹھ فیصد وسائل پر وہ لوگ قابض ہیں جن کا آزادکشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں نہ ان کا ریاستی ترقی میں کوئی کردار ہے

 

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے لئے مرکزی امام بارگاہ جعفریہ لاڑکانہ میں پیام وحدت کنونشن منعقد کیا گیا. کنونشن میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر منور جعفری نے خصوصی شرکت کی. خطیب نماز جمعہ علامہ سیّد قمر عباس نقوی بھی اس موقعہ پر مدعو کیئے گئے. پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہرین تلاوت کلام پاک سے ہوا. جس کے بعد سابق سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی نے اپنی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا. انتخاب کے مرحلے میں ضلعی کابینہ سے دو نام محترم ممتاز علی کھیڑو اور برادر طارق رسول سامنے آئے جبکہ ضلعی شوریٰ سے ایک نام مولانا محمد علی شر کا عیاں ہوا. تینوں سابق ضلعی کابینہ کے مسئولین کے مابین ووٹنگ ہوئی اور آئندہ تین سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے لئے مولانہ محمد علی شر واضح اکثریت سے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے. علامہ مقصود ڈومکی نے ان سے حلف لیا.


وحدت نیوز(لیہ)مجلس وحدت مسلمین لیہ کی ضلعی شوری کا اجلاس جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس سیکرٹری جنرلز اور نمائندان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان گشکوری، سید اجمل حسین شاہ، سید عدیل عباس زیدی، مزمل حسین خان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی شوری ٰ نے کثرت رائے سے محسن رضا سواگ کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ اور نومنتخب سیکرٹری جنرل کو مبارکباد دی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے قوم کی خاطر اپنے آپ کو مشکلات میں ڈالا اور ہم اُنہیں یقین دلاتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں آج پوری قوم آپ کے ساتھ ہے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت میں آج دنیا بھر میں اور بالخصوص امریکہ کی تمام ریاستوں میں احتجاج جاری ہیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سرگرمیاں شروع ہیں۔ اسی سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کی رہائشگاہ پر شہر کے معززین اور مختلف مسالک کے رہنماؤں کا مشورتی اجلاس منعقد ہوا۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا غدیری ، مولانا سیف علی ڈومکی و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ حلقہ کے عوام کو خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندے کی ضرورت ہے، جس کا ماضی بے داغ اور کرپشن سے پاک ہو۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ، جبکہ ملکی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک و قوم کو دھشت گردی اور کرپشن سے نجات دلائیں۔ کرپشن اور دھشت گردی نے دیمک کی طرح ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، ملکی اور عالمی سطح پر انسان دشمن اور عوام دشمن سامراجی قوتوں کے خلاف ہم میدان عمل میں ہیں۔ عوام متبادل صالح قیادت کے سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں۔
اجلاس میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔

Page 3 of 9

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree