وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں آنے والے انقلاب کو صرف ایران کا انقلاب نہیں بلکہ اسلامی انقلاب تھا اسی طرح امام خمینی (رح) صرف ایران کے رہنما نہیں تھے بلکہ عالمی رہنما تھے جن کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں انقلاب رونما ہوا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں میں ایک نئی جان ڈال دی، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے خانہ فرہنگ ملتان میں انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی سرزمین پر آنے والے اسلامی انقلاب نے دنیا بھر کی آزادی کی تحریکوں کو یہ پیغام دیا کہ شہنشاہیت اور ظلم دیرپا نہیں ہوتا صرف جوانمردی، ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شرک کے عالمی مرکز یعنی امریکہ کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہوسکتی، امریکہ عالمی فتنہ کا مرکز ہے ہمارا اس سے ٹکراؤ ہے اور انشاءاللہ جب تک یہ جنگ جاری رہے گی، ہم بھی اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس جنگ میں حاضر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے شعبہ تربیت کے تحت کراچی کی مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم میں منعقدہ ’’معرفت خط امام خمینی (رہ) سیمینار‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ علی افضال رضوی و دیگر علمائے کرام سمیت مجلس وحدت کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہیئے، تنظیمی افراد کی ذمہ داری ہے کہ اپنی فعالیت کو قرب خدا کے حصول کا وسیلہ قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے ہمارے مبارزہ کو ایک جہت عطا کی ہے اور یہ بتا دیا ہے کہ اس دنیا میں عالمی استکبار (امریکہ) سب سے بڑا شیطان ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمیں اس مبارزہ کو جاری و ساری رکھنا ہے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شرک کے عالمی مراکز کے ساتھ کبھی دوستی نہیں ہوسکتی، قرآنی اصولوں کے مطابق ان سے ہمارا ہمیشہ سے ٹکراؤ ہے اور جب تک حق و باطل کا معرکہ جاری ہے یہ ٹکراؤ بھی جاری رہے گا، بس ہمیں اس مبارزہ کا حصہ بنتے ہوئے امام خمینی (رہ) کے افکار پر کاربند رہنا ہے اور اس میں کسی بھی صورت ٹھراؤ نہیں پیدا ہونے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی جنگ دمشق کے یزید اور کوفہ کے ابن زیاد کے خلاف جنگ نہیں تھی بلکہ یہ ہر دور کے یزید اور ابن زیاد کے خلاف قیام تھا، اگر جناب اکبر (ع) اور جناب قاسم (ع) نے کربلا میں قیام کیا تو ان کا قیام ہر دور کے شرک کے مراکز کے خلاف قیام تھا، یہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم اس قیام کا حصہ ہیں، لہٰذا عالمی استکبار کے خاتمے تک ہمیں یہ مبارزہ و قیام جاری رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کا انقلاب صرف ایران کی عوام کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ مظلوموں کا ظالموں کے خلاف قیام تھا اور آج دنیا بھر کے مظلوم چاہے وہ ایران میں ہوں، شام میں ہوں، فلسطین میں ہوں، عراق میں ہوں یا پاکستان میں امام خمینی (رہ) کے اس انقلاب کے ثمرات سے ہی باطل کے خلاف اس مبارزہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر کی ملتان میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے نکالے گئے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چوک دولت گیٹ میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح اعلان کیا ہے کہ 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا انشااللہ آج پورے ملک میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان برادران اہلسنت کے ساتھ عید میلاد النبی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے ملتان میں استقبالیہ کیمپ لگانے پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی کے ماننے والے ہیں کہ جنہوں نے کہا تھا تم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر جھگڑ رہے ہو جبکہ تمہارا دشمن ہاتھ کاٹنے کے درپے ہے۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اہلسنت برادران کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہے۔ اس موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے جلوس کے شرکا کے لیے چائے اور سبیل کا اہتمام کیا ہوا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ایک اسٹیج بنایا گیا تھا جس سے مختلف علاقوں سے آنے والوں جلوس کے شرکا کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علمائ کونسل ملتان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ سید اقتدار حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، سید نسیم عباس شمسی، فخر نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منا کر پاکستان سمیت دنیا بھر کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کے مسلمان نبی اکرم (ص) کی ذات اقدس کی خاطر اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن لبیک یا رسول اللہ کو نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ صوبائی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا عید میلادالنبی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جب تک ہم زندہ ہیں لبیک یارسول اللہ اور لبیک یا حسین کی صدائیں بلند کرتے رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوس، محافل اور تقریبات شیعہ سنی اتحاد کی مظہر ہونی چاہیں۔ ملک بھر کے شیعہ سنی مل کر انسانیت کے دشمن عناصر کو شکست فاش سے دوچار کر دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید علامہ ضیاءالدین رضوی نے اپنی زندگی مظلوموں کے حقوق کی بازیابی کیلئے صرف کی اور زندگی کے آخری دن تک ستمگروں کیخلاف ڈٹے رہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی عزت نفس اور کرامت کو بحال کرنے کیلئے اپنی جان دیدی لیکن اپنے اصولوں پر کوئی سودا نہیں کیا۔ شہید ضیاءالدین کی برسی کی مناست سے جاری اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شہید ضیاءالدین اتحاد و حدت کے داعی تھے، امام خمینی (رہ) کے سچے عاشق اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے سچے ساتھی تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی سرزمین پر مظلوموں کا دفاع کیا۔ یہی وجہ بنی کہ اس وقت کے حکمرانوں نے دہشتگردوں کی ملی بھگت سے انہیں شہید کرا دیا۔ ان کا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعت کے سربراہ کا گلگت کی پرامن سرزمین پر خطاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں ڈکٹیٹروں کی حکومت ہے اور عرب ممالک پر بادشاہ حکومت کر رہے ہیں۔ امام خمینی نے کہا تھا کہ حق مانگنے سے نہیں ملتا بلکہ حق چھیننے سے ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بہاولپور ڈویژن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ  اُمید مستضعفین جہاں کنونشن کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر کے کمزور اور ناتواں لوگوں کی مدد اور اُمید بننا ہے۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کامیابی چاہتے ہیں تو رہبر کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے قیام کریں اور میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔ ہمیں خانقاہیت کو ترک کرکے میدان میں نکلنا ہوگا۔ امام خمینی کے انقلاب کی کامیابی قوم کو میدان میں حاضر رکھنا ہے، حالانکہ امام کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ لیکن قوم کی آمادگی اُن کی کامیابی کا سبب بنی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا افتخار ہے کہ ہمارے لیڈر سید علی خامنہ ای ہیں۔ پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارے عظیم رہنما کے مدمقابل ہو۔ آئی ایس او پاکستان رہبر کبیر امام خمینی، شہید قائد علام عارف حسین الحسینی، ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کی امانت ہے۔

Page 4 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree