وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں تین روزہ سالانہ مرکزی ناصران ولایت کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے آخری روز سیمینار بعنوان اسلامی بیداری میں ولایت کا کردارکا انعقاد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران  طاہرنے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پیروان شہید حسینی اپنے شہید قائد کو رول ماڈل سمجھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، ولی فقیہ ایک ایسا نظام ہے جس نے امت کو طاغوت کے مقابلے میں کھڑا کیا ہے۔ کنونشن میں احتساب کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ کنونشن کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پریس کانفرنس کی، جس میں کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز(پشاور)  تمام شیعہ تنظیموں مجلسِ وحدتِ مسلمین (خیبر پختونخواہ)، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن، اور جامعہ شہید جماعت نے پشاور قصہ خوانی بازار میں امام بارگاہ علمدار(پا ک ہوٹل)پر بم دھماکے،ولیﷲ(جنرل سیکرٹری انصارالحسین) پر قاتلانہ حملے ،سردار علی اصغر(صوبائی صدر تحریکِ نفاذفقہِ جعفریہ)کی شہادت اور حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں کثیر تعداد میں علماء تنظیمی احباب اور عوام نے شرکت کی۔

 

تنظیمی احباب اور علما ء کرام نے شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پورے صوبے اور پر خاص طور پر پشاورمیں امن و امان لانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔مقررین نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کیا کہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خورشید انور جوادی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے ہر طرف بے گناہوں کے لاشیں گر رہے ہیں مظلوںکاکوئی پرسان خال نہیں ۔ایسے حالات میں ہر شخص مجبور ہوجائے گا کہ بندوق اٹھا کر اپنی دفاع خود کرے مگر بھر ملک کاخداہی خافظ ہوگا۔ یہ کہاں کا قانوں ہے جو پیارے ملک پاکستان کے ساتھ محلص ہو اس کو دیوارکے ساتھ لگایا جائے اور جوملک میںدھماکے کرے اس کے ساتھ مذکرات کئے جاتے ہو۔ انہوں نے مطالبات کرتے ہوکہا کہ


١۔خیبر پختونخواہ خاص طور پرپشاور میں ٹاگٹ کلنگ میں ملوث گروپ کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
٢۔حکومت کو سب کچھ معلوم ہے کہ کون کیا کر رہا ہے ان کے ٹھکانے کہاں ہیں حکومت ان کے خلاف کاروائی کرے۔
٣۔شہدا ء اور زخمیوں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔
٤۔شیعہ آبادی اورمکانات کو خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے۔
٥۔امام بارگاہ اور ہوٹل کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

 

وحدت نیوز(گوجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے انجمن طلبائے اسلام پاکستان کے زیرِاہتمام فروغِ امن کنونشن میں’’امن کانفرنس‘‘ کے انعقاد پر اے ٹی آئی کی لیڈر شپ اور گوجرانوالہ کے مسئولین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آپ سب عاشقانِ رسول کو دو موضوعات کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک عید میلاد النبی (ص) کے مقدس مہینے کی مبارکباد اور دوسری پرچم ولایت نبی اکرم (ص) کی مبارکباد۔ شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انجمن طلباء اسلام پاکستان کی پاک مٹی سے پیار کرنیوالی اور اولیاءاللہ سے پیار کرنیوالی تنظیموں میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جہاں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کام کیا، وہاں انجمن طلبائے اسلام پاکستان نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم (ص) نے پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا، رسول اکرم (ص) کے معجزوں میں سے اس سے بڑا معجزہ کیا ہوسکتا ہے کہ آج پورا ریاستی نظام اور تمام دہشتگرد گروہ جشن مصطفٰی (ص) کے جلوسوں کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پوری قوم لبیک یارسول اللہ (ص) کے پرچم اٹھائے سڑکوں پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ واحد پرچم ہے جس کے نیچے تمام مسلمان شیعہ اور سنی مل کر جمع ہیں۔ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک اس وقت ان ہاتھوں میں ہے جو شروع سے ہی پاکستان بنانے کے مخالف تھے، لیکن میں آج تمام دہشتگرد اور ملک دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اہلبیت (ع) اور رسول اللہ (ص) کے غلاموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم اعتزاز حسن کی طرح اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر بتا دیں گے کہ ظلم اور باطل کو کیسے روکا جاتا ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے ہفتے کے روز بلتستان میں موجود تمام مکاتب فکر کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مکتبِ اہلسنت والجماعت کے علماء و عمائدین، مکتبِ اہلحدیث کے علماء و عمائدین، مکتبِ صوفیہ نوربخشیہ کے علماء وعمائدین، مکتب امامیہ نوربخشیہ کے علماء و عمائدین، مکتبِ شیعہ شش امامیہ اسماعیلیہ کے علماء و عمائدین کے علاوہ شیعہ علماء کونسل بلتستان کے صدر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر، تحریک بیداری امت مصطفٰی کے مسئولین اور امامیہ آرگنائزیشن کے چئیرمین شرکت کریں گے۔ مجلس وحدت کی جانب سے بلائی جانے والی اس اہم نشست میں تمام مکاتبِ فکر باہمی گفت و شنید اور مشاورت سے ہفتہ وحدت کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیں گے۔ تمام مکاتب فکر کا اس طرح کا پروگرام دین مبین اسلام کی سربلندی اور مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے استحکام اور بلتستان میں امن و امان، مذہبی رواداری اور بھائی چارگی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدار حسین جلبانی اور اُن کے محافظ سرفرازبنگش کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے ایک منظم سازش کے تحت ایک بار کراچی میں فرقہ واریت کی آگ پھلائی جا رہی ہے۔ آئی ایس اوپاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفی ہائوس لاہور سے جاری پریس ریلیز مرکزی صدر کا کہناتھا کہ علامہ دیدار جلبانی کی شہادت سے ایک علم کی شمع بجھ گئی ہے۔ علامہ دیدار حسین جلبانی ایک نڈر، بے باک، اتحاد بین المسلمین کے داعی اور علم دوست عالم دین تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گرددندناتے پھر رہے ہیں۔ کراچی میں ایک بار پھر انسانیت سوز واقعے نے سیکیورٹی اداروں اور حکومتوں کی قلعی کھول دی ہے۔ اُنہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے علامہ دیدار جلبانی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کے شان میں گستاخی اور میلاد النبی (ص) اور جلوس ہائے عزاداری شہدائے کربلا (ع) پر پابندی لگانے کی سازش کے خلاف ملک بھر میں یوم عظمت نواسہ رسول (ص) منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن ملیر کے تحت کراچی کے علاقے حسین آباد ملیر میں جامع مسجد حسینی کے باہر بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ جلاﺅ گھیراﺅ کرکے حکومتی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا اسلام پسند سنی شیعہ مسلمانوں کی نہیں بلکہ اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کی کارستانی ہے، جنہیں وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔


 
مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ کے اصل ذمہ دار تکفیری مولوی کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کی شان میں گستاخی دراصل رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی اور توہین رسالت (ص) ہے، جسے فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنا دیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ پنجاب میں دہشت گرد تکفیری ٹولے کے ناجائز باپ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ کے حوالے سے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے طور پردہشت گردوں کے سربراہ رانا ثنا اللہ کا نام سنی شیعہ محب وطن مسلمانوں کیلئے انتہائی تشویش کا باعث اور گھناﺅنا مذاق ہے۔ آخر میں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو فی الفور برطرف کیا جائے اور راولپنڈی واقعے میں تکفیری دہشت گرد ٹولے کی جانب سے جلائی گئی سنی شیعہ مسلمانوں کی املاک کا معاوضہ ادا کیا جائے۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree