وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفٰی ہائوس لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی اور مرکزی کابینہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، تاکہ ملت کے اجتماعی معاملات بطریق احسن آگے بڑھ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملت کو درپیش مسائل کا حل باہمی وحدت میں ہے۔ علی مہدی نے مزید کہا کہ دشمن انقلابی حلقوں کیخلاف سازشیں کرکے نظریاتی و انقلابی لوگوں کے مابین دوریاں پیدا کرکے اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان میں موجود انقلابی قوتوں کو ایک دوسرے کی تقویت کا سبب بن کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا، تاکہ پاکستان میں رہبریت کی آرزو (وحدت) پوری ہو سکے۔ اس موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت  کیلئے مرکزی صدر نے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ کو مدعو کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید مظفر کرمانی کے روز شہادت اور کشمیر ڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے آخر پر شہداء کشمیر و شہید مظفر کرمانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مجلس وحدت ،مسلمین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا، شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ تہور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے گرفتار بے گناہ رہنماؤں کی رہائی کے لیے ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز حیدر، ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا،قاسم جعفری، میثم جعفری ، محمد عباس صدیقی،مہر سخاوت علی، دلاور عباس زیدی اور دیگرنے کی۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں گرفتار رہنما غلام عباس ، جی بی اسمبلی کے اُمیدوار مطہر عباس اور آئی ایس او گلگت کے ڈویژنل صدر جمال حیدر کی گرفتاری نواز حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ ہے، ہم پاکستان کے پُرامن شہری ہیں اور اپنے حقوق کی آواز بلند کرنا پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے، گلگت میں یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے، ہم پاک فوج اور قومی سلامتی اداروں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار وزیرستان سے بڑھا کر ملک کے دیگر علاقوں میں بنائے گئے وزیرستان کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر سرفراز حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں گرفتار کیے گئے رہنماؤں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ہم نے ہر ظلم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حق میں آواز بلند کی ہے، گلگت بلتستان کی حکومت نے دہشتگردوں کے دباؤ میں بے گناہ رہنماؤں کو پابندسلاسل کررکھا ہے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ اقتدار نقوی نے وفاقی اور جی بی غکومت سے مطالبہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما غلام عباس، مطہر عباس اور آئی ایس او کے ڈویژنل صدر جمال حیدر کو فی الفور رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے گلگت بلتستان حکومت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں حالات حاضرہ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر سمیت کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری نے تکفیری فکر کو تمام اسلامی ممالک، مشرق وسطٰی اور افریقہ کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری عناصر نے عالم اسلام کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو تحفظ بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہاء پسندانہ سوچ درحقیقت اسرائیل کی حامی سوچ ہے، جسے اسرائیل، امریکہ اور اس کے حامی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف عناصر اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، داعش اور دیگر اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، جس میں وہ ناکام ٹھہریں گی۔

انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ ان تمام دہشت گرد گروہوں کا تعلق اسی طبقہ سے ہے جن کو آل سعود، امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے چمپئن بننے کے دعویدار عرب ممالک کو روہنگیا کے کٹتے مسلمان نظر نہیں آتے؟ دراصل یہ عرب ممالک کے بادشاہ کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی رضا مندی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین سے اظہار نفرت کیلئے آئی ایس او امسال بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر 22 رمضان المبارک کو یوم القدس منائے گی، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیز منعقد ہوں گی، جن میں ملک بھر سے ہزاروں حامیان مظلومین شریک ہونگے۔

وحدت نیوز(حیدر آباد) امام خمینی کے فرمان پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے  ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام غزہ کے مظلومین کے ساتھ ہمدردی کے لئے  قدم گاہ مولا علی ع سے پریس کلب حیدرآباد تک القدس ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ، برادر عالم کربلائی، مولانا امداد علی نسیمی اور دیگر علماء کر رہے تھےجبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزِیشن حیدرآبادڈویژن ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزِیشن پاکستان کے مرکزی قائدین   اور مردوں سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے نعرے اور جملے آویزاں تھے۔

 

القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہم فلسطینیوں کی مدد اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس بازیاب نہیں کروا لیا جاتا،مظلوم فلسطینیوں نے بہت سے مظالم برداشت کیے ہیں اور اسرائیل دن بہ دن مظالم میں اضافہ کرتاجارہاہے۔امت مسلمہ کا فریضہ بنتا ہے کہ مظلوم فلسطینی بھائیو کا ساتھ دیکر اس کہ امریکہ کے ناجائز اولاد اسرائیل سے آزادی دلوائی جاَئے۔مولانا امداد علی نسیمی نے مزید کہا کہ آج ہم نےقائداعظم کے فرمان کو نظر انداز کرکے نہتے فلسطینیوں کو ظالم اسرائیل کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے،مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے ایسے مجرمانہ اقدامات کی بھی کھلم کھلا حمایت کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں ایک عام انسان بھی قبول نہیں کرسکتا۔بیت المقدس کو آزاد کروانا ہمار شرعی اور اسلامی فریضہ ہے، وہاں پر آئے دن ہونے والے مظالم کو روکنا حکومتوں کا کام ہے، جبکہ خود ساختہ انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیمیں اب کہاں غائب ہوچکی ہیں، جن کو امریکہ میں ہونے والی زیادتی پر احتجاج کرنا تو انہیں یاد رہتا ہے مگر غزہ میں انسانی قدروں کی بدترین پامالی پر سب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، صرف عالم اسلام میں قیادت کا فقدان ہے،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ہما مہدی جعفری خواتین کی بڑی تعداد کے ہمراہ ریلی میں شریک تھیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) نبی کریم ﷺ کی شخصیت تمام عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ، صاحب وحی پیغمبر اکرم ﷺکی ذات مبارکہ کا خاصہ یہی تھا کہ وہ جو کلام کر تے وہ کلام خدا ہو تا تھا ، سیرت رسول خدا ﷺ کا ماخد تذکیہ نفس ، تعلیم قرآن ، علم و حکمت ، توحید پرستی اور اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھامنا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے جامعہ کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ اور دفتر مشیر امور طلبہ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سالانہ یوم مصطفیٰ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلرجامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر ، ایڈمیشن ڈاکٹر خالد عراقی اور پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی بھی موجود تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ہر شخصیت پر گفتگو کرنے کے لئے ضروری ہےکہ اس شخصیت کے مقام کے مطابق مقدمہ تراحم کرے اگر وہ دنیاوی شخصیت ہے تو دنیاوی امور غور کر نے سے اس کی شخصیت سامنے آئے گی ، اگر وہ ادبی شخصیت ہے تو ادبی گفتگو کی ضرورت ہے، اگر فلسیوف ہے تو فلسفی امور پر تحقیق کر نے سے اس کی شخصیت کا ادراق ہو گا، اسی طرح ریاضی دان ، تاریخ دان وغیرہ لیکن اگر شخصیت اگر نور ی ہو ، خاتم الانبیاء پھر دنیاوی تمام امور کو بالائے طاق رکھ کر خالق اکبر اور قرآن سے پوچھنا پڑے گا کہ اس ہستی کی کیا خصوصیت ہے۔

 

قرآن مجید پیامبر اکرم ﷺ کی شخصیت کو اس انداز میں بیان کر تا ہےکہ تمام انبیاء رسالت ، نفاوت ، ہدایت اور ابلاغ رسالت میں شریک ہو نے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے وقت کیلئے ہمارے اوپر رحمت ہے ، لیکن خاتم الانبیاء ﷺکی ذات اقدس ہر اس عالم کے رحمت ہے جس عالم کا اللہ رب ہے۔خدا نے آپ ﷺ کو تمام عالم میں تمام عالمین کے لئے باعث رحمت و برکت بنا کر بھیجا ہے۔

Page 6 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree