وحدت نیوز(اسلام آباد) مقبوضہ فلسطین پر امریکی موقف کے پیش نظر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر اعتمادکرنا مشکل ہے ۔امریکہ کے فیصلوں نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل سے دوچار کیا ہے  وزیر اعظم عمران خان نےدورہ امریکہ میں پاکستان کے بیانے کو بہتر انداز میں پیش کیا،ہمیں ملکی مفادات کو مد نظر رکھ کر دنیا سے بات کرنا ہے سابقہ حکمرانوں کی جی حضوری نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔امریکہ سے برابری کی سطح پر بات کرنا ہے ملکی مفاد میں ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکہ کے بیانات کے بعد دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور کسی قسم کی بے چینی اور جنگ نہیں چاہتا۔ ہم گزشتہ ادوار کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ستر ہزار جانوں اربوں ڈالرز کے نقصان کی شکل میں بھگت چکے ہیں،امریکہ کی جنگی جنونیت کے مقابل خطے میں امن کی خواہش اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی امن استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ امریکہ رو بہ زوال ہے دنیا میں پاکستان کے وقار اور وطن عزیز کی ترقی کے لئے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کی آزادانہ روش کو مظبوط بنانا ہو گا ۔ امریکی صدر کےمسئلہ پر کشمیر ثالثی پیشکش نے ہندوستان کا کشمیر پر موقف کی تردید کر دی ہے جنوبی ایشیا میں پائدار امن کے لئے کشمیر حل طلب مسئلہ ہے ۔ مظلوم کشمیری عوام کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور انشاءاللہ انہیں بھارتی ظالم وجابر قابض افواج سے ضرور آزادی مل کر رہے گی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان  مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ نا قابل اعتماد دوست ہے جس کے فیصلوں نے ہمیشہ پاکستان اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ کے جنگی جنون کے مقابل امن کی خواہش اور ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے لیے امن و اخوت کا پیغام پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہونی چاہئے۔انہوں نےکہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش اہمیت کی حامل ہے۔

انہوںنےکہاکہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا خون ناحق آزادی کشمیر کی نوید ثابت ہو گا۔ کشمیر کے مقدر کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔ امریکن صدر کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کشمیر پر بھارتی موقف غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر غیر منصفانہ موقف کے پیش نظر کشمیر سے متعلق ٹرمپ پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ پورے یروشلم پر اسرائیل کا قبضہ، شام کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضہ، لبنان کے بعض علاقوں پر قبضہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی بستیاں بسائی جا رہی ہیں، جو سب غیر قانونی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے امن کے لئے مسلمان اور عرب ممالک کو مکالمہ کرکے میکنزم تیار کرنا ہوگا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ امریکا اور نیٹو کی اس خطے میں فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا، جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوگی، بیرونی جارحیت ہوتی رہے گی۔ مسلم ممالک کے مابین اختلافات کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ افغانستان اور ایران محفوظ پاکستان کے لئے ضروری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خلاف سب سے بڑے شیطان کی طرف سے مضحکہ خیز پابندیوں سے، سب سے بڑے شیطان امریکہ اور اس کے احمق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے بسی، مایوسی اور عجز عیاں ہوگیا ہے، اب یہ بات دنیا کو سمجھ لینا چاہیئے کہ امریکہ، عالمی صیہونزم اور ان کے اتحادیوں کی آنکھ میں خار کی طرح سب سے زیادہ جو چبھتا ہے وہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔

کہاں فرزند رسول حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور کہاں ابلیس زادہ ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں نور چشم حضرت فاطمة الزهراء ع اور کہاں ہوی و ہوس زادہ ٹرامپ
کہاں اسد اللہ الغالب کا بہادر اور شجاع بیٹا اور کہاں معاملہ گر ذہن والا بزدل ڈونلڈ ٹرامپ
 کہاں الہٰی بصیرت رکھنے والا بینا قائد اور کہاں بہرہ اور اندھا( صم بکم عمی ) ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں عالم ربانی رھبر اور کہاں شیطان کا پیرو ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں عابد شب زندہ دار پیشوا اور کہاں شراب پی کر اوندھے منہ مدھوش سونے والا ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں صائم النہار حاکم اور کہاں حرام خور، بلکہ خنزیر خور ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں مست عشق خدا اور کہاں مست عیاشی ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں دنیا کو خاطر میں نہ لانے والا زاھد انسان اور کہاں دنیا زادہ حیوان ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں پرچم حق اٹھائے صدائے حق بلند کرنے والا سید اور کہاں باطل کا پرچم اٹھائے ، گدھے کے جیسی مکروہ آواز والا ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں عدالت خواہ ولی فقیہ اور کہاں ظلم کا پجاری ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں مستضعفین کو مستکبرین کے مقابلے میں کھڑا کرنے والا حریت پسند اور کہاں حریت دشمن ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں غیرت مند اور با حیا شخصیت اور کہاں بےغیرتی اور بے حیائی کی آخری حدوں کو چھونے والا ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں صادق اور امین عبد خدا اور کہاں پرلے درجے کا جھوٹا اور مکار ڈونلڈ ٹرامپ
کہاں تمام شریف اور با ضمیر انسانوں کے دلوں کا محبوب نائب امام اور کہاں منفور ترین، پست ترین اور گھٹیا خبیث ڈونلڈ ٹرامپ

لہٰذا ڈونلڈ ٹرامپ اور اس کے اتحادی جان لیں کہ آج کے اس معرکہ حق و باطل میں ہم اپنے رہبر کے ساتھ ہیں اور تو ہماری نگاہوں میں اور منفور ہو گیا ہے ۔ہم اس معرکہ حق و باطل کے اس مرحلے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں اور اپنے رہبرکے ایک اشارے کے منتظر ہیں، ہم دنیا میں جہاں بھی ہیں تمہارے اور تمہارے اتحادیوں کے لئے اس سرزمین کو جہنم بنا دیں گے اور طول تاریخ کے تمام مظلوموں کا انتقام قابیل اور ابو جھل کی نسل سے لے کے رہیں گے۔رہبر پر بے معنی پابندیاں لگا کر ڈونلڈ ٹرامپ نے اپنے منہ پر تھوکا ہے ۔ رہبرانقلاب حضرت آقا کے فرزند ہر جگہ پیش آنے والے معرکہ حق و باطل میں میدان میں حاضر ہیں اور ڈونلڈ ٹرامپ اور اس کے اتحادیوں کو عبرت ناک شکست دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔
و ماالنصر الا مں عند اللہ العزیز الحکیم ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امریکہ یہ جان لے ساری دنیا کے باضمیر لوگ فلسطین کے مظلوم کے ساتھ ہیں، ڈیل آف سینچری کے ذریعے اسرائیل کی expansion فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت ہیں،تمام فلسطینی جماعتوں اور عوام نے مشترکہ طور پر ڈیل آف سینچری کے نام پر منامہ میں ہونے والے اجلاس کی مخالفت کی ہےاور اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اور تمام اسلامی ممالک سے بھی فلسطینی عوام نے استعماری صہیونی سازش کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مظلومین کے ساتھ ہیں،ڈیل آف سینچری کا بائیکاٹ اور اس کی مخالفت فلسطینی مظلوموں اور قبلہ اول  کے ساتھ وفاداری ہےاوراسی طرح اس صہیونی سازش کی حمایت قبلہ اول اور فلسطینی مظلوموں کے ساتھ بے وفائی اور فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران اور مقاومت کا بلاک امریکہ اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور منصوبوں کے خلاف فرنٹ لائن ہے،انشااللہ بہت جلد امریکہ اور اس کے حواری پوری دنیا میں رسوا ہو کر رہیں گے، پاکستان کے غیور عوام امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ہیں ہم خطے میں امریکہ کی طرف سے ناامنی پیدا کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،جمہوری اسلامی ایران پر پابندیاں در اصل خطے میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی کرنے کے لئے ہیں،امت مسلمہ جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ہے اورانشااللہ گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چورہو گا اور کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) بڑھتی ہوئی امریکی جارحیت نے خطے کے امن کو خطر ے میں ڈال دیا ہے، مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء سمیت عرب ممالک کی معدنی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہے پڑوسی ملک ایران کے خلاف جنگ کرنے کے مذموم عزائم کو لے کر آئے روز خلیج فارس میں ڈرامائی واقعات گھڑے جار ہے ہیں یہ ایک منظم منصوبہ بندی جاری ہے ۔حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی واضح کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرائیں کہ خطے میں امریکی مذموم عزائم کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرینگے۔ گزشتہ ادوار کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں پاکستانی عوام نے بے شمار جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے ۔ ہم مذید کسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

Page 6 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree