وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت سے قبل پاکستان کی بین الاقوامی شناخت پْرامن ریاست کے طور پرتھی۔ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ارض پاک کا رخ کرتے اور ہماری روشن روایات اور ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے۔غیر ملکی سرمایہ کار وطن عزیز میں کامیابی کے لامحدود مواقعوں سے مستفید ہوتے جس سے ہماری معیشت کو بھی غیر معمولی فائدہ حاصل ہوتاتھا۔امریکہ نے پاکستان کی سلامتی کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر کے اس ملک کے امن و سکون اور معاشی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔پاکستان کے تعلقات اس کے سرحدی ممالک سے خراب کرنے کے لیے سازشوں کے جال بْنے گئے۔جغرافیائی اعتبار سے ہمیں کمزور کرنے کے لیے پڑوسی مسلم برادر ممالک ایران اور افغانستان سے تعلقات میں ڈراریں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو الجھا کر ہماری سرزمین کو تختہ مشق بنا دیا گیا جس کے نیتجے میں ہمیں ستر ہزار سے زائد لاشیں اٹھانا پڑیں۔ اس مسلط کی گئی جنگ میں جتنا نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے اتنا اور کسی کو نہیں اٹھانا پڑا۔پاکستان سے حساب مانگنے والوں کو پہلے ان نقصانات کا حساب دینا ہو گا جو اس ریاست کو پہنچائے گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے حصول میں ہمیں بے پناہ قربانیاں دینا پڑی ہیں۔کسی بھی ملک کو وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں بلکہ امریکہ عالمی سلامتی کے نام پر اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاکستان کے ترلے کرتا آیا ہے۔اگر پاکستان آج نیٹو سپلائی پر پابندی لگا دے تو امریکی صدر کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔امریکی صدر کا جارحانہ طرز عمل امریکی ریاست اور اس کے شہریوں کے لیے بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔ٹرمپ کے غیر دانشمندانہ اور متعصبانہ اقدامات نے عالمی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے۔اس لیے دنیا بھر میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی قوتوں سے باہمی وقار پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ایسے کسی بھی تعلق کی اس ملک کو قطعی ضرورت نہیں جس سے قومی وقار کو ٹھیس پہنچے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے بارے میں ہتک آمیز بیان کیخلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام گڑھی خیرو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پنج گلہ چوک پر منعقدہ احتجاج سے خطاب ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی، سیکریٹری تنظیم حسن رضا غدیری، تحصیل کے رہنما سید جہان علی شاہ و دیگر شریک تھے۔ اپنے خطاب میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ درست نہیں، امریکی صدر کی اسلام دشمنی اور پاکستان دشمنی کا دندان شکن جواب دینا چاہیئے، بیس کروڑ شجاع اور محب وطن انسانوں کا یہ ملک امریکی مداخلت کے بغیر بہترین انداز میں چل سکتا ہے، امریکی ایڈ کو ایڈز سمجھتے ہیں، جس کی ہمیں قطعا کوئی ضرورت نہیں، امریکہ پاکستان میں اپنے کم ہوتے اثر و رسوخ سے پریشان ہے، اس کی پریشانی میں اب اور اضافہ ہوگا، ہم دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالخلافہ سمجھتے ہیں، قبلہ اول پر قبضے کا امریکی و اسرائیلی خواب جلد چکنا چور ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ طاغوتی قوتیں عالم اسلام کے خلاف اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لیے سخت بے چین دکھائی دے رہی ہیں۔یہود و نصاری کا اولین ہدف امت مسلمہ کو ٹکروں میں تقسیم کر کے ان کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔یہ اسلام کے بدترین دشمن ہیں۔جنہیں شکست سے دوچار کرنے کے لئے ہمارے پاس واحد ہتھیار اخوت و اتحاد ہے۔جو حکمران صیہونی و نصرانی گروہوں کو اپنا خیر خواہ سمجھتے ہیں وہ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انکاری ہیں اور مفاد پرستی کی سیاست کر رہے ہیں۔امریکہ و اسرائیل عرب و عجم کے مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو اسلامی ممالک ان اقدامات کو تقویت دے رہے ہیں وہ امت مسلمہ کے مفادات کے منافی اور یہود و نصاری کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔تاریخ شاہد ہے کہ یہود و نصاری کی دوستی نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصانات سے دوچار کیا ہے۔جن مسلم ممالک نے انہیں اپنا دشمن سمجھا وہ مضبوط ہوئے اور آج انہیں اقوام عالم میں نڈر اور باوقار قوم سمجھا جا تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں حالات کی خرابی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔امریکہ سپر پاور کے زعم میں مبتلا ہے اور اپنی بالادستی پرکوئی آنچ نہیں آنے دینا چاہتا یہی وجہ ہے امریکہ ہر اس ملک کے ساتھ بدمعاشی پر اتر آتا ہے جواس کے تسلط کو قبول نہیں کرتا۔پاکستان اور خطے کی دیگر ریاستوں کا غیرمستحکم ہونا امریکی مفادات میں ہے۔اس لیے امریکہ مسلمان ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) القدس پر اسرائیلی قبضہ کو امریکا کی طرف سے تسلیم کیا جانا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جو کہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے۔ یروشیلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کے وہاں قیام کے اعلان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مغموم کیا ہے۔ امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ صرف زبانی فیصلوں اور مذمت کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ یروشیلم اسرائیلی نہیں بلکہ فلسطینی دارالخلافہ بیت المقدس تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شرکاء نے لاہور پریس کلب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ '' دفاع القدس وآزادی فلسطین سیمینار'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینارسے معروف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے خطاب کیا،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل  ناصر عباس شیرازی  ،فلسطین فائونڈیشن سے عثمان موئید،جماعت اسلامی سے فرید پراچہ،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی، پی ٹی آئی سے اعجاز چوہدری ،مسلم لیگ ق سے کامل علی آغا  نے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں غیر قانونی آباد کاریوں کا نوٹس لے اور بیت المقدس کے مسئلہ پر امریکی کی اسرائیل کے لیے حمایت درست اقدام نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی حریت پسند قوم ہیں اور آج بھی وہ نہتے ہو کر اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں جبکہ اسرائیلی بزدلانہ اقدام ان کے مصمم ارادوں پر اثر انداز نہیں ہوئے۔ دنیا بھر میں اسرائیل کے ناپاک عزائم ناکام ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کریں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرحکومت کی جانب سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی کانفرنس بلائی جائے اور امریکہ سے تعلقات منقطع کرنے کی قرار داد پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نوعیت کے معاملات میں اختلافات جس نہج پر بھی ہوں قومی و ملکی وقار کی حفاظت کے لئے پوری قوم متحد ہے۔امریکی صدر کسی مغالطے میں نہ رہیں۔ پوری دنیا پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ ایک ناقابل اعتبار اور موقعہ پرست دوست ہے جس نے ہمیشہ انہی دوستوں کو نقصان پہنچایاجنہوں نے آڑے وقت میں اس کی مدد کی۔ جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا امریکہ کی پرانی روش ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی عالم اسلام کے خلاف جس سرد جنگ کا آغاز کیا تھا اسے اب وہ عملی شکل دینے کے لئے بے تاب دکھائی دے رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ خود امریکہ کی سالمیت و بقا کے لئے بھی خطرہ ہے۔امریکی عوام اگر ملک بچانے چاہتے ہیں تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان نے اپنی سلامتی کو داؤ پر لگائے رکھے۔ ہمارے ستر ہزار سے زائد نوجوان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے۔ملک میں دہشت گردی کے واقعات نے بیرونی سرمایہ کاروں کی راہ روکی ۔جس سے ملکی معشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔امریکی حمایت نے اس ملک کو اربوں ڈالر ز کے نقصان سے دوچار کیا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے نیٹو فورسز اور پاکستان کی دیے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد کا نام دے کر اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاامریکی صدر کا جواب ایسے ہی لب ولہجہ میں دیا جانا ہی قومی وقار کا تقاضہ ہے۔حکومت کے جراتمندانہ اور دوٹوک موقف پر پوری قوم ساتھ کھڑی رہے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام امریکی صدر کے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع بیان کی مذمت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین سے گلشن مارکیٹ تک ''دفاع بیت المقدس ریلی'' نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا عمران ظفر، صوبائی رہنما سید وسیم عباس زیدی، آئی ایس اوکے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ضیغم عباس، عاطف حسن، ملک عامر کھوکھر اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بیت المقدس کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 گلشن مارکیٹ پہنچنے پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ضیغم عباس نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارے لیے سعادت ہے، ہم دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، فلسطین کی مقدس سرزمین کو اسرائیل کے ناپاک وجود سے جوڑ کر امریکہ نے اپنی شکست کا اعلان کیا ہے، امریکہ اس وقت مشکلات میں گھر چکا ہے، جس کے باعث بُزدلانہ اور احمقانہ کاروائیاں کر رہا ہے، مسلمانون کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، اُنہوں نے اُمت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لیے شرم کا مقام ہے کہ 57 اسلامی ممالک ہونے کے باوجود بیت المقدس کی سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ منسوب کیے جانے کی سازشیں جاری ہیں۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا عمران ظفر نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور رہے گا، اس میں تبدیلی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، القدس کا مسلمانوں سے بھی قدیمی اور تاریخی تعلق ہے، یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، یہ مکہ و مدینہ کی طرح محترم اور مقدس ہے، اس کا تحفظ بھی مسلمانوں کا فریضہ اول ہے۔ انہوں نے القدس سے متعلق امریکی صدر کے اعلان کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام عرب اور اسلامی ممالک جن کے اسرائیل سے تعلقات ہیں، وہ فی الفور غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راحیل شریف نام نہاد ملٹری الائنس کی قیادت سے فی الفور مستعفی ہوں، کہ جس اتحاد کے مقاصد میں دور دور تک فلسطین و کشمیر کی آزادی جیسے مقاصد شامل نہیں ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کے تجویز پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، ایسا موقف قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات کے ساتھ غداری ہے۔ ریلی کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کیے گئے۔

Page 2 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree