وحدت نیوز(روندو)عوام کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کرنے والے ناکام رہیں گے،اور روندو کی تعمیر ترقی کے دشمنوں کے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق، علاقائی ترقی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے آواز بلند کی ہے،مجلس وحدت مسلمین عوامی طاقت  اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت نے روائتی سیاست دانوں سے ہٹ کر باشعور ،تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت کو متعارف کروائے،تاکہ برسوں سے مسلط اس فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے روندو راجہ ناصر علی خان نے عوامی جلسہ سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور کے حکمرانوں نے روندو کے عوام کو کچھ نہیں دیا علاقے میں صحت اور تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،عوام کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں،تلو بروق اور ستک سمیت دیگر علاقوں میں آمد رفت کے لئے سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں،آج گذشتہ دور کے نمائندے کس منہ سے عوام سے حمایت مانگ رہے ہیں،انشااللہ ہماری جماعت برسر اقتدار آ کر احتسابی عمل شروع کریگی اور عوام کی عدالت سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا،ہم عوامی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے،انشااللہ 8 جون روندو کے باشعور عوام کے لئے فتح کا دن ثابت ہوگا اور علاقے میں تعمیر و ترقی کی راہیں کھلے جائیں گے۔

وحدت نیوز (نگر) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کے خلاف فوری نوٹس لیکر قانون کے مطابق ایکشن لیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو ان انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری مشکوک ہوجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امید وار برائے جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر 2 ڈاکٹر علی محمد نے بوڑہ لس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کا بنایا ہوا ضابطہ اخلاق کا اطلاق صرف مجلس وحدت مسلمین پر ہوتا ہے اور دیگر جماعتیں اس ضابطہ اخلاق سے مستثنیٰ ہیں؟ ہنزہ نگر میں سرکاری پولز پر تمام جماعتوں کے بینرز اور جھنڈے لگے ہوئے ہیں اور صرف مجلس وحدت کے جھنڈے اور بینرز اتارے گئے ہیں جو کہ سرکار کی یکطرفہ کاروائی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ضابطہ اخلاق کے مطابق سادہ لوح اور غریب عوام کے ووٹ کی بولی لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنا ایک طرح سے ضمیر کا سودا ہے اور نگر کے غیرت مند عوام اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز(کھرمنگ)عوام مورثی سیاست کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں کھرمنگ کے ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو عوامی طاقت سے ہٹائیں گے،گذشتہ دور کے نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،آج کھرمنگ کے مضافاتی علاقوں کے عوام اب بھی پتھروں کے دور کی زندگی گذار رہے ہیں،سادہ لوح عوام کو یہاں کے مورثی سیاست دان کبھی مذہب ،کبھی برداری اور کبھی علاقے کے نام پر بیوقوف بناتے رہے،اب اس فرسودہ نظام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے علم جہاد بلند کیا ہے انشااللہ ہم اس طبقاتی سسٹم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ حلقہ 5 کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم نے ہلال آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھر منگ کے عوام بیدار ہیں ان روائتی سیاست دانوں نے انہیں محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،آج یہ سادہ لوح عوام کو پھر سے گمراہ کرنے کے لئے کمر کس چکے ہیں،یہاں کے باشعور عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی،اور اپنے حق کے خاطر عوام کے نام پر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا احتساب کریگی،انشااللہ 8 جو کھرمنگ میں حقیقی تبدیلی کا دن ثابت ہوگا ۔

وحدت نیوز (خپلو) مجلس وحدت مسلمین نے خپلو سے نوربخشیہ مکتب فکر کو ترجیح دیتے ہوئے ٹکٹ دے کر مکتب نور بخشی سے تعلق رکھنے والوں کے دل جیت لئے ہیں،ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان میں واحد وہ جماعت ہے جس کے پیلٹ فارم سے ہر مکتبہ فکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،ہم خپلو مشہ بروم کی سیٹ جیت کر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر کو تحفہ کے طور پر پیش کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خپلو کے امیدوار مولانا اسحاق ثاقب نے خپلو میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مستضعفین کی جماعت ہے،یہ وہ قومی جماعت ہے جس نے بلا رنگ ونسل ومذہب ہر مظلوم کو سینے سے لگایا،ہماری امیدیں اس جماعت سے وابسطہ ہے،انشااللہ 8 جو کو ایم ڈبلیو ایم جی بی کی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی،اہلیاں خپلو کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوامی حقوق غصب کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

وحدت نیوز(شگر) ن لیگ کی جانب سے غیر جانبدار انتظامیہ کو برداشت نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی مکمل پلان رکھتی ہے،شگر ضلع کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا جارہاتھا اسسٹنٹ کمنشنر شگر نے بر وقت کاروائی کرکے کے افواہ سازوں اور عوام کو گمراہ کرنے والوں کو خاموش کردیا جو ان افواہوں کے بنیاد پر سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا رہے تھے،اب ن لیگ اپنی شاہانہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے شگر انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے جا رہی ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ اس عمل کے سنگین نتائج برآمد ہونگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شگرکے امیدوار فدا علی شگری نے پارٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا  کہ ہم عدم تشدد اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،تشدد کی سیاست ن لیگ کی میراث ہے،بلتستان جیسے پرامن خطے میں ہم گلو کریسی کو ایمپورٹ نہیں کرنے دینگے،گذشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم کی گاڑی پر پتھراوُ کیا گیا جو قابل مذمت ہیں،ن لیگ طاقت کے بل بوتے پر حکمران بننے کے خواب دیکھنے کے بجائے عوام کی عملی خدمت کریں تاکہ ان کو یہ دن دیکھنا نہ پڑے،شگر کے عوام باشعور ہیں،چند شرپسندوں کے ہاتھوں شگر کی امن کو برباد نہیں ہونے دینگے،شگر میں ن لیگ کے ذمہ داران اگر مخلص ہیں تو اپنے صفوں ان شرپسندوں کو نکالیں تاکہ علاقے میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔

وحدت نیوز (گلگت) اہل بیت اطہار (ع) سے وابستگی رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پہلے اثناء عشری اور اب اسماعیلی برادری کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیلی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے گلگت میں صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کے ساتھ تعزیتی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اساس ایک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے مابین مشترکات بھی موجود ہیں۔ اس حقیقت کے پیش نظر ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیئے۔ اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) بیت اللہ نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جسم کے ایک حصہ کو تکلیف پہنچے تو پورا جسم بےسکون ہوتا ہے، سانحہ صفورا کے بعد ہمارے درد میں شریک ہونے والوں کے شکر گزار ہیں۔ آج پاکستان میں مساجد، امام بارگاہیں، سکول، حتٰی کہ فوجی مراکز اور جی ایچ کیو تک محفوظ نہیں ہیں۔ سانحہ صفورا میں ہمارے پیاروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ اس موقع پر زعمائے قوم ہمارے درد میں شریک ہوئے، اور ملک کی فوج اور ایجنسیاں حرکت میں آئیں، جس پر شکر گزار ہیں۔ شرپسند عناصر کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Page 7 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree