وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے حلقہ نمبر 6 کے امیدوار فدا علی شگری کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، انتخابی مہم کے سلسلے میں جہاں جلسہ، جلوس، ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ایک بات کہ جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا وہ یہ ہے کہ پروفیسر فدا علی شگری کی انتخابی مہم میں اہل حدیث خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ نے جب ان خواتین سے استفسار کیا کہ وہ کس مقصد کے تحت پروفیسر فدا علی شگری کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں تو ان میں سے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے نام کی طرح اتحاد و وحدت کو پورے شگر میں پروان چڑھایا ہے، اس حلقہ میں راجہ اعظم خان اور عمران ندیم کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لینا بھی ایک انقلاب سے کم نہیں کیونکہ شگر میں راجہ اعظم خان اور عمران ندیم کے مقابلے میں انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنا بھی بہت بڑا اقدام تھا جس کا ان انتخابات سے پہلے تصور بھی محال تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پروفیسر فدا علی شگری کی صورت میں ایک قابل، ایماندار اور دیندار شخص کو ہمارے نمائندہ کے طور پر متعارف کروایا ہے اور پسے ہوئے مظلوم طبقے کو ایک حوصلہ فراہم کیا ہے لہٰذا ایسے لائق شخص کی انتخابی کیمپین چلانے کو ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

وحدت نیوز (سکردو) ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار حلقہ 5کھرمنگ ڈاکٹر شجاعت میثم نے کہا ہے کہ کھرمنگ کے عوام کوجھوٹے ضلع اور کالج کے نام پرگمراہ اور بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ عوام اب باشعور ہوچکا ہے اور کسی ایسے جھوٹے اعلانات اور وعدوں پر یقین نہیں کرینگے۔اور کھرمنگ سے مورثی سیاست کو ختم کریں گے۔کھرمنگ کی عوام کو گذشتہ دو دہائیوں سے دو افراد کی بالادستی اور اقتدار کی خاطر آپس میں دست و گریباں کیا جارہا تھا۔ایم ڈبلیو ایم نے میدان سیاست میں آکر ان بتوں کو توڑا ہے اور عوام کی بالادستی کو یقینی بنانے غریب اور متوسط طبقوں کی نمائندگی کیلئے عوام کی آواز بنیں گے۔اور کھرمنگ کی عوام اور علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔کھرمنگ کی عوام جھوٹے نعرے اور اعلانات کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے عوامی پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) شگر میں ن لیگ کی جانب سے ووٹرز کو اوپن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے،یہی احکامات پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ظرف سے بھی جاری ہوا ہے،الیکشن کمیشن اس عمل کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگرٍ حالات کے تمام تر ذمہ دارانتظامیہ اورالیکشن کیمشن ہونگے،شگر کے عوام کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس کے نتائج بھیانک ہونگے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ افواج پاکستان الیکشن کو شفاف بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے الیکشن سیل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدواروں نے مضافاتی علاقوں میں دھاندلی کی ٹاسک اپنے گلو بٹوں کو سونپ دیے ہیں،الیکشن کو شفاف اور منصافانہ بنانے کا واحد حل پاک افواج کی مکمل نگرانی ہے،بصورت دیگر علاقہ ایک بڑے بحران سے دوچار ہو جائے گا،ہم عوام سے ضمیر کی آزادی چھینے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،اگر دھاندلی کے سپیشلسٹ ن لیگ کی جانب سے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے الیکشن کے عمل کو گلگت بلتستان میں دھرایا گیا تو ہم نتائج کو ہرگس قبول نہیں کریں گے،بے نظیر انکم سپورٹس کے نام پر سادہ لوح عوام کو ن لیگ کے وفاقی رہنما بلتستان میں گمراہ کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن کی خاموشی ہمیں سمجھ میں نہیں آتی،مجلس وحدت مسلمین الیکشن کمیشن،انتظامیہ اورعلاقے کے حساس اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا عوامی رائے عامہ اور اظہار رائے پر قدغن لگانے کے عمل کو روکیں،ورنہ لوگوں کو کنٹرول کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جائے گا،عوام اس قسم کے ناانصافیوں کو برداشت کرنے کے لئے ہرگس تیار نہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) ملت کے حقوق کے تحفظ کی دعویدار جماعتوں کی خود غرضی اور ملی مسائل کے حل میں ناکامی کی بناء پر مجلس وحدت مسلمین کی ضرورت محسوس ہوئی اور بلا خوف و تردید یہی وہ جماعت ہے جو عصر حاضر میں ملت کو درپیش ہر طرح کے چیلنجوں اور مسائل سے نمٹنے اور ان کا حل پیش کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر II ڈاکٹر علی محمد نے چھلت میں عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ وحدت مسلمین عوامی محرومیوں اور ملت کی نمائندگی کے دعویدار قیادت کی خود غرضی اور ہوس اقتدار میں مبتلا ہونے کیوجہ سے پیدا ہونے والی محرومیوں کا فطری رد عمل ہے۔ آج میرے حلقے میں جو لوگ پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں وہ عوامی مسائل سے غافل اور اقتدار کے پجاری ہیں اور ناجائز ذرائع سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے عوام کے ضمیر کا سودا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے کیونکہ نگر کے عوام نے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار پرستوں کو مایوس کردیا ہے اورحلقے کے باضمیر اور باغیرت ماؤں بہنوں کی قدر دانی کرتا ہوں جنہوں نے پیسے لینے سے نہ صرف انکار کردیا بلکہ ان عناصر کو واضح کیا ہے کہ وہ پیسے کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کرنے کو ہرگز تیار نہیں۔ ڈاکٹر علی محمد نے مزید کہا کہ ملت پر مشکلات اور مصائب کی گھڑیوں میں عوام کو تنہاچھوڑنے والے آج کس منہ سے ملت کی ہمدردی کا دم بھرتے ہیں۔ مجلس وحدت قومی اور عالمی سازشوں کو نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ اتحاد بین المسلمین اور ملی وحدت کے ذریعے انہیں خاک میں ملانے کیلئے مکمل طور پر آمادہ و تیار ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا محمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز( گلگت) مجلس وحدت مسلمین نے حقیقی معنوں میں اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے اورپورے پاکستان میں اتحاد و وحدت کے ذریعے تکفیریت کو شکست فاش سے دوچار کردیا ہے۔ جو جماعتیں کل تک القاعدہ اور طالبان کی پشت پر کھڑی تھیں اور میڈیا اور اسمبلیوں میں ان کے گیت گارہی تھیں انہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ان خیالات کا سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے برمس کے مقام پر عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رضاکارانہ طور پر گلگت بلتستان کے حالیہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کے قومی و ملی خدمات کے پیش نظر مجلس کے امیدواروں کی کمپین چلانے کیلئے پچھلے ایک ہفتے سے گلگت کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے مجلس وحدت کے ساتھ اتحاد کسی ذاتی لالچ یا مفاد کیلئے نہیں کیا بلکہ وسیع تر ملکی مفاد اور استحکام پاکستان کی خاطر کیا ہے اور نہایت ہی قلیل عرصے میں اتحاد کی برکت سے پورے ملک میں دہشت گردوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور ان دہشت گردوں کے درپردہ حامی بے نقاب ہوچکے ہیں اور چھپتے پھر رہے ہیں۔لہٰذا گلگت بلتستان کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ استحکام پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مجلس وحدت کا ساتھ دیں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین روائتی سیاسی نعروں کی بجائے دیرینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک قابل عمل وژن اور اسی حوالے سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کا ثبوت ہماری آٹھ سالہ قومی و ملی مسائل و چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عملی جدوجہد اور تاریخی کردار سے عیاں ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے برمس بالا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جتنی بھی حکومتیں آئیں اور جن جن سیاسی جماعتوں نے حکومتیں بنائیں وہ یہاں کے عوام کے دیرینہ آئینی ،سیاسی اور معاشی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئیں ہیں اور ان جماعتوں نے عوام کو حقوق کے نام پر ان کا استحصال کیا ہے ،یہی وجہ ہے آج پبلک میں ان جماعتوں کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب ماضی کے آزمائے ہوئے اقتدار کے بھوکی سیاسی جماعتوں سے خطے کے پیچیدہ مسائل کے حل کی توقع رکھنا عبث ہی نہیں بلکہ خود فریبی کے مترادف ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملک عزیز میں بسنے والے تمام مظلوم طبقوں کے اجتماعی مسائل اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں نہ صرف مکمل آگاہ ہے بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں موجود رہی ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام کو مفاد پرست حکمرانوں کی زیادتیوں سے نجات دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا رول تمام جماعتوں سے نمایاں اور واضح ہے ،آج جو جماعتیں لوگوں کو ان کے مسائل حل کرنے کے پرفریب خواب دکھاکر ایک بار پھر اقتدار میں آنا چاہتی ہیں ان سے ہم یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے طویل اقتدار میں ان مسائل کے حل کی جانب کیوں توجہ نہیں دی بلکہ ان کی توجہ اقتدار کے مزے لوٹنے ،کرپشن میں حصہ ڈالنے کے سوا کچھ بھی نہیں رہا۔ ان سیاسی مداریوں نے لوگوں کو سبز باغ دکھاکر خطے کی محرومیوں کو ختم کرنے اور عوام کو سیاسی،معاشی طور پر مستحکم کرنے کی بجائے ذاتی تجوریاں بھریں ہیں۔ آج گلگت بلتستان میں جہاں ہر طرف دریا بہتے ہیں لیکن شہر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر تمام شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں ،امن وامان جیسے مسائل بھی جوں کے توں ہیں،جیلیں ٹوٹیں مگر حکومت کے کان میں جوں نہ رینگی لہٰذا مستقبل میں ایسی کمزور اور ذاتی مفادات کی تجارت کرنے والی سیاسی جماعتوں سے مسائل کے حل کی امید رکھنا فضول ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کاہدف اقتدار نہیں بلکہ اقتدار کے حقیقی وارث غریب عوام کو شریک اقتدار کرنا ہے تاکہ علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار امن کی ضامن ہے۔

Page 3 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree