وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ چار اسکردو کی ریکونٹنگ کے سلسلے میں الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر کا رویہ انتہائی مضحکہ خیز ہے اور دونوں ذمہ داران بلیمنگ گیم کے ذریعے وقت گزار نا چاہتے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر ری کونٹگ کی ذمہ داری آر او پر عائد کر رہا ہے اور آر او نے صاف طور پر الیکشن کمشنر کو مورد الزام ٹہرایا ہے دونوں کا یہ عمل غیر قانونی غیر اخلاقی اور غیر جمہوری ہے۔ حلقہ ایک اسکردو میں چار بار گنتی ہوسکتی ہے اور حلقہ چار میں گنتی کی اجازت نہ دینا دونوں ذمہ دارکی بدنیتی ہے اس ظلم پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے اور یہ عمل ملی الیکشن کی شفافیت سمیت سکیورٹی اداروں اور حساس اداروں پر بھی سوال اٹھتا ہے۔ سکردو حلقہ تین اور چار دنوں کے نتائج من مانی ہے اسکا بین ثبوت دونوں حلقوں میں انتخابی نتائج میں تاخیر ہے۔ہم نے انتخابات سے قبل میڈیا کے سامنے یہ مطالبہ کیا تھا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر نہ کی جائے لیکن نواز لیگ کی وفاقی حکومت نے وہی کچھ کیا جس کا خدشہ تھا۔ اس دھاندلی زدہ انتخابات کو نہ صرف ہم تسلیم نہیں کریں گے بلکہ عوامی سطح پر مسلم لیگ کی غیرجمہوری روایات کو واضح کر تے رہیں گے اور انکا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔ حساس اداروں نے جس طرح نواز لیگ کے لیے گلگت بلتستان میں جو جگہ دی ہے اسکے بدترین اثرات خطے پر مرتب ہونگے اور عوامی مینڈیٹ کو جس طرح یرغمال کرایا گیا ہے اس کے خطے میں بے چینی پھیلے گی ۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے ایم ڈبلیوایم قم کی کابینہ کے اجلاس کو گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کی دیندار اور باشعور عوام نے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کو ہی ووٹ دئیے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔لیکن نون لیگ نے دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دھاندلی سے حاصل کی گئی فتح در اصل خود بدترین شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی طرف سے کی جانے والی دھاندلی نے  نون لیگ اور اس کے اتحادیوں کو عوام میں مزید متنفر بنادیاہے  جبکہ دیانت داری  اور اصول پرستی نے عوام کو ایم ڈبلیو ایم کے اور زیادہ قریب کردیاہے۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین ریاستی  دھاندلی کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دو امیدوار ، سکردو حلقہ2سے  کاچوامتیاز حیدر خان اورہنزہ نگر حلقہ 5سے ڈاکٹر حاجی رضوان علی  قانون اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں ،واضح رہے کہ ن لیگ نے جانبدارگورنر، وزیر اعلیٰ ، الیکشن کمشنراور انتخابی عملے کی مدد سے گلگت بلتستان انتخابات میں بدترین دھاندلی کی، مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں گذشتہ 6ماہ سے جاری تھیں ،جسےعملی جامع انتخابات کے دن راتوں رات انتخابی نتائج تبدیل کرکے پہنایا گیا، نتائج کی تبدیلی کے خلاف ایم ڈبلیوایم نےالیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کا فیصلہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق سکردوحلقہ3میں بھاری اکثریت سے کامیاب ایم ڈبلیوایم کے امیدوار وزیر محمد سلیم ،روندوحلقہ4میں راجہ ناصرعلی خان اورہنزہ نگرحلقہ 4میں ڈاکٹر علی محمد کے انتخابی نتائج کو24گھنٹے سے زائد عرصے تک روک کر تبدیل کیا گیا اور ووٹوں کو بغیر کسی وجہ کے مسترد قرار دیا گیا اس منظم دھاندلی میں مسلم لیگ ن نے ریٹرنگ افسران پر بھر پور دباوڈالا اورایم ڈبلیوایم کے خلاف نتائج تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، آخری اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے  دیا ہے جس میں انہوں نے سکردو حلقہ 3اور روندوحلقہ  4کے ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کامطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں بدترین ریاستی  دھاندلی کے باوجود سکردو حلقہ2سےایم ڈبلیوایم کے امیدوار  کاچوامتیاز حیدر خان10125 ووٹ حاصل کرکے5325کی بڑی لیڈسےکامیاب ہوئے جبکہ ہنزہ نگر حلقہ 5سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار ڈاکٹرحاجی رضوان علی2436ووٹ لے کر500کی لیڈ سے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار پرنس قاسم علی فقط 1932لیکر شکست کھا گئے، دونوں کامیاب امیداروں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایم ڈبلیوایم کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان ایم ڈبلیوایم کے دفاتر پر جمع ہونا شروع ہو گے جنہوں نے فلگ شگاف نعرت بازی کی، جبکہ ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے کی اس موقع پر کارکنان اور اہل علاقہ نے کاچو امتیاز حیدر خان کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی،کاچو امتیاز حیدر خان کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے مجھے جو بھاری مینڈیٹ دیا اور جس محبت کا اظہار مجھ سے کیا ہے میں اس کا ہر صورت پاس رکھوں گا، انشاء اللہ اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے مسائل کا حل میری بنیادی ترجیح ہو گی  ، انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اوراور بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹکٹ دے کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔دوسری جانب ڈاکٹر حاجی رضوان کے گھر بھی مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) فیصل رضا عابدی کی آمد سے حاجی فدا محمد ناشاد بوکھلا گئے فیصل رضا عابدی کی حلقے میں داخلے پر پابندی کی درخواست لے کر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی الیکشن کمپین چلانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر و وائس آف شہداء کے چیئرمین فیصل رضا عابدی ان دنوں گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں جلسے اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور ان کی شرکت سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو پزیرائی مل رہی ہے.

مختلف حلقوں میں مجلس وحدت مسلمین کے بڑھتے ہوئے گراف کو دیکھتے ہوئے سابق ڈپٹی چیف ایگزیٹیو اور امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ نمبر 3 حاجی فدا محمد ناشادنے فیصل رضا عابدی کو حلقہ نمبر 3میں آنے سے رکوانے کیلئے درخواست لے کر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر سے فیصل رضا عابدی کو حلقے میں آنے پر پابندی عائد کرنے کی گزارش کی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے حاجی فدا محمد ناشاد سے اس پر عمل کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد حاجی فدا محمد ناشاد مایوسی کے عالم میں اپنے حلقے چلے گئے دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے کارکنوں کے اصرار پر فیصل رضا عابدی حلقہ نمبر 3کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں انہیں مختلف جگہوں پر روک کر ان کا پر تباک استقبال کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود اور خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی نے کہا کہ 8 جون کو گلگت بلتستان کے عوام اپنی قسمت بدلنے کے لیے خیمے پر مہر لگا ئیں گے وہ ہوشیار اور بیدار ہو چکے ہیں ووٹ کی قدروقیمت کو سمجھتے ہیں اب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آنے والے باریوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دینگے اور ان لوگوں کو اسمبلی میں پہنچائیں گے جو انکی حقیقی معنوں میں خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تاریخی جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے باریوں کی سیاست کرنے ،کرپٹ اور اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کے حق میں دے دیا ہے گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی رفاہی خدمات نے عوام کو یہ احساس دلایا ہے کہ علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لیئے اسی جماعت کو آگے آنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے تفصیلی دورہ کے بعد واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چیئر مین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثار علی فیضی نے اپنے گلگت بلتستان کے دورہ کے دوران خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل مسؤلین کو کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی نثار علی فیضی نے اپنے دورہ کے دوران طورمک واٹر پروجیکٹ ، ہلدی خپلو میں امام بارگاہ کے پروجیکٹ، شروٹ اور نروٹ گلگت میں مکانات کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، صادق آباد گمبہ سکردو میں امام بارگاہ کے پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور نلتر گلگت میں مسجد کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہوں نے علاقو ں کے معززین سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں کی عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثار علی فیضی نے معززین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور عوامی خدمت اسکا شعار ہے ہم پچھلے کئی سالوں سے گلگت بلتستان میں عوامی خدمت میں مشغول ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت جی بی کی عوام کو خوشحال اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان 2015 کہ الیکشن کہ حوالے سے  مجلس وحدت مسلمین کی الیکشن کیمپنگ نہایت جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کا جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا جارہا ہے۔مختلف علاقوں میں الیکشن کے حوالے سے سیاسی صورت حال سے آگاہی کے حوالے سے لیکچرز کا انتظام کیا جارہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان گلگت بلتستان نے بھی باقاعدہ الیکشن کیمپنگ کا آغاز کردیا ہے۔گلگت بلتستان میں سیاسی شعور اور الیکشن میں خواتین کہ کاکرداگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خؤاتین پاکستان کا وفد گلگت بلتستان پہنچ گیا ہے۔پہلے بھیجے گئے وٖفد میں کراچی سے مرکزی کمیٹی شعبہ خواتین کی رکن خواہر زہرا نجفی اورصوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خواہر ہمانقوی شامل تھیں جنھوں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جن میں مجینی محلہ،غلمت،جعفرآباد ،پسن،ھئچر،بگروٹ،بارگو شروٹ چھیپروٹ الیکشن کیمپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

گلگت چھلت نگر میں الیکشن کے حوالےسے ہونے  والے ایک پروگرام میں صؤبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی نے خواتین کردار کی سیاسی میدان میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب الحمداللہ وہ وقت آگیا ہے کہ جب گلگت بلتستان کی عوام کو ان کےحقوق دیئےجائیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں اب ہم کیسی کے آگے  ہاتھ نہیں پھلائیں گے بلکہ اپنے آئینی اور دستوری حق کے لیے یہ جنگ خود لڑیں گے کیسی کو اب اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے وؤٹ کو لے کر ہمارے ہی حقوق کونظر انداز کرئے۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی سیکٹری جنرل خوہر ہما مہدی جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کی  مجموعی چار ساله کارکردگی اور گلگت بلتستان مین جاری منصوبوں کا خصوصی طور په ذکر کرتے ھوۓ کھا که ان منصوبوں کے ذریعے یہان کے عوام کو بھتر سھولیات حاصل ھونگی .مجلس وحدت مسلمیں گلگت بلتستان کی عوام کے دلوں کی آواز ہے لہذا اب وقت ہے کہ ہم خواتین بھی اپنا کردار ادا کرئے اور ظالم حکمرانوں کے ظلم و ستم سرزمین گلگت بلتستان  کو آزاد کرائیں ۔

Page 2 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree