وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان کے 47 ویں یوم تاسیس کے مرکزی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آتی ایس او کو خدائی تحفہ اور نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او نے ملت اور ملک کو محب وطن اور فعال ملی نوجوان فراہم کیئے۔ آئی ایس او کے نوجوان ملت کا بہترین سرمایہ ہیں۔ آئی ایس او کے بانیان خراج تحسین کے حق دار ہیں ۔آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اشتراک عمل ملت کی سربلندئ کے لیئے جاری و ساری رہے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم، آئی ایس او ،ملی یکجہتی کونسل اور شیعہ علماءکونسل کا اسلام آباد میں اس سال مشترکہ مرکزی القدس ریلی نکالنے کا اعلان ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی،اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویثرن کایوم القدس کے حوالے سے مشترکہ اجلاس آج ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا گیا ۔جس میں القدس کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےدرمیان مشترکہ ورکنگ کمیٹی بنائی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریلی اپنے پرانے روٹ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی جائے گی جو اپنے مقررہ روٹ پر جائے گی اور اس کا اختتام ڈی چوک پر ہو گا۔جہاں پر مرکزی خطابات ہونگے ۔اجلاس کے اختتام پر یہ باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں عالمی یوم القدس ریلی ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقد ہوگی جس میں شیعہ علما کونسل سمیت دیگر جماعتیں بھی شرکت کرینگے ۔

 اجلاس میں تنظیمی برادران نے بھر پور شرکت کی ۔ اسی ہفتے یوم القدس کے حوالے سے دعوتی عمل شروع کردیا جائے گا ۔تمام انجمنوں ،ٹرسٹیز، بانیاں مجالس و امام بارگاہ ، آئمہ جمعہ جماعات اور مدارس کے علماء اور طلباء کو عالمی یوم القدس ریلی میں باقاعدہ دعوت دی جائے گی ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور آئی ایس او کے زیر اہتمام بلوچستان میں دھشت گردی کے مسلسل سانحات کوسٹل ہائی وے پر بسوں سے اتار کر دھشت گردی کا المناک سانحہ ؛ کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ نسل کشی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ کلنگ کے خلاف احتجاج۔ علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سیف علی ڈومکی ،برادر اللہ بخش میرالی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گردی میں معصوم انسانوں کا قتل عام ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکامی ہے، دھشت گرد تنظیموں کے رہنما کو جب پولیس اور ادارے پروٹوکول دیں گے تو دھشت گردی کیسے ختم ہوگی؟رمضان مینگل اور لدھیانوی براہ راست دھشت گردی میں ملوث ہیں امام کعبہ کس حیثیت سے کالعدم دھشت گرد جماعت سے ملنے آتے ہیں _مظاہرے سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر سید ثاقب علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گم شدہ افراد کس قانون کے تحت اٹھائے گئے ہیں انہیں بازیاب کیا جائے۔

وحدت نیوز(سکھر) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی پاکستان کی سرزمین پرمکتبِ اہلبیتؑ نے بہت خون دیا پاکستان کے دستور پاکستان کےآئین کی سلامتی اور حفاظت کے لئے، شہدا کا لہو پاکستان کے اندر ہمیں زندہ رہنے کا ہنرعطا کرتاہےاور شہدا وہ ہستیاں ہیں جن کے بارے میں خدا نے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں مگر ہم ان کا شعور نہیں رکھتےپاکستان میں عزت اور سربلندی کے راستے کے لئے شہداء کے راستے کو زندہ کرنا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سکھر ڈویژن کےکنونشن کے موقع پر شبِ شہدا ءسے خطاب کرتےہوئے کیا۔

انہوںنے مزید کہاکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں سالار شہداء ہیں اور انشااللہ وہ امور جن کے لئے ان دونوں ہستیوں نے زندگی قربان کی پاکستان کو عالمی استعمارسے آزاد کروانے کے لئے پاکستان کو مضبوط اور قدرت مند ملک بنانے کے لئے پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے کے لئے پاکستان کو ایک محفوظ اور پرآمن ملک بنانے کے لئے دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ محبت اور آخوت کا رشتہ نبھانے کے لئے پاکستان میں جو انھوں نے کردار ادا کیا ہے انشاءاللہ ہمارا یہ تجدید عہد ہے کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس حفظہ اللہ نے برادر قاسم عباس شمسی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ طلبہ امامیہ کی قومی تنظیم آئی ایس او کی قیادت ایک سنگین بار ہے خدا وند متعال برادر قاسم شمسی کو اس الہیٰ مسئولیت سے بحسن وخوبی عہدہ براں ہونے  اور انہیں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی پیروی کرتے ہوئے آئی ایس او کو ظہور امام حجت عج کی زمینہ سازی کے لئے آمادہ وتیار کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل امام خمینی نے انبیاء کرام کی تعلمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وقت کے فرعونوں کو للکارا۔انہوںنے آئی ایس او کے کارکنان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک انسان نوجوانی کی حالت میں پاکیزہ نہ ہوتو انسانوںکی دنیا میں گم ہوجاتا ہے اس کے لئے جوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں نماز شب اور انیس قرآن ضرور ہونا چاہئے۔جامعات میں پڑھنے والے طلبہ کو نالج میں آگے،معاشرے میں پڑھے لکھے جوان ،شعور وبصیرت دوسروں سے زیادہ،نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ کردار میں دوسروں سے نمایاں ہونا چاہئے  ۔آئی ایس او پاکستان کے جوان معاشرے کے پاکیزہ ترین جوان ہیں ۔نوجوانوں کو انفرادی نہیں اجتماعی جدوجہد کے لئے عمل پیرا ہونا چاہئے ۔حضرت حجت کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کے لئے جہانی تفکرکو اپنانا ہوگا۔

Page 4 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree